ڈاکٹر صفیہ عباد کی یہ تصنیف موضوعاتی اعتبار سے منفرد معلوم ہوتی ہے۔ فہرست دیکھنے سے ان کے مطالعے کی وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر موصوفہ کو میری طرف سے مبارکباد پہنچادیجیے۔
ایک نام جس کی شمولیت اگرچہ ضروری نہ تھی لیکن اس کی موجودگی سے ایک ایسی شخصیت کا اضافہ ہوجاتا جو تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔
کارل مارکس کی چہیتی بیٹی ایلینر مارکس فلابیر کی 'مادام بواری' کی بزبان انگریزی پہلی مترجم تھی اور اپنے والد کی مشہور زمانہ تصنیف 'داس کیپیتال' کے پہلے ترجمے میں شریک کار تھی۔ ابسن کے
ڈرامے' اے ڈولس ہاوس' کی پیشکش میں بھی اس نے حصہ لیا تھا۔ اس کی زندگی میں کئی سانحے آئے۔ ۳۱ مارچ ۱۸۹۸ء کے دن اس نے تینتالیس برس کی عمر میں خودکشی کرلی۔
شاہین