بیاض مبارک,سید مبارک شاہ جیلانی

91 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Oct 21, 2011, 11:48:13 PM10/21/11
to 5BAZMeQALAM, arif.waqar, Moinuddin Aqeel
سید مبارک شاہ جیلانی، بانی مبارک لائبریری محمد آباد (گاؤں)، تحصیل صادق آباد، پنجاب، لائبریری 1926 میں قائم کی جو آج تک سلامت ہے، 21 نومبر 1969 کو انتقال کرگئے تھے

گزشتہ دنوں پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے مبارک شاہ جیلانی کی کتاب
بیاض مبارک ملی، کتاب کی تفصٰیل کچھ یوں ہے:

بیاض مبارک (سید مبارک شاہ جیلانی)
مرتب: سید زرور حسین شاہ
ناشر: میری لائبریری ، لاہور
سن اشاعت: 1974
صفحات: 152

یہ دراصل مبارک شاہ جیلانی صاحب کی "آٹو گراف بک" تھی جسے کتاب کی شکل میں محفوظ کردیا گیا تھا

بیاض مبارک میں سر عبدالقادر، اختر علی خان، حرمان خیر آبادی، عرش ملیسانی، نفیس خلیلی، جوش ملیسانی، بسمل الہ آبادی، روش صدیقی، نازش حیدری، مولانا ظفر علی خان، اسد ملتانی، حاجی لق لق، تلوک چند محروم، خواجہ حسن نظامی، ملا واحدی، شیر محمد افضل، احمق پھوندوی، شاہد دہلوی، برجموہن کیفی، بیخود دہلوی و دیگر مشاہیر کی تحریروں کے نمونے شامل ہیں
 
شاہ صاحب ایک علم دوست شخص تھے، ان کی مادری زبان سرائیکی اور سندھی تھی لیکن تمام عمر انہوں نے اردو کی ترویج کے لیے اس خطے میں کام کیا جہاں آج زبان (سرائیکی) کی بنیاد پر علاحدگی کی تحریک چل رہی ہے!

لائبریری کی دیکھ بھال شاہ صاحب کے اسی سالہ صاحبزادے سید انیس شاہ جیلانی کے ذمے ہے جو خود بھی ادیب ہیں، اردو زبان سے محبت کرتے ہیں، ویرانے میں ڈیرہ جمائے آس پاس والوں کو اردو پڑھنے اور لکھنے کی تلقین کرتے ہیں

انیس اپنے والد کے بارے میں لکھتے ہیں:

"" ڈانٹ ڈپٹ بھی کرتے تو لہجے کی درشتی میں ٹھہراؤ اور دھیما پن ضرور پایا جاتا تھا، غصہ پینے میں بلانوش تھے، اپنا نقصان برداشت کرتے، اپنی جان پر کھیلتے رہتے، زبان سے کچھ نہ کہتے، خوش مذاقی سے بدکلامی کے نشتر سہتے اور ہنسی میں اڑا دیتے، زبان دراز تو تھے ہی نہیں، گالی بکنا کیسا۔ بیوقوف جلالی کیفیت کا آخری ہتھیار تھا جسے بڑی احتیاط اور بخل سے استعمال کرتے۔ عام لوگوں کو آگے بڑھتا ہوا دیکھتے تو مشفقانہ رشک مسرت آمیز کا اظہار فرماتے اور سب کو کارزار زیست میں بڑھ بڑھ کر جادہ پیمائی کی تلقین تو بہرحال کیا کرتے، واعظانہ نصیحت بھی نہیں بس مشورہ کہہ لیجیے، لطیف اور لذیذ انداز فہمائش، نہ کسی کے احساسات مجروح ہوں نہ عزت نفس پر حرف آئے۔ بولی ٹھولی کا مزہ تو نہیں، البتہ شعر بلکہ سحر آمیز ادیبانہ شان ان کی تحریر میں پائی جاتی تھی، شوکت الفاظ وصف خاص تھا، خود اپنے ہی سوز باطنی سے انہوں نے ایک شمع روشن کی اور ایک راہ نکالی۔ جملوں کی ساخت کیسی اور کیونکر ہونی چاہیے یہ انہوں نے نیاز فتحپوری سے سیکھا بلکہ وہ تو ان کا سورما کس ڈھب کس سج سے کس پہلو سے بیٹھ کر لکھتا ہے، یہ دیکھنے کے لیے 1925 میں اپنے گاؤں محمد آباد سے بھوپال جاپہنچے۔ نیاز نے اپنے دیوانے کو پہلو میں بٹھایا، لکھنؤ لے گئے اور ریاض خیر آبادی کی ہم نشینی کا مزہ چکھایا۔ سفر سے واپسی پر 1926 میں محمد آباد میں مبارک لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا، اس لائبریری کے قیام اور اس کی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں بابائے اردو مولوی عبدالحق، نیاز فتحپوری اور سید سلیمان ندوی سے  مشورے ہوئے مقامی لوگوں نے اسے ایک سنک سمجھ کر مذاق اڑایا، گرہ میں مال نہ تھا تاہم ہمت ہارنے والے نہ تھے، چار چھے ہزار کتابیں چھوڑ کر مرے۔ نہ کسی جماعت کی سرپرستی نہ دربار سرکار میں رسائی۔ خوش آواز تھے اور اچھی آواز پر جان دیتے تھے، لکھنؤ میں ہارمونیم تک خرید لیا تھا، سفر خرچ تمام ہوا تو بیچ کھایا، وصل بلگرامی سے کہا کہ گروی رکھ لو، وصل جہاندیدہ اور خرانٹ تھے مگر مسافر کو سمجھ نہ پائے، منہ نہ لگایا، دوسرے ہی دن منی آڈر پہنچا، مسافر کو وصول کرتا دیکھا تو  خوشامد کرکے اپنے ماہنامے مرقع کا زرسالانہ بٹورنا چاہا، دل دکھا چکے تھے، صلہ کیا پاتے! ""
 

مبارک شاہ جیلانی کا نمونہ تحریر ملاحظہ ہو:

"" زمانہ کی پکار تھی کہ اے سادات لو شریف (لوگ احتراما گھوٹکی کو اس نام سے یاد کرتے ہیں) جدید تعلیم حاصل کرو، مقتضیات وقت کا ساتھ دو، ہوا کے رخ کو دیکھ کر کشتی چلاؤ، یہ للکار سرسید دے رہے تھے لیکن ہم خواب گراں سے اب چونکے، حیرت یہ ہے کہ سرسید کی گونج نے ہمیں آج بیدار کیا ہے، اگر آج سے ساٹھ ستر برس پیشتر ہندو کی طرح ہم نئی تعلیم میں لگ جاتے تو ہمارے گھرانے کے افراد جماعت بن کر سندھ میں پھیل جاتے، چھا جاتے اور ترقی یافتہ ٹولی میں پیش پیش رہتے۔""    


بیاض مبارک میں شامل ادباء کی تحریروں کے چند نمونے اس پوسٹ کے ساتھ منسلک کررہا ہوں

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
akhtar ali khan and herman khair abadi.jpg
asad multani and haji laq laq.jpg
babae urdu and hafeez jalandhri.jpg
chiragh hassan hasrat and jigar muradabadi.jpg
ehmaq phaphoondvi and shaid ahmed dehlvi.jpg
ravish siddiqui and nazish haidri.jpg
mullah wahidi.jpg

mahmoo...@gmail.com

unread,
Oct 22, 2011, 1:44:44 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
معمر قذافی شہید
تیرے لہوسے بڑھ گئی صحرا کی آبرو
ذہنوں میں نقش ہوگیا ہے تیرا سرخ رو
دنیا میں تیرا عزم ہے موضوع گفتگو
خاک وطن سے عہد نبھا کرگیا ہے تو

زندہ تھا تیری آن سبھی دیکھتے رہے
انسانیت کی شان سبھی دیکھتے رہے
جاتی ہے کیسے جان سبھی دیکھتے رہے
دھرتی اور آسمان سبھی دیکھتے رہے

بدمست اہل غرب ہیں ، نشے میں چور ہیں
تہذیب، امن ،آگہی، سب سے ہی دور ہیں
دعویٰ ہے اپنے عہد کا ہم ہی شعور ہیں
چنگیزیت کا اصل میں پھر سے ظہور ہیں

تاریخ شرمسار ہے، احساس اشکبار
اقدار زخم زخم ہیں، جذبات بے قرار
جغرافیہ لہو لہو، افکار سوگوار
جمہوریت کے نام پر اسلام کا شکار

Sent from my BlackBerry® smartphone from ZonG


From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
Date: Sat, 22 Oct 2011 08:48:13 +0500
To: 5BAZMeQALAM<bazme...@googlegroups.com>
Cc: arif.waqar<arif....@gmail.com>; Moinuddin Aqeel<moinudd...@gmail.com>
Subject: {6788} بیاض مبارک,سید مبارک شاہ جیلانی
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

M.Shahid Rizwan

unread,
Oct 22, 2011, 2:09:58 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
محمود شام صاحب

آپ نے ہمارے جذبات کی ترجمانی کر کے حق ادا کر دیا، معمر قذافی کی شہادت کا بہ حثیت مسلمان اور خصوصاً بہ حثیت پاکستانی  بہت دکھ ہے . الله انکو جنّت الفردوس میں جگہ دے  
 

Mohammed Shahid Rizwan







     




 

From: "mahmoo...@gmail.com" <mahmoo...@gmail.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Sent: Saturday, October 22, 2011 9:44 AM
Subject: Re: {6796} بیاض مبارک,سید مبارک شاہ جیلانی

Syed Fazil Hussain Parvez

unread,
Oct 22, 2011, 3:02:51 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
Janab Mahmood Shaam sahib
assalam alaikum
qaddafi Shaheed per kalaam  kis ka hai, aap ka ya jelani sahib ka
Gawah urdu weekly hyd.deccan mein insha allah shaaya kiya jaraha hai.
ww.gawahweekly.com per next thursday mulahiza  kar saktet hain.
Fazil Hussain parvez
Editorr Gawah

2011/10/22 <mahmoo...@gmail.com>

Amir Khan

unread,
Oct 22, 2011, 2:41:50 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
السلام علیکم
راشد صاحب ۔۔۔
آپ جس طرح "فتوحات اتوار بازار" میں
ہمیں شریک کرتے ہیں، راقم اسے قدر کی نگاہ سے
دیکھتا ہے۔
خیر اندیش
عامر
 

From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
To: 5BAZMeQALAM <bazme...@googlegroups.com>
Cc: arif.waqar <arif....@gmail.com>; Moinuddin Aqeel <moinudd...@gmail.com>
Sent: Saturday, October 22, 2011 12:48 PM
Subject: {6788} بیاض مبارک,سید مبارک شاہ جیلانی

mahmoo...@gmail.com

unread,
Oct 22, 2011, 3:14:59 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
It is my poem my pain of heart

Sent from my BlackBerry® smartphone from ZonG


From: Syed Fazil Hussain Parvez <gawahur...@gmail.com>
Date: Sat, 22 Oct 2011 12:32:51 +0530
Subject: Re: {6798} بیاض مبارک,سید مبارک ش اہ جیلانی

Adil Hasan

unread,
Oct 22, 2011, 4:24:37 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
Rashid Saheb,
 
Assalam O Alaikum,
 
Purani kitabon ko nai zindagi mil jati, bohat umda aur maloomati tahreer hai.
 
Adil Hassan. 
 

Date: Sat, 22 Oct 2011 08:48:13 +0500
Subject: {6788} بیاض مبارک,سید مبارک شاہ جیلانی

Syed Qamar Hasan

unread,
Oct 22, 2011, 5:06:29 AM10/22/11
to bazme...@googlegroups.com
Mohtramaan.

Ghaddafi ko Shaheed Ka Derja De Kar, Lafz Shaheed Ki Tuaheen Hai.Aur un haqeeqhi shoda ke Muqham Azmat ki be adabi.
Bahut  Kuch likha ja sakta hai  is  mouzoon per.
Magar iktesran yehi kafi hai.

SHAITAAN KO RAJEEM KEH DIYA THA EK DIN
EK SHOOR MACHA KHILAF TEHZEEB HAI YEH.

Muqlis
Qamar Hasan.



Subject: Re: {6803} بیاض مبارک,سید مبارک ش اہ جیلانی
To: bazme...@googlegroups.com
From: mahmoo...@gmail.com
Date: Sat, 22 Oct 2011 07:14:59 +0000

It is my poem my pain of heartSent from my BlackBerry® smartphone from ZonG

Rashid Ashraf

unread,
Oct 23, 2011, 10:24:33 PM10/23/11
to bazme...@googlegroups.com, Amir Khan


جناب عامر صاحب، آداب

آپکا بہت شکریہ، دلنواز تبصرے پر ممنون ہوں

اتوار بازار ایک حیرت انگیز جگہ ہے!

اس مرتبہ "وار" خالی گیا

البتہ ایک بیحد محترم کرم فرما میرے ہمراہ تھے، ان کو ان کے مطلب کی چند کتابیں مل گئیں، ایک ساتھ اکڑوں بیٹھ کر ہم کتابیں دیکھا کیے، وہ خزانہ کچھ تھا ہی ایسا کہ اس نے ہماری توجہ اپنی جانب مبذول کروالی

کسی لائبریری پر ہاتھ مارا تھا ظالموں نے، اور صاحب قیمت کتنی، بیس بیس روپے، مجھے حیرت یہ ہوئی کہ بیاض مبارک بھی رکھی تھی جسے میں نے ان کے حوالے کیا اور وہ آہستہ سے کہنے لگے کہ میں بزم قلم پر مبارک شاہ صاحب سے متعلق پوسٹ دیکھ کر تم سے یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ کتاب کہاں اور کیسے ملے گی

اتوار بازار ایک حیرت انگیز جگہ ہے!

راشد  


2011/10/22 Amir Khan <amiral...@yahoo.com>

Hafiz Muzaffar Mohsin

unread,
Oct 28, 2011, 7:06:37 AM10/28/11
to bazme...@googlegroups.com
Wah.......Ab Qadafi Bhi Shaheed Kehlaaey Gaa....?Jis Ki Wife Ne Trillion Dolers Gold Ikathaaa Kiaaa...Wah...

Hafiz Muzaffar Mohsin

--- On Sat, 10/22/11, Syed Qamar Hasan <qamarh...@hotmail.com> wrote:
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages