(ایک نظم)ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا( خالدراہی)

18 views
Skip to first unread message

Khalid Zahid

unread,
May 22, 2021, 2:04:55 AM5/22/21
to

(ایک نظم)

ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا

( خالدراہی)

چلو چلتے ہیں، اپنی بقا کیلئے نکلتےہیں

پکار رہی ہیں صدائیں، بہنیں، بیٹیاں اور مائیں

سروں سے انکے چھتیں تو کب کی چھین لی گئیں

اب ڈھکے سروں کو برہنا کر رہے ہیں

یہ بزدل ان اوڑھنیوں کو ذرا بکتر سمجھ رہے ہیں

سوچئے ذرا!وہ بھی کیا وقت ہوگا

جب اوڑھنی کے ذرا سرک جانے سے

سورج حیاسے ڈوب گیا ہوگا

اب تو  اوڑھنیوں سے بات آگے نکل گئی ہے

ہم سے مایوس ، ہماری بہن ، بیٹیاں دین بچانے نکل گئی ہیں

 ناتواں ہیں مگر آہنی حوصلے لئے  مقدس مٹی کی محبت میں مٹ رہی ہیں

کیا کیمرے کی آنکھ سے دیکھتے ہوئے

تمھیں نہیں لگتا کہ وہ ،

ہمیں  آرام دہ عبادگاہوں میں بیٹھے فقط دعائیں مانگتے دیکھ رہی ہیں

اور  فخر سے مسکراتے ہوئے چیخ چیخ کر  کہہ رہی ہیں

ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا

ان ماوں کے بچوں کو دیکھو کہ

ایک ہاتھ میں دودھ کا فیڈر لئے ہوئے

دوسرے ہاتھ میں پتھر پکڑے

جسم پر بغیر کسی ڈھال کے

اپنی ماں سے ایک قدم آگے کھڑا ہے

جیسے جامِ شہادت کو گلے لگانے کو تڑپ رہا ہے

میں بھی اپنی شرمندگی کو خالد

لفظوں میں پرو رہا ہوں  اور بس ہا تھ پر ہاتھ رکھے  رو رہا ہوں

جبکہ ہم ایٹمی طاقت ہیں ، وقت کہ عظیم سورمائوں میں شمارہے ہمارا

مگر افسوس کہ حالات کی نظر  ہوگیا ہے فلسفہ حیات ہمارا

خالد راہی


--

Regards,

 

Sh. Khalid Zahid

0302-8639557

Associate General Secreatry, Hamariweb Writers Club (HWC)

Member Pakistan Federal Union of Columnists (PFUC)

https://www.jasarat.com/blog/author/shaikh_khalid_zahid/

http://haalhawal.com/Story/author/khalid-zahid

http://hamariweb.com/articles/ebook/Sheikh-Khalid-Zahid

http://mazameen.com/author/shzahid2010 

twitter.com/shzahid2010 

 
فلسطین 22-5-21.docx
Palestine aik nazam 22-5-21.INP
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages