You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to 5BAZMeQALAM
کچھ یادیں کچھ حکایتیں حبیب اشرف صبوحی قیمت: 400
اشرف صبوحی دہلوی، دلی کی روایتوں کے امین، شاہد احمد دہلوی سے قرابت داری، دور کی رشتہ داری۔ دلی اجڑی تو پاکستان چلے آئے۔ کراچی و لاہور میں رین بسیرا۔ کئی کتابوں کے مصنف۔ جیسا باپ ویسی اولاد، حبیب اشرف صبوحی: لقمہ حلال پر گزر بسر، استقلال و صبر سے زندگی بسر کی۔ چالیس برس کی نوکری کے بعد سبک دوش ہوئے۔ راقم کی ملاقات آٹھ ماہ قبل لاہور میں ان سے ہوئی، احساس ہوا کہ ایک حساس و پاک باز انسان کی ہم نشینی بھی کیا شے ہے، زندگی کے تجربات بیان کرنے شروع ہوئے تو وقت گزرنے کا احساس نہ ہوا۔ زمانہ روزگار کے تجربات کو قلم کے راستے تحریر میں ڈھالا تو گویا سوانحی مضامین کہلائے۔ آپ انھیں ان کی یادداشتیں کہہ لیجیے۔ یہ تحریریں مختلف رسائل میں شائع ہوتی رہیں۔ کہنے لگے کہ یہ کتاب زندہ کتابیں کے سلسلے کے تحت شائع ہوجائے تو کیا ہی اچھا ہو۔ بات آگے بڑھی مگر ایک جگہ آکر ٹھہر گئی۔ قصہ مختصر زندہ کتابیں کے تحت تو شائع نہ ہوسکی مگر لاہور کے ایک مخیر شخص کی بدولت چند روز قبل شائع ہوگئی، ان صاحب نے نصف سے زائد نسخے اپنے پاس رکھے، چند مصنف کا مقدر ٹھہرے۔ راقم کو پہلا نسخہ ارسال کیا۔ پڑھا تو جی خوش ہوا، جی کو ملال بھی ہوا۔ کتاب کیا ہے، گویا ایک جہان نو آباد ہے اس میں۔
بات کو سمیٹتا ہوں۔ ڈاکٹر پرویز حیدر سے التجا کی کہ چند نسخے لے کر خاکسار کو بھیج دیں تو اردو بازار کراچی میں ویلکم بک پورٹ پر رکھوا دیے جائیں سو یہ کام چار پانچ روز میں ہوجائے گا۔ دوست، ویلکم سے حاصل کرسکیں گے۔
خیال آیا کہ لاہور کے احباب حبیب صاحب سے کیونکر حاصل کریں گے ؟ حبیب صاحب کی اجازت سے ان کا نمبر درج کررہا ہوں، دوستوں سے درخواست ہے کہ ایک اچھی کتاب ایک اچھے انسان سے ان کے گھر جا کر خرید لیں تو کیا ہی عمدہ بات ہو۔ یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ مصنف ان دنوں پریشان ہیں، صحت کی جانب سے اور دیگر چند مسائل کے سسب بھی۔ اتنی ہمت نہیں پاتے کہ دکانوں پر رکھوائیں۔ سو ان کا نمبر درج کررہا ہوں، راقم کے حوالے سے بات کرلیں: 0301-4845557