محترم راشد صاحب. سلام مسنون
بھئی بہت ہی خوشی ہوئی, خدا کرے کہ حاصل صاحب اس کی مقبولیت سے خوب اور جلد مسرور ومحظوظ ہوں اور جن حضرات نے اس کام کو انجام دینے میں سعی کی ہے وہ مکمل نیل مرام ہوں.
اور بھائی راشد صاحب اس کتاب کی دستیابی کے لیے ایک مقام ذکر کیا ہے, اردو دنیا کے دو اردو بازار ہیں ایک کا تذکرہ کیا دوسرے کا کب کریں گے.
میری طرف سے محترم حاصل صاحب اور جملہ شرکاء خیر کو دلی مبارکباد پیش کیجیے گا.
والسلام
سید احمد
01/12/1435ھ
26/09/2014م
------------------------------
On Fri, Sep 26, 2014 7:37 AM EDT Rashid Ashraf wrote:
>*صد شکر کہ بالآخر وہ دن آہی گیا کہ جب کراچی سے تعلق رکھنے والے بزرگ شاعر
>جناب حاصل مراد آبادی کا مجموعہ کلام "آئینہ خیال" شائع ہوا۔ ڈیڑھ ماہ قبل اسی
>محفل میں راقم نے حاصل صاحب سے ملاقات کا احوال پیش کیا تھا۔ ان کی روداد پڑھ
>کر کئی حضرات کے دل بھر آئے تھے۔ کئیوں نے دعائوں سے نوازا، چند احباب نے مالی
>تعاون کی پیشکش کی اور ادھر مکرمی سید معراج جامی صاحب نے کمر کس لی کہ مجموعہ
>کلام کو شائع کرکے ہی دم لیا جائے گا۔ "آئینہ خیال" بزم تخلیق ادب سے شائع
>ہوگیا ہے۔ یہ حاصل مراد آبادی کا پہلا مجموعہ کلام ہے اور گمان غالب ہے کہ
>آخری بھی۔ اس لیے کہ ان کا تمام اہم کلام مذکورہ کتاب کا حصہ بنایا جاچکا ہے۔
>یہ وہ شاعری ہے جو عرصہ پچاس برس کی تخلیقی صلاحیتوں کا نچوڑ ہے۔ کتاب عمدہ
>سفید کاغذ پر شائع ہوئی ہے، صفحات کی تعداد ڈھائی سو ہے جبکہ اس کی قیمت 400
>مقرر کی گئی ہے۔ جامی صاحب کا برقی پتہ اور رابطہ نمبر یہ
>ہے:
maera...@gmail.com <
maera...@gmail.com> 0321-8291908
><0321-8291908>آئینہ خیال عنقریب اردو بازار کراچی میں ویلکم بک پورٹ پر بھی
>دستیاب ہوگی۔واضح رہے کہ کتاب سے حآصل ہونے والی آمدنی حاصل صاحب ہی کی خدمت
>میں بطور رائلٹٰی پیش کی جائے گی۔اس موقع پر راقم چند احباب کا خصوصی شکریہ
>ادا کرنا چاہتا ہے، ان میں شامل ہیں:محترم آصف جیلانیمحترم محمد حنیفمحترم
>سعود صدیقیڈاکٹر رضوان اللہ خانمحترم سید معراج جامیڈاکٹر شید شاہ سیدمحترم
>عمران احمدمحترمہ رفعت زیدی راشد اشرفکراچی سے[image: Inline image 1]*
>
>--
>
http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM
>
>
www.urduaudio.com
>
http://hudafoundation.org/
>
https://groups.google.com/forum/#!searchin/BAZMeQALAM/zest%7Csort:relevance