میں کیا لکھوں ؟

36 views
Skip to first unread message

Zubair H Shaikh

unread,
Oct 29, 2013, 12:39:23 AM10/29/13
to bazme...@googlegroups.com

میں کیا لکھوں ؟

زبیر حسن شیخ

 

درد میں ڈوب کر روتی ہو ئی اک داستاں لکھوں ؟

مزاح کی گود میں اٹھکیلیاں کرتی زباں لکھوں ؟

طنز میں ڈوب کر ہنستی نگاہوں کا بیاں لکھوں ؟

بھلا دوں سب وفاؤں کو؟ جفا لکھوں جہاں لکھوں ؟

تڑپتا بے زباں لکھوں، سسکتا نوجواں لکھوں ؟

میں کیا لکھوں ؟

مصر و شام میں روتی خون آلود ماں لکھوں ؟

فلسطیں میں ہوا جاری نسلوں کا زیاں لکھوں  ؟

افغانی خاک سے اٹھتا ہوا ہردم دھواں لکھوں ؟

ہند و پاک میں جلتی ہوئی انسانی جاں لکھوں ؟

ترقی کو یہاں لکھوں؟ درندگی کو کہاں لکھوں ؟

میں کیا لکھوں ؟

مرگ ناتواں لکھوں؟ حیات جاوداں لکھوں ؟

درد بے عیاں لکھوں یا یہ رنج نہاں لکھوں  ؟

خرد کی بے کلی لکھوں، جنوں کا امتحاں لکھوں ؟

یقیں کو بے ایماں لکھوں، ذہن کو بد گماں لکھوں ؟

روایت کو یہاں لکھوں؟ درایت کو کہاں لکھوں ؟

میں کیا لکھوں ؟

فریب داستاں لکھوں؟  فریب دوستاں لکھوں ؟

ادب کو کر کے برہنہ قلم کو نکتہ داں لکھوں ؟

قفس کو لے اڑوں، ہاتھوں سے نکلا آسماں لکھوں ؟

کلی کے زخم، یا چمن کی شرح بیاں لکھوں ؟

گلوں کو رووں کہ جلتا ہوا یہ گلستاں لکھوں ؟

میں کیا لکھوں ؟

صبح درخشاں لکھوں یا شب رائیگاں لکھوں ؟

اشکوں کا زیاں لکھوں، چشم فروزاں لکھوں ؟

قید بے اماں کو آزادیء نسواں لکھوں ؟

فرنگی قمقموں کو جگمگاتی کہکشاں لکھوں ؟

عدل کو قتل! عدالت کو مقتل بے اماں لکھوں ؟

میں کیا لکھوں ؟

میں سوچوں تجھکومانوں تجھکوتیرا بیاں لکھوں

جبیں سجدے میں رکھ کہ تجھکو اپنا رازداں لکھوں

پکاروں تجھکو اور تجھکو ہی بے حد مہرباں لکھوں

رحیم و رحماں لکھوں، مالک دو جہاں لکھوں

رب لا مکاں لکھوں کہ رب آسماں لکھوں؟

میں کیا لکھوں ؟

Shahji

unread,
Oct 29, 2013, 12:59:02 AM10/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
Subhaan Allah, kya kahne Zubair sahab.  Aap bass likhte jaaiye, likhte hi jaaiye. waaah waa, ma sha Allah.

Syed Mansoor Shah


2013/10/29 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>

--
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM

Adil Hasan

unread,
Oct 29, 2013, 1:29:11 AM10/29/13
to bazme...@googlegroups.com
Bohat Khoob Likkhha hai aap nay Zubair Saheb, bohat khoobsoorat intihai dil ko choonay wali, Subhan Allah.
 
Adil.
 

Date: Tue, 29 Oct 2013 10:09:23 +0530
Subject: [مراسلہ نمبر:29395] میں کیا لکھوں ؟
From: zubair....@gmail.com
To: bazme...@googlegroups.com

M.Naeem Khokhar

unread,
Oct 29, 2013, 1:44:48 AM10/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
Bohat Khoob

Nehal Sagheer

unread,
Oct 29, 2013, 4:49:43 AM10/29/13
to 1 بزم قلم
جزاک اللہ زبیر صاحب آپ نے پوری امت مسلمہ کی بے چارگی اور مظلومیت کی داستان لکھ دی جسے اللہ تعالیٰ متاع دل درد آشنا عطا کرتا ہے وہ مظلوموں کی بے چارگی اسی طرح دکھی اور پریشان رہتا ہے ۔اللہ تعا لیٰ مسلمانوں کی مجبوری اور مظلومیت کو دور فرمائے ۔آمین
نہال صغیر


2013/10/29 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>

میں کیا لکھوں ؟

--
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM

Zubair H Shaikh

unread,
Oct 29, 2013, 6:15:57 AM10/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
آپ تمام محترم حضرات نے حق کی گواہی دی، الله تعالی آپ کو بے حساب جزائے خیر دے-

سب کے لئے دعا گو
خاکسار
زبیر
  


2013/10/29 Nehal Sagheer <saghee...@gmail.com>

Zubair H Shaikh

unread,
Oct 29, 2013, 6:16:22 AM10/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
آپ تمام محترم حضرات نے حق کی گواہی دی، الله تعالی آپ کو بے حساب جزائے خیر دے-

سب کے لئے دعا گو
خاکسار
زبیر
  


2013/10/29 Nehal Sagheer <saghee...@gmail.com>
جزاک اللہ زبیر صاحب آپ نے پوری امت مسلمہ کی بے چارگی اور مظلومیت کی داستان لکھ دی جسے اللہ تعالیٰ متاع دل درد آشنا عطا کرتا ہے وہ مظلوموں کی بے چارگی اسی طرح دکھی اور پریشان رہتا ہے ۔اللہ تعا لیٰ مسلمانوں کی مجبوری اور مظلومیت کو دور فرمائے ۔آمین
نہال صغیر

Syed Ahmed

unread,
Oct 29, 2013, 7:42:43 AM10/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
مکرمی جناب زبیر صاحب                         السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب ہیں جناب آپ کی خماسیات، امت مرحومہ پر وقت کے خون آشام شب وروز اور اس کی زبوں حالی کو عمدہ پیرایہ میں پرویا ہے، بیان کی سلاست ونفاست دونوں پوری پوری ہیں۔
کاوش کے ارسال کرنے پر بہت مشکور ہوں
نئے سال اسلامی کی آمد قریب ہے، لہذا آپ کو اور جملہ احباب بزم کو اس نئے سال کی آمد پر ہدیۂ تہنئت پیش کرتا ہوں اور آئیے ہم سب دعاء کریں کہ یہ سال امت کے لئے صلاح وفلاح کا پیامبر بن کر آئے آمین
والسلام مع الاحترام
سید احمد
24-12-1434ھ
29-10-2013ء




2013/10/29 Nehal Sagheer <saghee...@gmail.com>
--
To Join and post in BazmEQalam ,click the following link
 
https://groups.google.com/forum/#!forum/BAZMeQALAM

Zubair H Shaikh

unread,
Oct 29, 2013, 4:35:55 PM10/29/13
to BAZMe...@googlegroups.com
مکرمی و محترمی جناب سید احمد صاحب
وعلیکم السلام و رحمتہ الله و برکاتہ ، الله آپ کی دعاوں کو قبول فرمائے- آمین ..... آپ جناب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ، ورنہ یہ خاکسارعاجز، کم فہم ایک طالب علم کے سوا اور کچھ نہیں- بزم کے احباب کی محبتوں کے طفیل کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہے اور سیکھتا رہتا ہے - 

طالب دعا 
خاکسار
زبیر 



2013/10/29 Syed Ahmed <syedah...@yahoo.com>

Nayeem Javed

unread,
Oct 30, 2013, 1:58:29 AM10/30/13
to Bazm e Qalam
گرامی قدر زبیر صاحب

آپ کی نظم کی ہر سطر میں   بجلیوں کے  کوندے رقصاں نظر آرہے ہیں۔ یہ ابیاتِ گہردار کی کیا قیمت ہوگی۔ ایک طرف عروضیوں کے کڑے معیارات اور دوسری طرف خیال کی اپنی نغمگی کا والہانہ تحفظ۔۔ کہیں دور اشتہارت کی بھدی تک بندیوں میں ایسا آبِ حیات مل جائے تو روح آسودہ ہوجاتی ہے۔
مجھے مرحوم نعیم صدیقی کے نعتیہ نظم کے چند شعر یاد آگئے۔ اس نعت کی خوب یہ ہے کہ نعت آنکھوں میں سرلگا کر بدن پر خوشبو مل کر نہیں کہی بلکہ معاشرے کی ہر استحصالی اڈے پر ذہنِ رسا کو پہنچا کر انسانیت کے
درد کے مداوہ کی تلاش میں اشعار بیاض دل پر رقم ہوئے ہیں۔

ائے میرے نبئ صدق و صفا جب دل پہ شب غم چھاتی ہے
  ایسے میں تڑپ اٹھتا ہےیہ دل ایسے میں تیری یاد آتی ہے۔
قرطاس سے شعلے اٹھتے ہیں خامہ سے خون  بلتا ہے
اظہار کی حسر ت بھننا کر جب اپنا کلیجہ کھاتی ہے
  ایسے میں تڑپ اٹھتا ہےیہ دل ایسے میں تیری یاد آتی ہے۔

(نوٹ۔۔کاش کوئی پوری نعت یہاں لکھدے۔۔۔میں نے بھٹکل کے منیری صاحب کو کئی خطوط لکھے انھوں نے جواب بھی نہیں دیا اور ان کے پاس یہ نعت محفوظ نہیں ہے۔۔جب کی میں نے پاکستان کے کئ اداروں کی نعتوں میں دودہائی قبل سنا ہے۔)

زبیر صاحب۔۔خود کو سنبھال کررکھیئے ہمیں آپ کی نگارشات کی بے حد ضرورت ہے۔۔۔ہم ایسی ہی تحریرکی کشید کردہ جوہرِ حیات سے زندہ ہیں۔

فقط 
اُپ کا خاموش مداح
نعیم جاوید
دمام ۔۔سعودی عرب

Zubair H Shaikh

unread,
Oct 30, 2013, 10:12:41 AM10/30/13
to BAZMe...@googlegroups.com

عزیز  گرا می نعیم جاوید  صاحب

السلام علیکم ،

اللہ  تعالی  آپ کو  خوب جزائے خیر دے   اور آپ کی  شرح  بیانی  سے مجھ  عاجز  کی  نا تمام تحریروں  کو یونہی جلا بخشے -  یہ قطرۂ  بے مایہ    اپنے خالق   حقیقی کی  رحمتوں کا محتاج رہتا ہے  اور  و  ہی اسے  برساتا رہتا  تھا ،  کبھی  لفظوں  کی  بارش بنا کر  تو کبھی   آنسووں  کی -  وہی  اس کوتاہ  فہم کے  قلم کی لغزشوں کو اپنی جنبش قلم    کے تابع  رکھا ہوا ہے ، ورنہ اس حقیر کا کیا ہے،  اس کا قلم بہکنے سے کہاں چوکتا ہے –   

طالب دعا

خاکسار

زبیر

 



2013/10/30 Nayeem Javed <nayee...@gmail.com>

Humayun Rasheed

unread,
Oct 30, 2013, 4:03:44 PM10/30/13
to bazmeqalam
ماشاء اللہ' کمال تصویر کشی ہے۔


2013/10/29 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>

میں کیا لکھوں ؟

--

Zubair H Shaikh

unread,
Oct 31, 2013, 2:29:14 AM10/31/13
to BAZMe...@googlegroups.com
محترمی و مکرمی ہمایوں رشید صاحب 
جزاک الله خیر ....
خاکسار 
زبیر 
 


2013/10/31 Humayun Rasheed <rana.humay...@gmail.com>

Aapka Mukhlis

unread,
Oct 31, 2013, 3:31:10 PM10/31/13
to bazm qalam

محترمی ومکرمی زبیر صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کا دم اور قلم اس دور میں غنیمت ہیں۔ آپ کی تحریروں کو امت اور انسانیت کی بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے لہذا لکھتے رہیے۔ اللہ کی دی ہوئی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں استعمال کرتے رہیے۔ یہ مکمل جہاد بالقلم ہے۔ اللہ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

والسلام

مخلص



2013/10/31 Zubair H Shaikh <zubair....@gmail.com>

Zubair H Shaikh

unread,
Nov 1, 2013, 10:15:32 AM11/1/13
to BAZMe...@googlegroups.com
عزیز گرامی جناب مخلص صاحب 
جزاک الله خیر 
طالب دعا
خاکسار 
زبیر



2013/11/1 Aapka Mukhlis <aap...@gmail.com>

hafiz A.quddus

unread,
Nov 2, 2013, 3:12:23 AM11/2/13
to BAZMe...@googlegroups.com
App please in topics ke bare mai thori malomat bhej dain "musalmano ka zawal maghribi chal ya khud sakta wabal" or doosra hai "Akal o dil mai faizala kis ka" agar app mujhe bta dain gay to mai apki boht shukar guzar hoon gi.mai aksar appki mails parhti rehti hoon. :')

Sent from my Windows Phone

From: Zubair H Shaikh
Sent: ‎01/‎11/‎2013 19:17
To: BAZMe...@googlegroups.com
Subject: Re: [مراسلہ نمبر:29555] میں کیا لکھوں ؟

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages