بزرگ صحافی حفیظ نعمانی کی قابل مطالعہ کتاب

58 views
Skip to first unread message

Suhail Anjum

unread,
Jan 19, 2015, 6:00:00 AM1/19/15
to bazme qalam
بزرگ صحافی حفیظ نعمانی کی قابل مطالعہ کتاب

کتاب: بجھے دیو ںکی قطار (حفیظ نعمانی کے مضامین سے انتخاب)
مرتب: محمد اویس سنبھلی
صفحات: 254، قیمت: 200روپے
ناشر: دوست پبلی کیشنز، لال باغ لکھنو ¿
تبصرہ نگار: سہیل انجم
حفیظ نعمانی اردو صحافیوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو اب رفتہ رفتہ اٹھتی جا رہی ہے۔ حق گوئی وبیباکی جن کی شان ہو اور حرص و طمع سے دشمنی جن کا طرہ امتیاز، ایسے صحافی اب یا تو پیدا نہیں ہورہے یا بہت کم ہو رہے ہیں۔ حفیظ نعمانی صحافیوں کی اس روشن کڑی کے آخری چند لوگوں میں شامل ہیں ’جنھیں دیکھنے کو اب آنکھیں ترستیاں ہیں‘۔ ”بجھے دیوں کی قطار“ ان کے ان مضامین سے ایک خوبصورت انتخاب ہے جو انھوں نے ’عزائم‘، ’ندائے ملت‘’ان دنوں‘ اور دوسرے اخباروں میں کام کے دوران تحریر کیے۔ یہ ایسی شخصیات کو خراج عقیدت ہے جن سے حفیظ نعمانی کے بے حد گہرے اور دوستانہ تعلقات رہے یا جن کو انھوں نے بہت قریب سے دیکھا، جن کی خدمت کی او رجن کے ناز اٹھائے۔
اس میں کل گیارہ مضامین ہیں۔ جن پر قلم اٹھایا گیا ہے وہ ہیں: جگر مرادآبادی، مقبول احمد لاری، چودھری سبط محمد نقوی، عمر انصاری، جمیل مہدی، والی آسی، ہاشم رضا عابدی الہ آبادی، ڈاکٹر سعادت علی صدیقی، سلامت علی مہدی، محبوب علی دریابادی او ران کی اہلیہ۔ آخری مضمون کا عنوان ہے ”ہم رہ گئے اکیلے“۔ حفیظ نعمانی کسی نہ کسی سبب سے ان شخصیات کے رابطے میں آئے اور پھر جو تعلق قائم ہوا وہ ان حضرات کی موت کے ساتھ ہی منقطع ہوا۔ یہ محض مضامین نہیں ہیں بلکہ مذکورہ شخصیات کے حوالے سے ایک ایسی تاریخ ہے جو اس شخص نے لکھی ہے جو اس کا گواہ بھی رہا ہے اور حصہ بھی۔ جگر مرادآبادی کے بارے میں بہت سے لوگوں نے مضامین لکھے ہیں۔ لیکن جس طرح کا مضمون پہلے ماہر القادری نے اور اب حفیظ نعمانی نے لکھا ویسے بہت کم لکھے گئے ہوں گے۔ جگر مرادآبادی کا تعلق حفیظ نعمانی کے والد جناب مولانا منظور نعمانی صاحب سے تھا اور اسی حوالے سے حفیظ نعمانی بھی ان کے قریب آئے۔ لیکن انھوں نے جگر صاحب سے جو رشتہ رکھا وہ وہی تھا جو اپنے خاندان کے کسی بزرگ کے ساتھ ایک نوجوان کا ہوتا ہے۔ نعمانی صاحب اپنے والد سے ان کے تعلق اور ان کے گھر جگر صاحب کے رہنے کے بارے میں لکھتے ہیں ”باوجود اس کے کہ والد ماجد کو نہ شعراءسے کوئی خاص ربط تھا اور نہ شعر سے زیادہ نسبت، جگر صاحب نے اپنے کو کسی حد تک والد ماجد سے وابستہ کر لیا....ہم نے دونوں بڑو ںکی ملاقات ایسی دیکھی جیسے کسی طے شدہ نظام کے تحت ہوتی ہے....والد ماجد نے انتہائی مسرت کے ساتھ فرمایا کہ یہ آپ کا گھر ہے جب تک چاہیں قیام فرمائیں۔ لیکن یہ ایک مولوی کا گھر ہے یہاں شائد آپ کو قیام میں وہ راحت نہ ملے جس کے آپ عادی ہیں (اشارہ قارئین سمجھ گئے ہوں گے)۔ جگر صاحب نے کہا کہ سب کچھ سوچنے کے بعد فیصلہ کیا ہے“۔ اس مضمون میں حفیظ نعمانی نے جگر صاحب کی شخصیت کے کئی پہلووں کا احاطہ کیا ہے۔ لیکن انھوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ سب ”دیدہ“ ہے نہ کہ ”شنیدہ“۔ جگر صاحب کی شخصیت کے پیچ وخم، ان کا لاابالی پن اور ایک عرصے تک قائم رہنے والی ان کی ایک خاص ”عادت“ کے بارے میں بھی بہت سے راز کھولے گئے ہیں۔ انھوں نے جگر صاحب کی ذاتی ڈائری کے بارے میں بھی بڑی دلچسپ باتیں لکھی ہیں اور ان کی شاعری کے بارے میں بھی۔ ان کی ڈائری سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ جگر صاحب نے اپنے بہت سے اشعار قلم زد کیے ہیں۔ لیکن لکیر کھینچ کر شعر کاٹنے کے بجائے بقول نعمانی صاحب وہ مذکورہ شعر پر پھول پتیاں بنا دیتے تھے۔ اس سے جگر صاحب کے ذوق جمالیات کا پتہ چلتا ہے۔ حالانکہ یہ ڈائری وہ بہت احتیاط سے اپنے پاس رکھتے تھے لیکن ایک بار وہ اسے اپنے ساتھ لے جانا بھول گئے اور وہ حفیظ صاحب کے ہاتھ لگ گئی۔ لیکن جب انھیں یہ معلوم ہوا کہ حفیظ صاحب نے ان کی ڈائری پڑھ لی ہے تو وہ خفا ہوگئے اور یہ تلقین کرنے لوگے کہ تمھیں نہیں معلوم کہ کسی کی ڈائری پڑھنی نہیں چاہیے۔ حفیظ صاحب نے بہر حال ان کو منا لیا۔ یہ مضمون جگر مرادآبادی کو جاننے اور سمجھنے میں بڑا مددگار ہے۔
مقبول احمد لاری پر جو مضمون ہے وہ بہت دلگداز ہے۔ اس کو پڑھ کر کلیجہ دھک سے رہ جاتا ہے۔ اس میں ان کی اردو نوازی، صحافت نوازی اور انسانیت نوازی کے جو واقعات درج کیے گئے ہیں وہ کسی فرشتہ سے تو منسوب ہو سکتے ہیں کسی انسان سے نہیں۔ لیکن بہر حال مقبول احمد لاری بھی ایک انسان تھے اور ان کے اند رجو انسانی خوبیاں تھیں وہ آج کے دور میں ناپید سی ہوتی جا رہی ہیں۔ اخبار عزائم شروع کرنے اور اس کی اشاعت کے تسلسل کو قائم رکھنے میں ان کی جو کوششیں رہی ہیں اس کی تفصیل اس مضمون میں موجود ہے۔ میر اکادمی کے بانی لاری صاحب ایک بہت بڑے تاجر بھی تھے۔ لیکن زندگی کے آخری ایام میں کس طرح ان کی تجارت پر زوال آیا وہ اب بھی ایک سربستہ راز بنا ہوا ہے۔ حفیظ نعمانی کے بقول ”یہ بات آج تک ایک معمہ ہے کہ پورے نیپال کی تجارت کو کنٹرول کرنے والے اور سرحد سے ملے ہر شہر میں چرسا (چھڑا) گوداموں کے مالک تخت شاہی سے اتر کر یہاں کیسے آگئے کہ....”بس اب یہی ذریعہ معاش ہے“، میرے ہی نہیں شائد ہر محبت کرنے والے کے دل میں یہ سوالیہ نشان ہوگا کہ آخر یہ کیسے ہو گیا“۔ انھوں نے لاری صاحب اور ان کے اہل خانہ کی خاموش دینداری پر بھی محبت آمیز انداز میں روشنی ڈالی ہے جس کو پڑھ کر زبان سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ دین کی پابندی اسے کہتے ہیں۔ نہ کوئی پروپیگنڈا اور نہ ہی ریاکاری۔ آج لوگوں کے اندر مذہب کے نام پر جو ریاکاری آگئی ہے اسے دیکھ کر ایسے لوگوں سے نفرت ہی کرنے کو جی چاہتا ہے۔
سلامت علی مہدی اپنے عہد کے ایک بڑے صحافی تھے۔ لیکن ان کے اندر صحافیانہ خوبیوں کے علاوہ دوسری خوبیاں بھی تھیں۔ ان پر حفیظ صاحب کا مضمون ان کی تمام قسم کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت ہے جن میں صحافیانہ صلاحیتیں بھی ہیں اور خطیبانہ بھی۔ سلامت علی مہدی سے ان کی ملاقات بھی بڑی دلچسپ ہے۔سلامت صاحب ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تاجر کا بھی دماغ رکھتے تھے۔ لیکن وہ اپنے لاابالی پن کی وجہ سے زندگی میں کامیاب نہیں رہے۔ حفیظ صاحب نے جب پہلی بار ان کو دیکھا تو اس وقت تک وہ انھیں پہچانتے نہیں تھے۔ اس بارے میں وہ لکھتے ہیں ”چھوٹا قد، گہرا سانولا رنگ، بہت سفید کپڑے، بہت پرکشش آنکھیں اور بے تکان گفتگو، جس میں سیاست زیادہ علم کم“۔ وہ ان کی ایک تقریر کے حوالے سے لکھتے ہیں ”چند تقریروں کے بعد سلامت صاحب نے تقریر کی اور ثابت کر دیا کہ ان کی تحریر میں ہی آگ نہیں ہے تقریر میں بھی الفاظ انگاروں کی طرح نکلتے ہیں“۔ سلامت علی مہدی بہت اچھے مقرر تھے۔ انھیں کسی بھی موضوع پر بولنے کا ملکہ حاصل تھا یہاں تک کہ سیرت کے جلسوں میں سامعین ان کی تقریر سنناا چاہتے علما کی نہیں۔ ان سے بھی حفیظ نعمانی کے قریبی تعلقات رہے۔ بلکہ دونوں نے ایک ساتھ مل کر کام بھی کیا۔ ان کے ایک سکھ دوست کھڑک سنگھ کے واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ انھوں نے سلامت علی مہدی کا اتنا اچھا خاکہ لکھا ہے (اسے میں خاکہ ہی کہوں گا) کہ طبیعت عش عش کر اٹھتی ہے۔ سلامت علی مہدی کے ذہن کی زرخیزی کی بھی متعدد مثالیں دی گئی ہیں۔ انھوں نے پرواز بکڈپو قائم کرنے کے بعد کس طرح اپنے خداداد قلمی جوہر کو استعمال کیا اس کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔ ایک واقعہ انھوں نے لکھا ہے ”دوسرے دن خان محمود طرزی صاحب آئے تو انھوں نے کہا کہ ناول آج مکمل ہو جائے گا۔ سلامت صاحب نے جواب دیا کہ کل آپ ایک نیا ناول شروع کریں گے اور چار باب روز لکھیں گے۔ طرزی صاحب چلے گئے تو سلامت صاحب نے کہا کہ ”زیور“ طرزی صاحب لکھیں گے۔ آپ دیکھیے گا کہ میں دہلی کے سارے ناشروں کو خون تھکوا دوں گا۔ انھوں نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ پاکستان کی بہت مشہور اور مقبول مصنفہ اے آر خاتون کے تین ناول سلامت صاحب لے کر بیٹھے۔ محترمہ کے ناول میں لڑکیوں کے لیے بہت کچھ ہوتا تھا۔ بچوں کی پرورش اور کھانے پکانے سینے پرونے کے درجنوں مشورے ہوتے۔ سلامت صاحب نے طرزی صاحب سے کہا کہ کہانی آپ لکھیں گے درمیان میں جو ان کی نصیحتیں ہوںگی وہ میں تیار کر کے دیتا رہوں گا۔ اور واقعہ یہ ہے کہ ملک کے تمام ناشر پاکستان کے تار ہلاتے رہے اور وہاں سے جواب آتا رہا کہ محترمہ خاتون کا کوئی ناول زیور کے نام سے نہ مارکیٹ میں آیا ہے، نہ کسی پریس میں چھپ رہا ہے، نہ یہاں کسی کو معلوم ہے۔ مگر لکھنو ¿ میں ایک ہزار صفحات کا ناول انتہائی خوبصورت کور کے ساتھ مارکیٹ میں بھی آگیا اور پھیل بھی گیا۔ وہ صرف بکا ہی نہیں بلکہ اتنا مقبول ہوا کہ کھڑک سنگھ کو خوشحال کر دیا“۔ ایسے جانے کتنے واقعات سے نعمانی صاحب نے پردہ اٹھایا ہے۔
اس کتاب میں والی آسی پر جو مضمون ہے وہ بھی لاجواب ہے۔ ان کی شخصیت کے متعدد گوشوں پر کھل کر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان کے مکتبہ کے بارے میں بھی ہے اور مشاعروں میں ان کی شرکت اور کامیابی کے بارے میں بھی۔ انھوں نے والی آسی کے متعدد واقعات اس مضمون میں نقل کیے ہیں۔ ایک واقعہ کا ذکر بڑا دلچسپ ہے۔ لکھتے ہیں کہ والی کے تعلقات ان شاعروں سے بھی انتہائی گہرے تھے جو ہر وقت جام و مینا سے شغل فرماتے تھے۔ لیکن والی چائے یا کافی سے کبھی آگے نہیں بڑھے۔ منتظمین مشاعرہ کو حیرت ہوتی تھی۔ جب وہ دریافت کرتے تھے کہ پینے کے لیے کیا لائیں او رکہا پئیں گے؟ جواب میں وہ کہتے تھے کہ وضو کے لیے ایک لوٹا پانی او رجائے نماز لا دیجیے۔ ایک دفعہ پنجاب کے کسی شہر میں مشاعرہ میں غزل پڑھ رہے تھے۔ غزل میں ایک شعر تھا: 
شائد آجائے کوئی ہم سے بھی زیادہ پیاسا
بس یہی سوچ کے تھوڑی سی بچا رکھی ہے
داد و تحسین ختم ہوئی تو ایک سردار جی اٹھے او رانھوں نے بیگ سے ایک بوتل نکال کر سامنے رکھ دی کہ پیاسا آجائے تو اس میں سے پلا دینا اور جو بچا رکھی ہے اسے پی لو۔ اس مضمون سے والی آسی کی شرافت نفسی اور دینداری کی ایسی تصویر بنتی ہے کہ رشک ہونے لگتا ہے۔ 
عمر انصاری، جمیل مہدی، ہاشم رضا عابدی الہ آبادی اور ڈاکٹر سعادت علی صدیقی سے متعلق مضامین بھی ان کی پوری شخصیت کو قارئین کے سامنے کھول کر رکھ دیتے ہیں۔ عزائم او رجمیل مہدی کے حوالے سے انھوں نے ایسی بہت سی باتیں لکھی ہیں جن کے بارے میں دوسروں کو معلوم نہیں ہوگا۔ اسی طرح دوسری شخصیات کے سلسلے میں بھی ایسے جانے کتنے واقعات ہیں جو کہیں اور نہیں ملیں گے۔
حفیظ صاحب نے اپنی اہلیہ کے انتقال پر جو مضمون قلمبند کیا ہے اس کو پڑھ کر آبدیدہ ہو جانا پڑتا ہے۔ یہ مضمون جہاں ایک انتہائی شریف النفس، دیندار، انسانیت نواز، بے لوث، بے ریا اور شوہر سے حد درجہ محبت کرنے والی خاتون کی ذات پر روشنی ڈالتا ہے وہیں ان کے مائکے کے خاندانی حالات اور خود نعمانی صاحب کے خاندانی حالات کو بھی تیز روشنی میں لاتا ہے۔ آج کے زمانے میں ایسی خواتین ڈھونڈے سے بھی نہیں ملیں گی جو کسی خاتون کے انتقال کے بعد میت کو غسل دینے کے لیے اپنی گاڑی سے دور دراز تک کا سفر کرنے سے نہ کتراتی ہوں۔ وہ جس گھر میں کسی خاتون میت کو غسل دینے جاتیں وہاں دوسری خواتین کو بھی اس کا طریقہ سکھاتیں تاکہ وہ اس سلسلے میں کسی کی محتاج نہ رہیں۔ انھوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی اس کا طریقہ سکھایا۔ وہ یہ کام محض اللہ کی رضا کے لیے زندگی بھر کرتی رہیں۔ نعمانی صاحب نے ان سے وابستہ بہت سے واقعات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی رشتے پر جس طرح سے لکھا ہے ویسا بہت کم لوگ لکھ پاتے ہیں۔ یہ اقتباس ملاحظہ کریں۔ ”ہمارے بیٹوں نے اپنی ماں سے کہا کہ آپ کا جو مکان سنبھل میں ہے ہم اس کو فروخت کرنے کے بجائے اس میں مسجد بنوا دیں تو اس نیک خاتون نے اپنے اس مکان کو ایک منٹ میں مسجد کے لیے دے دیا۔ میں نہیں بتا سکتا کہ یہ اس مسجد کی برکت تھی یا ان کی فطری دینداری، یا نمازوں کا فیض تھا یا روزوں کا انعام، لیکن میں نے اپنی اہلیہ کو جس سکون، وقار اور نیاز مندی کے ساتھ اپنے پروردگار کے پاس جاتا ہوا دیکھا وہ میری زندگی کا پہلا مشاہدہ تھا“۔ 
 مجموعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب مختلف شخصیات کی ایک قوس قزح ہے جس میں ہر قسم کے رنگ موجود ہیں۔ کتاب کا ہر مضمون لاجواب ہے اور Exclusive ہے۔ یہ مضامین ایک ایسے شخص نے لکھے ہیںجن کے ان شخصیات سے گہرے اور دوستانہ رشتے رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انھوں نے ان شخصیات کے منفی پہلووں کو بھی اجاگر کیا ہے لیکن اس میں نہ تو تنقیص کا پہلو ہے نہ استہزا کا۔ خوبیوں کا ذکر جس وقار سے کیا گیا ہے خامیوں پر گفتگو بھی اسی انداز سے کی گئی ہے۔ ان منفی باتوں سے نہ تو مثبت باتیں بے اثر ہوئی ہیں اور نہ ہی شخصیت پر کوئی حرف آیا ہے۔ ظاہر ہے یہ تحریر کا کمال ہے، قلم کا جادو ہے، جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ حفیظ صاحب اس کتاب کی اشاعت کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مضامین میں کچھ ہے ہی نہیں کہ ان کو کتابی صورت میں شائع کیا جائے۔ یہ ایک بڑے آدمی اور بڑے صحافی کی نشانی ہے۔ کتاب کے شروع میں شامل ان کا ”اعتراف گناہ“ بھی ان کے بڑے پن کی گواہی دیتا ہے۔ کتاب کا مقدمہ معروف ادیب اور شاعر اور حفیظ نعمانی صاحب کے دوست پروفیسر شارب ردولوی نے تحریر کیا ہے جس میں انھوں نے حفیظ نعمانی کی بے شمار خوبیوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ ایک ایسی دستاویز ہے جو مذکورہ شخصیات کے مطالعے میں بے حد معاون ثابت ہوگی۔ اس کتاب کی ترتیب و اشاعت کے لیے اویس سنبھلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Abdul Mateen Muniri

unread,
Jan 20, 2015, 12:23:39 AM1/20/15
to Aijaz .Shaheen
بہت بہت شکریہ سہیل انجم صاحب کتاب پر تبصرے کا ، راشد اشرف نے جب مقبول احمد لاری پر حفیظ نعمانی کا خاکہ بزم قلم میں نشر کیا تھا تو کتاب حاصل کرنے کی تڑپ پیدا ہوئی ، گذشتہ دنوں علامہ شبلی صدی سیمینار میں حاضری کے سفر میں لکھنو جانا ہوا اور حفیظ صاحب سے فون پر بات ہوئی تو آپ نے اہتمام سے اپنی کتاب بھیج دی، کتاب اتنی دلچسپ لگی کہ ایک دو روز ہی میں دوران سفر پڑھ ڈالی ، بہت احساس تھا کہ اتنی اچھی کتاب پر کوئی جان دار تبصرہ نہیں نظر سے نہیں گذرا ، آپ کا یہ تبصرہ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی ، جن لوگوں نے گذشتہ صدی کی ساٹھ اور ستر کی دہائی کو دیکھا ہے، وہ جانتے ہیں کہ عزائم ، ندائے ملت وغیرہ ہندوستان میں صحافت کے کیسے مینار ہوا کرتے تھے ، اب وہ نسل ہی ختم ہوگئی جن کی تحریروں کا بے چینی سے انتظار کیا جاتا تھا ۔ 
آپ کا کہنا درست ہے کہ ماہر القادری اور حفیظ صاحب نے جس طرح جگر پر جس انداز سے لکھا ہے اس کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے ، ہمارے خیال میں اس میں  مولانا ابن الانور ازہر شاہ قیصر مرحوم سابق مدیر مجلہ دار العلوم دیوبند کا نام بھی شامل ہونا چاہئے ، ستر کی دہائی میں الجمعیۃ دہلی میں ہم نے اسے پڑھا تھا ، لیکن پھر دوبارہ کہیں نظر نہیں آیا ۔
عبد المتین منیری

 Abdul Mateen Muniri
Bhatkal , Karnataka, India


--
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-December-2014.pdf
www.urduaudio.com
http://hudafoundation.org/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

Rashid Ashraf

unread,
Jan 20, 2015, 2:45:13 AM1/20/15
to 5BAZMeQALAM

بہت خوب ، بہت شان دار
مقبول لاری کے خاکے کی ان پیج مجھے حفیظ صاحب نے لکھنو سے بھجوائی ہے، اسے میں پاک و ہند کے شخصی خاکوں کے انتخاب میں شامل کرنے کا اردہ رکھتا ہوں 

راشد

Abdul Mateen Muniri

unread,
Jan 20, 2015, 4:33:22 AM1/20/15
to Aijaz .Shaheen
کیا آپ کے علم میں ہے کہ
​کتابی دنیا دہلی سے اردو کے بہترین خاکے ۔ مرتبہ مبین مرزا  ۳ جلدوں میں چھپ چکی ہے ۔



 Abdul Mateen Muniri
Bhatkal , Karnataka, India


Rashid Ashraf

unread,
Jan 20, 2015, 4:52:15 AM1/20/15
to 5BAZMeQALAM

جی ہاں، یہ کتاب ٢٠٠١ میں اسلام آباد سے شائع ہوئی تھی۔ 
شان دار انتخاب ہے، میرا انتخاب اس سے یکسر مختلف ہوگا۔ پچاس سے ساٹھ خاکوں پر مشتمل اور دو جلدوں میں۔ 
یہ انتخات دراصل مشفق خواجہ نے کیا تھا

راشد

Abdul Mateen Muniri

unread,
Jan 20, 2015, 5:00:13 AM1/20/15
to Aijaz .Shaheen
آپ کے انتخاب کا شدت سے انتظار ہے
عبد المتین منیری

 Abdul Mateen Muniri
Bhatkal , Karnataka, India


Rashid Ashraf

unread,
Jan 20, 2015, 8:19:52 AM1/20/15
to 5BAZMeQALAM

سردست “خودنوشتوں و دیگر کتابوں سے ماورائے عقل و مافوق الفطرت“ واقعات پر مبنی کتاب طباعت کے لیے جانے والی ہے، اس کی پروف ریڈنگ ہورہی ہے۔ اس کے بعد خاکوں کے انتخاب کو حتمی شکل دوں گا، گرچہ ہندوستانی خاکوں کا انتخاب کرچکا ہوں مگر بنگال سے ایک بزرگ جناب مشتاق اعظمی کے منتخب کردہ چند خاکوں کا انتظار ہے۔ 

راشد

Mohsin Usmani

unread,
Jan 22, 2015, 3:37:46 AM1/22/15
to bazmeqalam
حقیظ  نعمانی  صاحب  نے  ندائے  ملت  میں  اپنا  جیل  كا روزنامچہ  بھی  قسط وار  شائغ  كیا تھا  اسے بھی كتابی  شكل  میں  آنا  چاہہے  تاكہ لوگوں كو  معلوم تو ہو  كہ وہ سنت یوسفی بھی  ادا  كرچكے  ہیں  ْ  ندائے  ملت میں آصف  قد وائی  صاجب  كے  ادارئے بھی  زبردست  ہوتے  تھے  ْ   آصف  قدوائی  صاحب  كی  اردو  میں واحد  مطبوعہ  كتاب  مقالات سیرت  ہے  اور لاجواب  ہے  معلوم  نہیں كیوں  لوگ  اس سے  زیادہ واقف نہیں  مولانا سعید احمد اكبرابادی  نے  برہان میں اس كتاب پر  یہ تبصرہ شائع  كیا تھا  كہ  یہ كتاب خطبات مدراس  كے   درجہ كی كتاب  ہے  ْ   معلوم  نہیں  حفیظ  نعمانی  صاحب  نے  آصف  قدوائی  صاحب پر  خاكہ لكھا  ہے  یا  نہیں   محسن  عثمانی

--
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-December-2014.pdf
www.urduaudio.com
http://hudafoundation.org/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.



--
mohsinusmani

Maqsood Sheikh

unread,
Jan 22, 2015, 3:43:13 AM1/22/15
to BAZMe...@googlegroups.com

معلوم ہوتا ہے حفیظ نعمانی صاحب کی روداد قفس آپ کی نظر سے نہیں گزری ۔ مقصود

This email has been checked for viruses by Avast antivirus software.
www.avast.com


Abdul Mateen Muniri

unread,
Jan 22, 2015, 4:17:27 AM1/22/15
to Aijaz .Shaheen
حفیظ  نعمانی صاحب نے علی گڑھ یونیورسٹی کے تحفظ کے لئے جو جیل کاٹی تھی اس کی روداد بھی اس کتاب کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہے۔

 Abdul Mateen Muniri
Bhatkal , Karnataka, India


Rashid Ashraf

unread,
Jan 22, 2015, 4:26:34 AM1/22/15
to 5BAZMeQALAM, Mohsin Usmani
زندانی ادب کے زمرے میں حفیظ نعمانی صاحب کی کتاب کی تفصیل یہ ہے:

روداد قفس
حفیظ نعمانی
تنویر پریس لکھنؤ
اشاعت: 2009

مذکورہ کتاب کا سرورق زندانی ادب پر لکھی گئی چند دیگر اہم کتابوں کے ہمراہ درج ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے:

https://www.scribd.com/doc/200696993/Rodad-E-Asiri-Collection-of-Books

راشد اشرف
کراچی سے
Inline image 1
rodad-e-qafas-hafiz-naumani-lucknow-2009.jpg

irfan arif

unread,
Jan 23, 2015, 1:46:05 AM1/23/15
to BAZMe...@googlegroups.com
muhtram humain kitaabain kese dastayaab hon gi

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages