فنا نظامی کانپوری کا شمار بیسویں صدی کے پانچویں ، چھٹے اور ساتویں دہے کے استاد شعراء میں ہوتا ہے ۔ مشاعروں میں آپ کی شرکت ان کی کامیابی کا شگون سمجھی جاتی تھی ، اللہ تعالی نے آپ کو آواز اور پرکشش مشرع شخصیت سے نوازا تھا۔آپ نے کانپور میں حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے باقاعدہ دینی علوم حاصل کئے تھے، اپنی چلبلی باتوں سے مشاعروں کو گلزار بناتے تھے ۔ بیسویں صدی اور اس زمانے کےا دبی پرچوں میں آپ کے چٹکلے خوب چھپتے تھے ۔
۱۹۸۱ء میں شیراٹن دبی میں منعقدہ پہلے عالمی مشاعرے میں آپ کی شرکت ہوئی تھی ، غالبا وہ کراچی میں مشاعرے پڑھ کر یہاں آئے تھے۔ مشہور براڈ کاسٹر حمید نسیم نے اپنی آب بیتی" ناممکن کی جستجو" میں ایک جگہ لکھا ہے کہ کراچی کے اس مشاعرے میں جب فنا نظامی مرحوم نے اپنی غزل" گل ہوا گلشن ہوا صحرا ہوا" پیش کی تو ایسا لگا کہ واہ واہ کی گونج سے مشاعرے کا پنڈال اڑ گیا ہو۔ گزشتہ پچاس سالہ تاریخ میں مشاعرے میں کسی کے کلام پر ایسی پذیرائی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ افسوس کے اپنے دور کے اس استاد شاعر نے بچوں کو وصیت کی تھی کہ یہ شعر و شاعری روزی روٹی کی مجبوری تھی لہذا ان کے انتقال کے بعد ان کا کلام شائع نہیں کیا جائے ۔ ہمارے علم کی حد تک بھٹکلیس پر ہم نے آپ کی آواز میں جو کلام پیش کیا ہے ۔ بس وہی اس عظیم شاعر کی یاد کو دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہے ۔
گھر ہوا گلشن ہوا صحرا ہوا
کلام وآواز : فنا نظامی کانپوری مرحوم
لنک
http://www.bhatkallys.com/audio/1/?sermon_id=113
فنا نظامی کانپوری مرحوم کی آواز میں آپ کا دیگر کلام سننے کے لئے کلک کریں
http://www.bhatkallys.com/audio/1/?preacher=47&service=0&series=0
عبد المتین منیری۔ بھٹکل
آڈیو کام نھیں کررھا ھے
--
http://hudafoundation.org/
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-January-2015.pdf
http://www.urducouncil.nic.in/E_Library/urdu_Duniya.html
http://www.bhatkallys.com/kutub-khana/?lang=ur
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM
To post to this group, send email to bazme...@googlegroups.com