Yeh hamd kis ki hai . tu koi bajan sa patthar bhi nahi hai

1,253 views
Skip to first unread message

Abdul Mateen Muniri

unread,
Dec 1, 2016, 1:30:28 PM12/1/16
to jamiaisla...@gmail.com

یہ حمدیہ کلام کس کا ہے

http://www.bhatkallys.com/audio/?sermon_id=4046

 

تو کوئی بے جان سا پتھر بھی نہیں ہے

تو کوئی فرشتہ یا پیامبر بھی نہیں ہے

تو علم کا چشمہ یا سمندر بھی نہیں ہے

 پر رب کی نگاہوں میں تو کم تر بھی نہیں ہے

جو کچھ بھی ہے تو اپنی حدوں کوتو پہچان

رحمٰن کی پکڑ سے تو باہر بھی نہیں ہے

دنیا نہ بسا دل میں کہ دنیا کی حقیقت

مچھر کےکسی پر کے برابر بھی نہیں ہے

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے

سورج کے اجالے سے،قضاؤں سے، خلاء سے

چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیاء سے

جنگل کی خموشی سے، پہاڑوں کی اناء سے

پر ہول سمندر سے، پر اسرارگھٹا سے

بجلی کے چمکنے سے، کڑکنے کی صدا سے

مٹی کے خزانوں سے،اناجوں سے غذا سے

برسات سے،طوفان سے۔ پانی سے،ہوا سے 

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے

گلشن کی بہاروں سے تو کلیوں کی حیا سے

معصوم سی روتی ہوئی شبنم کی ادا سے

لہراتی ہوئی باد سحر باد صبا سے 

ہر رنگ کے ہر شان کے پھولوں کی قبا سے

چڑیوں کے چہکنے سے تو بلبل کی نوا سے

موتی کی نزاکت سے تو ہیرے کی جرا سے

اوپر سے جھلکتے ہوئےفن اور کلاسے

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے

دنیا کے حوادث سے،جفاؤں سے،وفا سے

رنج و غم و آلام سے دردوں سے، دوا سے

خوشیوں سے، تبسم سے، مریضوں کی شفاء سے

بچوں کی شرارت سے تو ماؤں کی دعا سے

نیکی سے عبادات سے،لغزش سے۔ خطا سے

خود اپنے ہی سینے کے دھڑکنے کی صدا سے،

اس رحمت سے تیری ہر غم پہ جو دیتی ہے دلاسے 

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے

ابلیس کے فتنوں سےتو آدم کی خطا سے

اوصاف براہیم سے یوسف کی حیا سے

حضرت ایوب کی تسلیم و رضا سے 

عیسیٰ کی مسیحائی سے،موسیٰ کے عصاء سے 

نمرود کے، فرعون کے انجام فنا سے 

کعبے کے تقدّس سے تو مروہ و صفا سے

تورات سے،انجیل سے،قرآن کی صدا سے

یاسین سے،طہ سے،مزمل سے، نبأسے

ایک نور جو نکلا تھا کبھی غار حرا سے

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے

 

Muniri Kufi Small

Abdul Mateen Muniri

www.bhatkallys.com

 

image001.jpg

Abdul Mateen Muniri

unread,
Dec 1, 2016, 2:39:35 PM12/1/16
to Jamiaislamia Bhatkal

 
________________________________________________________

عبد المتین منیری



Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages