چراغ حسن حسرت-ہم تم کو نہیں بھولے-شائع ہوگئی ہے

89 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Dec 4, 2014, 10:10:40 PM12/4/14
to 5BAZMeQALAM

راشد اشرف کراچی سے


چراغ حسن حسرت-ہم تم کو نہیں بھولے
سرورق، فہرست زیر نظر پوسٹ کے ہمراہ منسلک ہے



فن صحافت کی آبرو، ایک عہد ساز انسان مولانا چراغ حسن حسرت پر مختلف مشاہیر اور ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ احباب کے تحریر کردہ دلچسپ اور مسکراتے مضامین۔خودنوشتوں سے حسرت پر ابواب ۔
یہ وہ تحریریں ہیں جن میں سے بیشتر 60 سے 80 برس پیشتر مختلف جرائد میں شائع ہوئی تھیں اور جو اب یکسر نایاب ہوچکی ہیں ۔
ان سب کواس کتاب میں یک جا کردیا گیا ہے۔
حاجی لق لق، میجر جنرل ریاض الدین شمیم، میجرجاوید خٹک، محمود نظامی،منٹو، احمد ندیم قاسمی، شاد امرتسری،اے حمید، صوفی تبسم،ضمیر جعفری،کرنل مسعود احمد، شورش کاشمیری،ظہیر بابر، ایم سعید اختر،احمد بشیر،مظفر علی سید و دیگر کے حسرت پر لکھے دل لبھاتے، گدگداتے مضامین و خاکے فرزند حسرت، ظہیر الحسن جاوید اور ماہرِ حسرت ڈاکٹر طیب منیر کے مضامین سے مزین
صفحات: 490
بزم تخلیق ادب کراچی سے شائع ہوگئی ہے۔
قیمت: 600

ویلکم بک پورٹ اور فضلی سنز
اردو بازار کراچی پر دستیاب ہے
Welcome: 021-32639581
Fazli Sons: 0335-3252374

عنقریب لاہور و جہلم میں بھی دستیاب ہوگی:

لاہور میں دستیابی:کتاب سرائے لاہور 042-37239884
جہلم بک کارنر، جہلم:0321-5440882

ہندوستان میں محمد انیس الدین صاحب کے پاس
پندرہ روز تک دستیاب ہوگی
 
رابطہ نمبر: :9422884848



پاکستان کے دیگر شہروں، امریکہ یا دنیا بھر میں کہیں بھی کتاب کی ترسیل کے لیے درج ذیل ای میل پتے پر اٹلانٹس پبلی کیشنز کے فاروق احمد صاحب سے رابطہ کیا جاسکتا ہے:


Inline image 1
01-Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-TITLE.jpg
Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-Back Cover.jpg
Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-FLAP-01.jpg
Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-FLAP-02.jpg
Index-04.jpg
Index-01.jpg
Index-02.jpg
Index-03.jpg
Inner Page-03.jpg

Adil Hasan

unread,
Dec 5, 2014, 2:19:45 AM12/5/14
to bazme...@googlegroups.com
Bhai Rashid,
 
Bohat Bohat Mubarak, Aap yun hi Mashaheer e Adab ko nai zindagi daytay rahain.
 
Adil.
 

Date: Fri, 5 Dec 2014 08:09:57 +0500
Subject: [بزم قلم:40549] چراغ حسن حسرت-ہم تم کو نہیں بھولے-شائع ہوگئی ہے
From: zest...@gmail.com
To: bazme...@googlegroups.com
--
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-November-2014.pdf
www.urduaudio.com
http://hudafoundation.org/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

Rashid Ashraf

unread,
Dec 8, 2014, 12:13:06 AM12/8/14
to 5BAZMeQALAM, Adil Hasan
شکریہ جناب والا

راشد

Tanwir Phool

unread,
Dec 8, 2014, 6:32:01 PM12/8/14
to Adabdotcom, Aijaz Shaheen

بہت بہت مبارک ہو راشد اشرف صاحب
آپ نے ایک تاریخ ساز کام کیا ہے ، خوش رہئے
والسلام ، تنویرپھولؔ
From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
Date: 2014-12-04 22:10 GMT-05:00
Subject: [ادب ڈاٹ کوم] Fwd: چراغ حسن حسرت-ہم تم کو نہیں بھولے-شائع ہوگئی ہے
To: "adabd...@googlegroups.com" <adabd...@googlegroups.com>



01-Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-TITLE.jpg
Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-Back Cover.jpg
Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-FLAP-01.jpg
Charag Hasan Hasrat-Hum Tum Ko Nahee Bholay-Rashid Ashraf-November 2014-FLAP-02.jpg
Index-04.jpg
Index-01.jpg
Index-02.jpg
Index-03.jpg
Inner Page-03.jpg

Syed Ahmed

unread,
Dec 8, 2014, 11:36:01 PM12/8/14
to bazme...@googlegroups.com

اگر آپ چراغ حسن حسرت کو نہیں بھولے تو پھر ہم راشد اشرف کو کیسے بھولیں?

محترم ومحبم راشد صاحب. سلام مسنون

بڑی مسرت ہوئی کہ آپ کی جہود کار آمد ہوئیں, تصنیف وتالیف کا کام خود ہی پتا مارو کام ہے اور پھر طباعت کا مرحلہ بھی پتھر ڈھونے سے کیا کم, خیر سے یہ تمام مراحل طئے ہوئے, اس مبارک موقع پر صمیم قلب سے تہنئت قبول کیجیے.
والسلام
سید احمد
09/12/2014ش




------------------------------
On Mon, Dec 8, 2014 18:31 EST Tanwir Phool wrote:

>بہت بہت مبارک ہو راشد اشرف صاحب
>آپ نے ایک تاریخ ساز کام کیا ہے ، خوش رہئے
>والسلام ، تنویرپھولؔ
>From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
>Date: 2014-12-04 22:10 GMT-05:00
>Subject: [ادب ڈاٹ کوم] Fwd: چراغ حسن حسرت-ہم تم کو نہیں بھولے-شائع ہوگئی ہے
>To: "adabd...@googlegroups.com" <adabd...@googlegroups.com>
>
>
>
>
>*راشد اشرف کراچی سے *
>
>
>
>*چراغ حسن حسرت-ہم تم کو نہیں بھولے*
>*سرورق، فہرست زیر نظر پوسٹ کے ہمراہ منسلک ہے*
>
>
>
>*فن صحافت کی آبرو، ایک عہد ساز انسان مولانا چراغ حسن حسرت پر مختلف مشاہیر
>اور ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ احباب کے تحریر کردہ دلچسپ **اور مسکراتے
>مضامین۔خودنوشتوں سے حسرت پر ابواب ۔*
>*یہ وہ تحریریں ہیں جن میں سے بیشتر 60 سے 80 برس پیشتر مختلف جرائد میں شائع
>ہوئی تھیں اور جو اب یکسر نایاب ہوچکی ہیں ۔ *
>*ان سب کواس کتاب میں یک جا کردیا گیا ہے۔*
>*حاجی لق لق، میجر جنرل ریاض الدین شمیم، میجرجاوید خٹک، محمود نظامی،منٹو،
>احمد ندیم قاسمی، شاد امرتسری،اے حمید، صوفی تبسم،ضمیر جعفری،کرنل مسعود احمد،
>**شورش کاشمیری،ظہیر بابر، ایم سعید اختر،احمد بشیر،مظفر علی سید و دیگر کے
>حسرت پر لکھے دل لبھاتے، گدگداتے مضامین و خاکے **فرزند حسرت، ظہیر الحسن
>جاوید اور ماہرِ حسرت ڈاکٹر طیب منیر کے مضامین سے مزین*
>*صفحات: 490 *
>*بزم تخلیق ادب کراچی سے شائع ہوگئی ہے۔ *
>*قیمت: 600*
>
>*ویلکم بک پورٹ اور فضلی سنز*
>*اردو بازار کراچی پر دستیاب ہے*
>*Welcome: 021-32639581 <021-32639581>*
>*Fazli Sons: 0335-3252374 <0335-3252374>*
>
>*عنقریب لاہور و جہلم میں بھی دستیاب ہوگی:*
>
>*لاہور میں دستیابی:کتاب سرائے لاہور 042-37239884 <042-37239884>*
>*جہلم بک کارنر، جہلم:0321-5440882 <0321-5440882>*
>
>*ہندوستان میں محمد انیس الدین صاحب کے پاس *
>*پندرہ روز تک **دستیاب ہوگی*
>
>*anis...@yahoo.com <anis...@yahoo.com>*
>*رابطہ نمبر: :9422884848*
>
>
>
>*پاکستان کے دیگر شہروں، امریکہ یا دنیا بھر میں کہیں بھی کتاب کی ترسیل کے
>لیے درج ذیل ای میل پتے پر اٹلانٹس پبلی کیشنز کے فاروق احمد صاحب سے رابطہ
>کیا جاسکتا ہے:*
>*atla...@cyber.net.pk <atla...@cyber.net.pk>*
>
>
>
>*[image: Inline image 1]*
><https://groups.google.com/d/msgid/adabdotcom/CAKiN9Vya8Y0N7%3DMLs%3DHTn9e-gD7A4mMpgQ82Netr8-NSSiQ%2Bgw%40mail.gmail.com?utm_medium=email&utm_source=footer>
>.
>For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
>
>---
>You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
>Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

Rashid Ashraf

unread,
Dec 9, 2014, 12:08:14 AM12/9/14
to adabd...@googlegroups.com, Tanwir Phool, Aijaz Shaheen
شکریہ جناب تنویر صاحب

راشد


Rashid Ashraf

unread,
Dec 9, 2014, 12:28:55 AM12/9/14
to 5BAZMeQALAM
شکریہ جناب سید صاحب

بجا فرمایا۔ دوانے کا سودا ہے۔ کتاب کا موضوع سوچیے، بدقت تمام مواد جمع کیجیے اور مواد بھی وہ جو اس میں شہر میں دستیاب ہی نہ ہو جس میں آپ قیام پذیر ہیں(حسرت اور مولانا نیازی رح کے معاملے میں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی اور دلی سے ‘کمک‘ آئی تھی)، کمپوزنگ کے مراحل سے گزریے، پروف ریڈنگ یعنی دیدہ ریزی کیجیے، طباعت کے مراحل سے گزریے۔ تب کہیں جا کر گوہر مقصود ہاتھ آتا ہے۔ اس کے بعد آپ کتاب کا ڈھیر سامنے رکھ کر یہ سوچ رہے ہوتے ہیں اب اس کی نکاسی کا کیا ہوگا ? اکثر اوقات یہی مرحلہ تو سوہان روح بن کر رہ جاتا ہے۔

ان مراحل سے گزرنے کے لیے ایک تگڑی سی "زر پرستی" تو لازمی ہے، اپنی کسی ضرورت کو پس پشت ڈال کر یا تو یہ بار خود اٹھائیے یا پھر کوئی ایسا ادارہ تلاش کیجیے جو یہ کام کردے۔ مگر ہمارے یہاں جو ادارے اس "خدمت" پر مامور ہیں وہ ہر کام کررہے ہیں سوائے کتاب کی سرپرستی کے۔

اور پھر کتاب کی قیمتیں، الامان الحفیظ۔

سات سو اٹھائیس صفحات کی "طرز بیاں اور" کی قیمت ہم نے نقصان اٹھا کر محض چھ سو اس لیے رکھی کہ خریدنے والے کی جیب پر بار نہ پڑے۔ خوش قسمتی سے یہ تجربہ کامیاب رہا۔ یہی سوچ چراغ حسن حسرت پر کتاب کی قیمت مقرر کرنے میں بھی کار فرما رہی۔

رہے نام اللہ کا۔

راشد

----

Maqsood Sheikh

unread,
Dec 9, 2014, 3:31:35 AM12/9/14
to BAZMe...@googlegroups.com

آپ میں روحانیت آ رہی ہے ۔ ہم دورافتادگان کا حال بھی آپ پر روشن روشن دکھتا ہے۔
مقصود ۔

This email has been checked for viruses by Avast antivirus software.
www.avast.com


Maqsood Sheikh

unread,
Dec 9, 2014, 3:32:33 AM12/9/14
to BAZMe...@googlegroups.com

سید صاحب آپ کی تائید کے سوا چارہ کیا ہے ؟
آپ وطن کب لٹ رہے ہیں؟
مقصود ۔

Mukarram Niyaz

unread,
Dec 9, 2014, 4:52:57 AM12/9/14
to bazmeqalam
بہت بہت مبارک ہو راشد !!


اس کے بعد آپ کتاب کا ڈھیر سامنے رکھ کر یہ سوچ رہے ہوتے ہیں اب اس کی نکاسی کا کیا ہوگا ? اکثر اوقات یہی مرحلہ تو سوہان روح بن کر رہ جاتا ہے۔


ایک صاحب سے آن لائن رابطہ کیجیے۔ میں آپ کا تعارف کرواؤں گا ان سے۔ دنیا کی تقریباً ہر ہونیورسٹی کی لائبریری میں آپ کی کتاب پہنچنے کا چانس ہے۔ یونیورسٹی لائبریریاں تو ایسی تحقیقی کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیتی ہیں۔
--
Syed Mukarram Niyaz
www.taemeer.com|https://www.facebook.com/taemeer|http://twitter.com/taemeer|https://plus.google.com/+MukarramNiyaz|http://www.youtube.com/user/taemeer|http://www.pinterest.com/taemeer/
www.taemeernews.com : the very 1st daily Urdu News searchable web portal on the net
www.urdukidzcartoon.com : the very 1st Urdu cartoon/comics project on the net

Rashid Ashraf

unread,
Dec 9, 2014, 5:04:44 AM12/9/14
to 5BAZMeQALAM, Mukarram Niyaz
ضرور کرائیے جناب، شکریہ۔

پاک و ہند میں یہ معاملہ ہے کہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور جہلم کے اہم کتب فروشوں کے پاس یہ کتاب پہنچ چکی ہے جن میں ویلکم بک پورٹ او فضلی کراچی، کتاب سرائے لاہور اور جہلم بک کارنر جہلم شامل ہیں۔

ہند میں مہاراشٹر میں میرے عزیز دوست محمد انیس الدین صاحب نے مولانا نیازی اور اتوار بازار والی کتابیں معقول تعداد میں فروخت کی ہیں جبکہ چراغ حسن حسرت پر کتاب بھی ان کے پاس دس روز میں پہنچ جائے گی جس کے آرڈر ابھی سے ان کے پاس بک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ادارہ شب خون اللہ آباد پر بھی یہ کتب عنقریب پہنچ جائیں گی۔

لائبریروں والی بات کسی بھی کتاب کی بقا کے لیے اہم ہے۔

ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

راشد 

Nasreen Syed

unread,
Dec 9, 2014, 9:02:25 AM12/9/14
to bazme...@googlegroups.com
بہت افسوس کے ساتھ احباب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اطہر رضوی کا ۸ دسمبر ۲۰۱۴ کو مسی ساگا کے ایک اسپتال میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ وہ مصنف اور محقق تھے۔ ان کی قریبا‘‘ اٹھارہ کتابیں اشاعت پذیر ہو چکی ہیں۔ غالب اکیڈیمی کے زیر اہتمام کینیڈا میں ہر سال مشاعرہ کراتے تھے۔ احباب سے ان کی مغفرت کی دعا کی درخواست ہے۔۔۔۔۔  والسلام
نسرین سید
کینیڈا

Syed Ahmed

unread,
Dec 9, 2014, 9:16:42 AM12/9/14
to bazme...@googlegroups.com

محترم ومکرم ڈاکٹر مقصود صاحب سلام مسنون

بہت شکریہ وبڑی نوازش

میں نے وطن واپسی کا ارادہ, جس دن آیا ہوں اسی دن سے کر رکھا ہے, مگر اس گومگو کی کیفیت میں تین ہفتے گزر گئے, ہر روز امید پر امید باندھے بیٹھا ہوں, اس طرح کی کیفیت کو وہی زیادہ بہتر جانتا سکتا ہے جو انتظار کی گھڑیوں کے پل پل كى شدت کو محسوس کرتا ہو.

بس وہ جو کہتے ہیں نا کہ تاخیر میں خیر ہوگی اور امید وبيم کے درمیان میں زندگی گزر رہی ہے.

والسلام
سید احمد
09/12/2014ش




------------------------------
On Tue, Dec 9, 2014 3:32 AM EST Maqsood Sheikh wrote:

>
>*سید صاحب آپ کی تائید کے سوا چارہ کیا ہے ؟
>آپ وطن کب لٹ رہے ہیں؟
>مقصود ۔
>*
>---
>This email has been checked for viruses by Avast antivirus software.
>http://www.avast.com
>
>--
>http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-November-2014.pdf
>www.urduaudio.com
>http://hudafoundation.org/
>---
>You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
>Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.
كى,

Maqsood Sheikh

unread,
Dec 9, 2014, 11:40:55 AM12/9/14
to BAZMe...@googlegroups.com

سید صاحب! صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے ۔ خدا جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے ۔ میرے لئے بھی الانتظار اشد من الموت ہے مگر پہلے دو اقوال ہی وجۂ تسکین بنتے ہیں ۔ والسلام
مقصود ۔

This email has been checked for viruses by Avast antivirus software.

Tanwir Phool

unread,
Dec 9, 2014, 12:21:23 PM12/9/14
to Aijaz Shaheen
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ہُوا ۔ اللہ تعالیٰ اُن کی
تمام مرحومین کی اور ہم سب کی
مغفرت فرمائے ، آمین
والسلام،تنویرپھولؔ (نیویارک)http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool


Tanwir Phool

unread,
Dec 9, 2014, 3:21:08 PM12/9/14
to Aijaz Shaheen
انا للہ و انا الیہ راجعون

2014-12-09 8:22 GMT-05:00 Nasreen Syed <nasree...@hotmail.com>:

Wali Alam Shaheen

unread,
Dec 10, 2014, 11:54:00 AM12/10/14
to BAZMe...@googlegroups.com
کینیڈا میں اطہر رضوی صاحب کی شخصیت ہم سب کے لئے تقویت کا باعث اور قابل فخر تھی۔ انہوں نے ذاتی طور پر جو ادبی خدمات انجام دیں وہ اردو کا سرمایہء افتخار ہیں۔
یہ موقع ایسا نہیں کہ ان کی جملہ خصوصیات کا ذکر کیا جائے۔ لیکن میں نے ان جیسی للک اور لگن کم ادیبوں میں دیکھی ہے۔ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ اور پس ماند گان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

شاہین

 


Nasreen Syed

unread,
Dec 10, 2014, 12:44:52 PM12/10/14
to bazme...@googlegroups.com
محترم تنویر پھول صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ ۔۔۔۔۔۔
جزاک اللہ خیرا

نسرین سید
کینیڈا


Date: Tue, 9 Dec 2014 15:20:57 -0500
Subject: Re: [بزم قلم:40675] غالب اکیڈیمی کینیڈا کے سربراہ محترم اظہر رضوی کا انتقال ہو گیا
From: tan...@gmail.com
To: BAZMe...@googlegroups.com

Tanwir Phool

unread,
Dec 10, 2014, 2:45:13 PM12/10/14
to Aijaz Shaheen
بہت بہت شکریہ نسرین سید صاحبہ
ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھئے
والسلام    ،  تنویرپھولؔ (امریکا) 
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages