چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

873 views
Skip to first unread message

Nadir Khan Sargiroh

unread,
Apr 5, 2013, 5:16:19 AM4/5/13
to 5 BAZMe QALAM
طنز و مزاح 
چاہ ِ چائے
(نادر خان سَرگِروہ ۔۔۔ سعودی عرب )

ایک شام ۔۔۔ چائے پر ہمارے ایک دوست کالی چائے کی شان میں قصیدے پڑھنے لگے کہ اِس کے پینے سے ’’ یہ ‘‘ فائدے ہوتے ہیں اور ’’ وہ‘‘ نقصانات نہیں ہوتے ۔ اُنھوں نے آسٹریلیا میں کی گئی ایک ریسرچ کا حوالہ بھی دیا۔جس کے مطابق، دن میں کم ازکم تین پیالی کالی چائے پینے کا مفت مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ جس انداز میں کالی چائے کی نہر پر تعریفوں کے پُل باندھ رہے تھے ، ہمیں شک ہونے لگاکہ کہیں وہ دودھ کے جلے نہ ہوں۔ وجہ جو بھی ہو، ہمیں اِن کی چائے میں کچھ کالا نظر آیا۔ اب تک تو ہم سبز چائے کے متعلق سنتے آئے تھے کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے ۔ ہارٹ اَٹیک کے خطرے سے محفوظ رکھتی ہے۔ لیکن یہ کالی چائے کی تعریف ؟ ۔۔۔۔ حلق سے نہیں اترتی ۔

بڑے شہروں اور اُس کے اَطراف میں رہنے والے لوگ جب تک چائے سے اپنا منہ نہ جلالیں، اُن کی آنکھیں نہیں کھلتی۔ بلکہ بعضوں کو تو ہر گھنٹے آنکھیں کھولنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ وہ رات گئے ۔ ۔ ۔ آنکھیں بند ہونے تک چائے کی چسکیاں لیتے رہتے ہیں۔


بعض لوگ ۔ ۔ ۔ بیڈ ٹی (Bed tea) کے بھی عادی ہوتے ہیں ۔ ہمارے دوست پُر جوش پوری اپنی اصطلاح میں اِسے ویری بیڈ ٹی ( Very bad tea ) کہتے ہیں۔ اِن بیڈ (ٹی ) بائز کا بس چلے تو خوابوں میں بھی چائے کا شوق پُورا کریں۔ یعنی آنکھ کھُلنے سے پہلے ۔۔۔ ڈریم ٹی (Dream tea) ۔ جب ایسے لوگوں سے کہا جائے کہ جناب ! پہلے منہ تو دھو لیں ۔ تو کہتے ہیں ، ’’ شیر کبھی منہ نہیں دھوتے ۔‘‘ ہم کہتے ہیں ، شیرتو کیا؟ ۔۔۔ گدھے بھی منہ نہیں دھوتے۔ 

چائے اور دودھ کا ۔۔۔ کم از کم بر صغیر میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔( چولی دامن جیسی مثال برّ صغیر کے علاوہ اور کہاں) ۔ بھلے ہی دودھ میں دودھ نہ ہو، لیکن چائے میں دودھ ہونا چاہیے ۔ دودھ کے ساتھ چائے پکانے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اُس میں چائے کا انتظار طویل ہو جاتا ہے۔ یعنی چائے کے مزے میں انتظار کا مزہ بھی شامل ہو جاتا ہے۔

چائے اور پانی کا بھی اٹوٹ بندھن ہے۔ پانی کے بغیر چائے ۔۔۔ چائے نہیں۔ اور ’چائے پانی ‘کے بغیرتو دُنیا کے کام بھی آگے نہیں بڑھتے۔ 

چائے اور Cookery ( کھانا پکانے کی ترکیب ) کا بھی عجیب تعلق ہے۔ تیکھا ہو کہ میٹھا ،کوئی پکوان ایسا نہیں ہوتا، جس میں چائے کے چمچے نہیں ڈالے جاتے ۔ وہ اس طر ح کہ :
لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر ۔۔۔ ۔۔۔ دو چائے کے چمچے
کھانے کا سوڈا ۔۔۔ ۔ ایک چائے کا چمچہ 

صُبح کی چائے اور اخبار میں بھی کھٹا میٹھا رشتہ ہے۔ اخبار کے ساتھ چائے پینے کا یہ فائدہ ہے کہ اگر چائے ضرورت سے زیادہ میٹھی ہو تو اخبار اُس کی مٹھاس کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ چائے سے آنکھ کھُلے نہ کھُلے اخبار کی سرخیوں سے کھل جاتی ہے۔ کبھی کبھار، اخبارکھولتے ہی افسوس ہوتا ہے کہ میں نے آنکھیں کھولی ہی کیوں؟

بوسٹن کا ذکر آتا ہے تو وہاں کی ٹی پارٹی کی یاد ذہن میں تازہ ہوجاتی ہے ۔ جب ہزاروں کالونِسٹ نے برطانوی حکومت کی نا انصافی پر مبنی ٹیکس پالیسی کے خلاف احتجاجاََ تین جہازوں پر لدے چائے کے بکسے ،بوسٹن کی بندرگاہ پر اُلٹ دیے تھے۔ یہ واقعہ امریکا کی انقلابی لہرمیں ایک ٹرننگ پائنٹ ثابت ہوا۔ بوسٹن کے واقعہ پر ہمارے ہمزاد پُرجوش پُوری کہتے ہیں ۔ یوں بھی چائے کو ’گھوم پھِر کر ‘ سمند ر میں ہی جانا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی چائے دوہرا کردار اَدا کرتی ہے۔ اکثر۔۔۔ ٹی بریک کے بعد کا سیشن(Session ) بڑا غیر یقینی ہوتا ہے۔ شام کو چائے کے بریک سےَ لوٹنے کے بعد فیلڈر چُست اور بلّے باز سُست لگنے لگتے ہیں۔ وہ اگلے دن کے لیے وکٹ بچانے کی کوشش میں کوئی کوشش کرتے نظر نہیں آتے۔ جب کہ فیلڈنگ سائڈ ۔۔۔ اٹیکنگ( Attacking) اور ایگریسیو (Agressive) ہوجاتی ہے۔ شاید انتظامیہ ، فریقین کو دومختلف اقسام کی چائے پلاتی ہے۔ یعنی فیلڈروں کو چائے ’ برائے غضب ‘ اور بلے بازوں کو ۔۔۔ چائے برائے ادب ۔
کہتے ہیں کہ سب سے بہترین چائے ، سطح سمندر سے تین ہزار فٹ کی بلندی پر اُگتی ہے۔ چائے کی کاشت کے لیے اِنتہائی سرد آب ہوا کی ضرورت ہوتی ۔ کتنی عجیب بات ہے ! ٹھند میں وجود پانے والی چیز ۔۔۔۔ وجود۔۔ ۔ کو گرمانے کے کام آتی ہے ۔ بھارت ، چین اور سری لنکا کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ پوری دنیا کی چائے سے تواضع کرتے ہیں۔ بلکہ مغربی ممالک کو اِتنا چُسست رکھتے ہیں کہ وہ ہمہ وقت ’ اُن کے ‘ افعال و اعمال پر کڑی نظر رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نادر خان سرگروہ
اپریل دو ہزار تیرہ 


 
-------------------------------------------------------

aapka Mukhlis

unread,
Apr 5, 2013, 6:37:32 AM4/5/13
to BAZMe...@googlegroups.com
چائے کی اتنی تعریف پڑھ کر ہماری چیاس بھڑک اٹھی ہے
چائے تو چائے ہوتی ہے چاہے کالی ہو یا سفید، سبز ہو یا گلابی
جس طرح  بقول کسے ڈگری ڈگری ہوتی ہے چاہے اصلی ہو یا نقلی
بس چائے میٹھی ہو اور بہت سی ہو


From: Nadir Khan Sargiroh <tabd...@yahoo.com>
To: 5 BAZMe QALAM <bazme...@googlegroups.com>
Sent: Friday, April 5, 2013 12:16 PM
Subject: {21409} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

--
بزم قلم کے زیر اہتمام پہلا عالمی طرحی مشاعرہ
مصرعہ طرح : جہاں تیرانقشِ قدم دیکھتے ہیں
 
قوافی : قدم،ارم،عدم
ردیف :دیکھتے ہیں
براہ کرم ۲۰ اپریل تک اپنی غزلیں اس پتہ پر بھیجیں
bazme...@googlegroups.com
تنویر پھول، کنوینر بزم قلم عالمی طرحی مشاعرہ
 
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM?hl=ur.
 
 


Maqsood Sheikh

unread,
Apr 5, 2013, 7:06:35 AM4/5/13
to BAZMe...@googlegroups.com

اس نادر طریقے پر چیاس بھڑکائی جائے تو پھیکی بھی چلے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔آئے آئے اور زیادہ ۔

Humayun Rasheed

unread,
Apr 5, 2013, 12:10:07 PM4/5/13
to BAZMe...@googlegroups.com
ہمارے نانا مرحوم چائے میں چینی کم ہونے کے بہت مخالف تھے‘ اِسے عیب ہی نہیں گردانتے تھے بلکہ کہ لیں کہ گویا ایسی چیز کو چائے ہی نہیں مانتے تھے۔ کہا کرتے تھے کہ میں چائے پیتا ہی اس لئے ہوں کہ گرم اور میٹھی ہوتی ہے۔ اُنکی اس بات کی تصدیق اس سے بھی ہوتی تھی کہ گرم جلیبی بھی بہت پسند کرتے تھے۔


2013/4/5 Maqsood Sheikh <maqsood....@googlemail.com>

shaikh hussain

unread,
Apr 5, 2013, 12:50:41 PM4/5/13
to nrin...@googlegroups.com, 5 BAZMe QALAM
چاے پانی یا چاے پان؟
مر غی انڈے اور چاے کے بعد پان کا ذکر ھو جاے تو بعض حضرات
(                                 مونث ومزکر) کا منہ(چھرا) لال ھوجاےگا)
 
Dr. Sikandar Hussain,
Professor Physiology,
Dr. V.R.K Women's Medical College,
Hyderabad.
Mob: 08712737913


From: Nadir Khan Sargiroh <tabd...@yahoo.com>
To: 5 BAZMe QALAM <bazme...@googlegroups.com>
Sent: Friday, 5 April 2013 2:46 PM
Subject: [NRIndians] چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

--
--~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~--~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~----~----~----~
1. The views/opinions presented in this email are solely those of the author and do not necessarily represent those of the group owners/moderators.
 
2. This group is for Indians and of Indians who take pride in India's secular and multi-cultural ethos. All of us are followers of Islam as preached and practised by the Last Messenger, Prophet Mohammed (peace be upon him).
 
3. This is a family group. Comments made herein are meant exclusively for the group members. Honourable members are, therefore, requested not to forward personal comments in this group to any third party/non-member, unless you have taken permission from the member.
 
4. Getting out of this group is easy. Just send a blank email to nrindians+...@googlegroups.com.
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~-----~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~----~----~----~
 
 
 


Maqsood Sheikh

unread,
Apr 5, 2013, 12:54:17 PM4/5/13
to BAZMe...@googlegroups.com

آپ نے ٹھیک کہا آپ کے نانا جی کی طرح میرے ابا جی مرحوم کا بھی یہی قول وعمل تھا ۔ ابا جی نے  ایک سو دو سال کی عمر پائی ۔ میرے کراچی کے دوست توثیق علوی مرحوم کی بھی ایسی ہی عادت تھی ۔ ایک بار ہم رستوران میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ علوی صاحب پیالی میں شکر بھرنی شروع ہو گئے ۔ اس پر میں نے شکرداں ان کی طرف کھسکاتے ہوئے طنزا" کہا کہ چائے کا کپ ہی شکردان میں الٹ لیجئے اور بھئی انہوں نے ایسا ہی کیا ۔ مجھے ذیابیطس لا حق ہے ۔ اب بغیر شکر چائے پیتا ہوں اور شکر والی چائے اچھی نہیں لگتی نہ ہی پی سکتا ہوں ۔
مقصود 

Nadir Khan Sargiroh

unread,
Apr 6, 2013, 3:12:46 AM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com
ہمارے مخلص صاحب آپ کی پیاس بھڑکانا مقصود نہیں تھا۔ 

 چائے تو چائے ہوتی ہے ۔۔۔ میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا۔
مزاج کے مطابق ہر ایک کا اپنا اپنا بلینڈ  
ہوتا ہے۔
مقصود الہی صاحب
 بہت شکریہ جو آپ نے اپنے پاپ تبصرے  سے میری حوصلہ افزا ئی کی۔

-------------------------------------------------------



From: Maqsood Sheikh <maqsood....@googlemail.com>
To: BAZMe...@googlegroups.com
Sent: Friday, April 5, 2013 2:06 PM
Subject: Re: {21417} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

Maqsood Sheikh

unread,
Apr 6, 2013, 4:59:18 AM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com


 سرگرانی صاحب
انگریزی کا ایک محاورہ آپ نے بھی سن رکھا ہو گا، میں اس کو یوں لکھتا ہوں " یو کانٹ ایون ٹیک اپلاڈ! "۔
مجھے اس لئے سوجھا کہ آپ میری داد میں بدمذاقی کا پیوند لگا کر خوش ہوئے ۔ آپ الف کی جگہ و ڈالتے تو مزاح میں شوخی اور خوبصورتی آتی اوربھدا مذاق " سندر " ہو جاتا اور میری نسبت کے ساتھ چپک جاتا ۔  میری خوش فہمی کہ ایک مزاح نگار کی نمود ہو رہی ہے، تلپٹ ہو گئی ۔ کیا مزاح نگارکہیں دوسرا بقل بطورا  تو نہیں ؟!؟۔
مقصود

Nadir Khan Sargiroh

unread,
Apr 6, 2013, 5:28:47 AM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com, maqsood ilahi
 مقصود الہی صاحب 
پاپ سے میری مراد ھندی والا پاپ ہرگز نہیں تھی۔ پوپ کہانی نویس کے طور پر جو آپ کی پہچان ہے اُسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے
پاپ تبصرہ لکھا۔ انگریزی کے بیشتر الفاظ کو اردو رسم الخط میں لکھنے کا  رائج اصول نہیں۔
ممبءی کے اخبار کرکٹ کے بلے کو بیٹ لکھتے ہیں جب کہ حیدرآباد کے بیاٹ۔
اسی طرح کہیں ۔ بال تو کہیں بول۔
مزاح نگار کی راہ میں یہی دشواریاں پیش آتی ہیں کہ قاری اپنی طرف سے بدمذاقی کا پیوند لگا کر الزام مزاح نگار پر دھرتا ہے۔ 
مجھ سے غلطی ہوءی ۔۔۔ آءندہ میں کسی متعصب و کم ظرف کی تحریر کا جواب نہیں دوں گا۔

﴾مقصود الہی کا جواب پوسٹ ہو سکتا ہے تو میرے جواب کو بھی روکا نہیں جا سکتا﴿

Sent: Saturday, April 6, 2013 11:59 AM
Subject: Re: {21459} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

aapka Mukhlis

unread,
Apr 6, 2013, 7:34:56 AM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com
ہر انسان سے غلطی ہو جاتی ہے
میرے خیال میں اتنا کافی ہے کہ اس غلطی کی طرف اشارہ کردیا جائے
مگر جب ہم اس غلطی کی وجہ سے کسی کی ذات کو ہدفِ تنقید بنا لیتے ہیں
اور اس پر تبصرہ کرنا شروع کردیتے ہیں تو یہاں بات بگڑ جاتی ہے
بہتر یہی ہوتا ہے کہ صرف غلطی یا غلط فہمی کا ذکر کردیا جائے
امید ہے کہ احباب اس پر توجہ فرمائیں گے
مخلص


From: Nadir Khan Sargiroh <tabd...@yahoo.com>
To: "BAZMe...@googlegroups.com" <BAZMe...@googlegroups.com>
Cc: maqsood ilahi <maqsood....@googlemail.com>
Sent: Saturday, April 6, 2013 12:28 PM
Subject: Re: {21464} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

مهتا ب قدر

unread,
Apr 6, 2013, 8:47:15 AM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com
بھت خوب مخلص صاحب

  مہتاب قدر
Mahtab Qadr
 
  میں جہاں بھی رہوں سفر میں ہوں  
  میرا  اصلی   وطن   مدینہ    ہے


2013/4/6 aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com>

Abida Rahmani

unread,
Apr 6, 2013, 11:55:18 AM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com
یہ چائے کچھ بد ذائقہ ہوگئی ہے اور پینے کے قابل نہیں رہی-

چائے چینیوں کی ایجاد ہے لیکن وہ یاسمینی قہوہ شوق سے پیتے ہیں جسکی میں بھی رسیا ہوں بلکہ سبز چائے تو میری گھٹی میں پڑی ہے کیوکہ دادی جان نے پہلی خوراک ایک چمچ سبز چائے پلائی تھی--شمالی امریکہ میں جب پہلی مرتبہ" چائے" کاا شتہار دیکھا اور آرڈر دیا تو وہ مصالحہ دار چائے نکلی وہ وہاں پرچائے   کے نام سے مقبول ہے -
Chai
 teavana

ایک بڑا اچھا سٹور بلکہ فرنچائز ہے اسمیں چائے کے ایک سے ایک ذائقے ، برانڈ اور خوشنما کیتلییاں ہیں شاید دوبیئ وغیرہ میں بھی ہوں-
Japanese tea party
جسطرح سے انجام پاتی ہے اسمیں انکی تہذیب و ثقافت کی نشاندہی ہوتی ہے کیا خوبصورتی سے کیمونو پہنے ہوئے جاپانی لڑکیاں اس رسم کو انجام دیتی ہیں-
جب ہندوستان میں پہلی مرتبہ فوجیوں کو چائے سے متعارف کرایا گیا میرے ایک نانا جی جو انگریزی فوج میں صوبیدار تھے چھٹیوں پر آتے ہوئے ایک ٹین کا بڑا ڈبہ چائے کی پتی کا لائے - نانی نے اسکو خشک ساگ سمجھ کر چولھے پر چڑھا دیا ااسوقت وہ گھر سے باہر تھے جب واپس ہوئے تو انہوں نے اس بدذائقہ ساگ کی شکائت کی اور نانا سر پیٹ کر رہگئے - اب ہمارے گاؤں میں بچہ بچہ پیالی پر پیالیا ں چڑھاتا رہتا ہے اور تھرموس بھرے ہوئے گردش میں رہتے ہیں میرے بچوں کو میرے گاؤں کی میٹھی چائے بہت پسند تھی- اور کراچی والے، انکی رگوں میں تو خون کی بجائے چائے گردش کر رہی ہے  جب ہی تو خون بے قیمت ہوگیا -پنجاب والے اچھے ہیں جہاں ابھی تک بخار میں بھی لسی پی جارہی ہے اور سندھ میں چورہ چائے کی قسمت کی چمک دمک ہے 
ایل اے میں ایک پرانی دوست کے ہاں گئی انہوں نے بڑے اہتمام سے کیتلی پیالیاں گرم
 پانی سے کنگالیں پتی ڈال کر کیتلی میں ٹی کوزی لگا کر چائے دم کی ساتھ کاڑھا ہوا دودھ، امریکہ میں اتنا اہتمام دیکھ کر چائے کا لطف آگیا - حالانکہ امریکہ نے ہماری زندگیوں سے ان تکلفات کو کافی حد تک ختم کردیا ہے جہاں فاسٹ فوڈ نے ہمیں کھانے کی میز کی تکلفات سے آزاد کردیا ہے وہاں ٹی بیگ نے ٹی سیٹ کا تصور ختم کردیا ہے بڑے بڑے مگوں نے نفیس پرچ پیالیوں سے بے نیاز کر دیا ہے - میری ایک عزیز دوست کافی میکر میں فلٹر ڈالکر چائے بناتی ہے اور میرے بھائی کے ہاں دودھ پتی کا رواج ہے
مجھے چھوٹی الائچی کی خوشبو والی بلکہ ہر معقول قسم کی چائے پسند ہے - حتی کہ ایر لائنز کی بے ذائقہ چائے بھی چل جاتی ہے -پہلے چائے کے نقصان ہی نقصان تھے اب فائدے ہی فائدے ہیں -اور ہماری کشمیری گلابی چائے کیا کہنے اسکے - ڈھاکہ کے نواب فیملی کے ہاں جو کشمیری چائے بنتی تھی وہ اسقدر میوے والی ہوتی تھی کہ پینے سے زیادہ کھانے کےلائق تھی- 
میری اپنی چائے تو آجکل زیادہ تر مائکرو ویو میں بنتی ہے پھیکی چائے، لیکن ساتھ میں گلاب جامن' برفی یا کوئی اور میٹھا ہو تو کیا کہنے 
زیادہ نہٰیں لکھونگی ورنہ مضمون نگار مجھ پر اپنے مضمون کے اغوا کا الزام نہ دھر دیں-





Abida Rahmani





--- On Sat, 4/6/13, aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com> wrote:

Maqsood Sheikh

unread,
Apr 6, 2013, 12:28:32 PM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com

یاد نہیں کہیں پڑھا ہے یا سنا ہے ایک زمانے میں انگلستاں میں رواج تھا چائے کی پتیاں ابال کر قہوہ پھینک دیتے تھے اور پتیاں چباتے تھے کہ اس سے دانت مضبوط ہوں گے ۔
مقصود

Maqsood Sheikh

unread,
Apr 6, 2013, 12:34:13 PM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com
On 06/04/2013 17:28, Maqsood Sheikh wrote:

یاد نہیں کہیں پڑھا ہے یا سنا ہے ایک زمانے میں انگلستان میں رواج تھا چائے کی پتیاں ابال کر قہوہ پھینک دیتے تھے اور پتیاں چباتے تھے کہ اس سے دانت مضبوط ہوں گے ۔ میں یہ بھی کہتا کیا پوچھتا چلوں آپ نے مولانا آزاد کی غبار خاطر پڑھی ہے وہ بھی چائے فنجان اور چائے کی چسکیوں کا حال اس طرح لکھتے تھے کہ پڑھنے والا بھی چائے کا رسیا ہو جائے ۔ آپ کی تحریر میں بہار چاء مہک رہی ہے ۔ خوب  !۔
مقصود

Maqsood Sheikh

unread,
Apr 6, 2013, 12:39:49 PM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com

Abida Rahmani

unread,
Apr 6, 2013, 12:39:21 PM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com


بیحد ممنون ەوں مقصود صاحب۔۔۔
--
بزم قلم کے زیر اہتمام پہلا عالمی طرحی مشاعرہ
مصرعہ طرح : جہاں تیرانقشِ قدم دیکھتے ہیں


--



عابدہ

Abida Rahmani



farooq ahmed

unread,
Apr 6, 2013, 9:22:23 AM4/6/13
to guzargah-e-khayal@yahoogroups.com Aligarh Urdu

میر صاحب زمانہ نازک ہے

دونوں ہاتھوں سے تھامئے دستار

 

پَپ یعنی  پ+زبر+ پ  پپ لکھیں تو کیا خیال ہے۔

پوپ  و  سے لکھیں تو پادریوں کی طرف دھیان چلا جاتا ہے۔ اور  ا  سے  پاپ  لکھیں تو اور جھگڑا کھڑا ہو جاتا ہے۔

ویسے  اردو کہانیوں کا نام  انگریزی لفظوں سے لکھنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟  پاپ/پوپ/پپ کہانیاں لکھنے والے غور و فکر کریں اور کوئی اور نام چن لیں یا گھڑ لیں۔ اگر کہانیاں گھڑی جا سکتی ہیں تو یہ کام کیوں نہیں ہو سکتا؟

 

بڑھاوء نہ آپس میں ملت زیادہ

مبادا کہ ہو جائے نفرت زیادہ

حالی



فاروق
Farooq Ahmed

 


Date: Sat, 6 Apr 2013 02:28:47 -0700
From: tabd...@yahoo.com
Subject: Re: {21464} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔
To: BAZMe...@googlegroups.com
CC: maqsood....@googlemail.com

Muhammad Arif Sultan

unread,
Apr 6, 2013, 2:04:22 PM4/6/13
to BAZMe...@googlegroups.com, BAZMe...@googlegroups.com
AoA, while every one is enjoying here with their experiences and different tastes of verity of tea and specially references of parents and grand parents.  I have a totally different story to tell.

Since my childhood or you can say as long as I can recall TEA was one of the items totally banned in our house and specially for us (kids).  And hence we did mot mew how is the taste of the tea. Our mother had exception from this rule  and that only once in the morning she use to make only one cup for herself.  Even the guests in our house were not offered tea, but were served with fruits or Lasee  or shikanjabeen.  Hence we have seen limited guests in our childhood.  Similarly our family and family friends never felt pleasure receiving us since they always had to make alternative arrangements for us and specially I'm the breakfast we had a habit of having milk or yogurt.

However when we grew up and went out in the professional life and most particularly out of the territory of our father.  We all (brothers and sisters) have some how tasted and now "ham Sab ko is ki lat lag gai hay"

I'm used to of black tea ( tea without milk) and here we call it sulymani.

My parents are  living with me and my father is still very strict on his rule "no tea",  my kids are his territory and do not get tea.


Regards


Sent from my iPhone

shaikh hussain

unread,
Apr 7, 2013, 12:17:51 AM4/7/13
to BAZMe...@googlegroups.com
اگر کوی صاحب پاپ کہانی کی مختصرتعریف اور تاریخ بیان فرماین تومین ممنون ھونگا
 
Dr. Sikandar Hussain,
Professor Physiology,
Dr. V.R.K Women's Medical College,
Hyderabad.
Mob: 08712737913


From: farooq ahmed <farooqa...@gmail.com>
To: "guzargah...@yahoogroups.com Aligarh Urdu" <bazme...@googlegroups.com>
Sent: Saturday, 6 April 2013 6:52 PM
Subject: RE: {21501} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

MOHAMMAD IRFAN

unread,
Apr 9, 2013, 5:59:02 AM4/9/13
to Nadir Khan Sargiroh, 5 BAZMe QALAM

 

Bahut khoob  aur  nadir bhi.

 

Chaah-e-Yousuf  ke  baad  pahli baar   “chaah”  ki yeh tarkeeb  dekhi  aur  achhi  lagi.

 

Doosri  “chaah” who hoti hai  jismeN  aashiq  girta  hai aur kabhi nikal nahi paata..

 

Waisi  aik  aur  “chaah”   bhi hoti  hai  jo  gallon meN  parti  hai …aur jismeN maiN  aksar gir  jata hooN.

Nadir Khan Sargiroh

unread,
Apr 9, 2013, 7:41:03 AM4/9/13
to MOHAMMAD IRFAN, 5 BAZMe QALAM
بہت شکریہ عرفان صاحب
چاہ پر لکھنے چاہ ذکن میں ڈوبنے کی چاہ ہے۔



 
-------------------------------------------------------


From: MOHAMMAD IRFAN <mohamma...@alireza.com>
To: 'Nadir Khan Sargiroh' <tabd...@yahoo.com>; '5 BAZMe QALAM' <bazme...@googlegroups.com>
Sent: Tuesday, April 9, 2013 12:59 PM
Subject: RE: چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

 
Bahut khoob  aur  nadir bhi.
 
Chaah-e-Yousuf  ke  baad  pahli baar   “chaah”  ki yeh tarkeeb  dekhi  aur  achhi  lagi.
 
Doosri  “chaah” who hoti hai  jismeN  aashiq  girta  hai aur kabhi nikal nahi paata..
 
Waisi  aik  aur  “chaah”   bhi hoti  hai  jo  gallon meN  parti  hai …aur jismeN maiN  aksar gir  jata hooN.
 
 
From: Nadir Khan Sargiroh [mailto:tabd...@yahoo.com]
Sent: Friday, April 05, 2013 12:16 PM
To: 5 BAZMe QALAM
Subject: چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔
 

aleem khan

unread,
Apr 10, 2013, 1:26:38 PM4/10/13
to bazme...@googlegroups.com


کالی چائے کے طبی فوائد تو یقینا بہت ہیں لیکن اخلاقی فوائد بھی بہت ہیں 
مثلا میں جب بھی کالی چائے پیتا ہوں کالی چائے پینے والوں کے اثرات اپنے اندر
محسوس کرتا ہوں۔
بے مروت ہو جاتا ہوں
مسلسل قطع کلامی کرنے لگتا ہوں
اَی خدمہ اَیُ خدمہ (کوئی بھی خدمت ہو تو بولیئے) کہنے لگتا ہوں لیکن اگر متکلم نے 
واقعی کسی خدمت کی درخواست کردی تو کہتا ہوں واللہ ھذا مشکلہ جدا، قل ایُ خدمہ تانی (قسم خدا کی
صرف یہی نہیں کرسکتا کوئی دوسری خدمت بتاو)
پیسوں کے لین دین کی بات آئے تو لہجہ تیز اور آواز اونچی ہوجاتی ہے
کمزور کو دبانے لگتے ہوں
طاقتور سامنے ہو تو جُھکنے لگتا ہوں۔
بار بار غوترا سیدھا کرنے لگتا ہوں جسطرح خواتین اپنا گھونگھٹ سیدھا کرتی رہتی ہیں

اور کبھی کالی چائے سے طبیعت اکتا جائے تو پھر عزیزیہ یا حارہ کی دودھ کی چائے پینے
چلا جاتا ہوں اور چائے پیتے ہی پھر دودھ کی چائے کے اثرات سرایت کرنے لگتے ہیں۔
وہیں چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑ کر کسی اسٹانڈنگ گروپ کو جوائین کرلیتا ہوں
سارے محلے کی غیبتیں کرنے میں بڑا مزا آنے لگتا ہے۔
کسی کی نوکری چھوٹ گئی؛
کس کا ایگزٹ ہوگیا؛
کون کس سے معاشقہ کررہا ہے؛
وغیرہ وغیرہ


aapka Mukhlis

unread,
Apr 10, 2013, 2:46:28 PM4/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com
*:-O surprise*:-O surprise
انتہائی حیرت ناک تجزیہ ہے
مجھے تو ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا
کہیں ایسا تو نہیں کہ چائے آپ کےمعدے میں جا کرجو کیمیائی تعامل کرتی ہے
اس کے نتیجے میں یہ آثار پیدا ہوتے ہوں؟


From: aleem khan <aleem...@yahoo.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Sent: Wednesday, April 10, 2013 8:26 PM
Subject: {21655} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔

Muhammad Arif Sultan

unread,
Apr 10, 2013, 2:50:58 PM4/10/13
to BAZMe...@googlegroups.com, MOHAMMAD IRFAN, 5 BAZMe QALAM
I had heard this one some time back:

Us chah ko chah men dal do
Jis chah men chah naheen!

Regards

Sent from my iPhone

shaikh hussain

unread,
Apr 11, 2013, 12:40:00 AM4/11/13
to BAZMe...@googlegroups.com
علیم صاحب  کالی چاے کے جو اثرات آپ نے بیان کیے ھین مین اس سے اتفاق کرتا ھون لیکن یہ اضافہ کرنا چاھتا ھون کہ جس طرح بلڈ پریشر کے لیے خاص جنٹک بیک گراونڈ بھی ھوتا ھے اسی طرح کالی چاے کے اثرات بھی ایک مخصوص نسل مین پاے جاتے ھین یہ آپ کی اعلی ظرفی ھے کہ آپ نے اسے آپ بیتی کے طور پر بیان کر دیا ھے خدا آپ کو اعلی درجات عطا فرماے
 
Dr. Sikandar Hussain,
Professor Physiology,
Dr. V.R.K Women's Medical College,
Hyderabad.
Mob: 08712737913


From: aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com>
To: "BAZMe...@googlegroups.com" <BAZMe...@googlegroups.com>
Sent: Thursday, 11 April 2013 12:16 AM
Subject: Re: {21668} چاہِ چائے ۔۔۔۔ ( طنز و مزاح )۔
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages