فرنود-جون ایلیا کے انشائیے و مضامین

300 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Aug 7, 2012, 12:47:23 AM8/7/12
to 5BAZMeQALAM



جون ایلیا کے انشائیوں و مضامین پر مشتمل 718 صفحات کی ضخیم کتاب "فرنود" لاہور سے شائع ہوگئی ہے۔ فرنود کی مکمل فہرست مضامین زیر نظر پوسٹ کے ہمراہ منسلک ہے۔
 
فرنود، جون صاحب کے ان انشائیوں و مضامین پر مشتمل ہے جو ماہنامہ انشاء (ڈائجسٹ) کراچی میں شائع ہوئے اور بعد ازاں کراچی کے سسپنس ڈائجسٹ میں ان کی اشاعت مکرر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب جون ایلیا گردش حالات کا شکار تھے اور اس موقع پر سسپنس ڈائجسٹ کے مدیر معراج رسول نے انہیں اپنے پرچے کے لیے لکھنے پر آمادہ کیا تھا۔ 
کتاب کے آغاز میں جناب شکیل عادل زادہ کا دلچسپ مضمون شامل ہے جبکہ پس ورق جون ایلیا کا یہ قول درج کیا گیا ہے:
 
" ہم ایک ہزار برس سے تاریخ کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا اور کچھ نہیں کررہے۔"
 
ناشر: الحمد پبلشر
قیمت: 800
الحمد کا پتہ یہ ہے:
رانا چیمبرز۔ سیکنڈ فلور۔ چوک پرانی انار کلی- لیک روڈ-لاہور
فون: 042-37231490
 
کراچی میں یہ کتاب ویلکم بک پورٹ، اردو بازار پر رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔
 
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے



title.jpg
index-08.jpg
index-09.jpg
back title.jpg
index-01.jpg
index-02.jpg
index-03.jpg
index-04.jpg
index-05.jpg
index-06.jpg
index-07.jpg

Amir Khan

unread,
Aug 8, 2012, 2:27:03 AM8/8/12
to bazme...@googlegroups.com
" ہم ایک ہزار برس سے تاریخ کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا اور کچھ نہیں کررہے۔"

واہ واہ کیا کہنے ہیں جون کے ۔۔۔۔ قابل غور جملہ ہے۔
راشد صاحب کتاب کی تفصیلات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔
عامر
--
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
http://www.facebook.com/bazmeqalam.googlegroup
 
 


Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages