قبر ِاقبال سے صدا

176 views
Skip to first unread message

aapka Mukhlis

unread,
Dec 16, 2012, 9:27:02 AM12/16/12
to bazm qalam, joinpa...@googlegroups.com
*:(( cryingقبر ِاقبال سے صدا*:(( crying
 
شہر ماتم تھا اقبال کا مقبرہ                 تھے عدم کے مسافر بھی آئے ہوئے        
خون میں لت پت کھڑے تھے لیاقت علی  روح قائد بھی سر کو جھکائے ہوئے         
کہہ رہے تھے سبھی کیا غضب ہوگیا
یہ تصور تو ہرگز ہمارا نہیں
 
سرنگوں تھا قبر پہ مینار وطن         کہہ رہا تھا کہ اے تاجدار وطن
آج کے نوجواں کو بھلا کیا خبر       کیسے قائم ہوا یہ حصارِ وطن
جس کی خاطر کٹے قوم کے مرد و زن
ان کی تصویر ہے یہ مینارا نہیں
 
کچھ اسیران گلشن تھے حاضر وہاں           کچھ سیاسی مہاشے بھی موجود تھے
چاند تارے کے پرچم میں لپٹے ہوئے        چاند تارے کے لاشے بھی موجود تھے
میرا ہنسنا تو پہلے ہی اک جرم تھا
میرا رونا بھی ان کو گوارہ نہیں
 
کیا فسانہ کہوں ماضی و حال کا                شیر تھا میں بھی اک ارضِ بنگال کا
شرق سے غرب تک میری پرواز تھی       ایک شاہین تھا میں ذہنِ اقبال کا
ایک بازو پہ اڑتا ہوں میں آج کل
دوسرا دشمنوں کو گوارہ نہیں
 
یوں تو ہونے کو گھر ہے سلامت رہے                کھینچ دی گھر میں دیوار اغیار نے
ایک تھے جو کبھی آج دو ہو گئے                     ٹکڑے کر ڈالا دشمن کی تلوار نے
گھر بھی دو ہو گئے در بھی دو ہو گئے
جیسے کوئی بھی رشتہ ہمارا نہیں
 
کچھ تمہاری نزاکت کی مجبوریاں            کچھ ہماری شرافت کی مجبوریاں
تم نے روکے محبت کے خود راستے           اس طرح ہم میں ہوتی گئیں دوریاں
کھول تو دوں میں رازِ محبت مگر
تیری رسوائیاں بھی گوارہ نہیں
 
وہ جو تصویر مجھ کو دکھائی گئی                        میرے خون جگر سے بنائی گئی
قوم کی ماں بہنوں کی جو آبرو                        نقشہ ایشیاءمیں سجائی گئی
موڑ دو آبرو یا وہ تصویر دو
ہم کو حصوں میں بٹنا گوارہ نہیں
 
پھول لے کر گیا آیا روتا ہوا         بات ایسی ہے کہنے کا یارا نہیں
قبر اقبال سے آرہی تھی صدا
 یہ چمن مجھ کو آدھا گوارا نہیں
 
 

Dr.humayun Huma

unread,
Dec 16, 2012, 9:52:14 PM12/16/12
to BAZMe...@googlegroups.com, joinpa...@googlegroups.com
kash agar Murdy Bola karty....Dunya mein zidon ki awaz par koee kan he na dharta.....Huma


From: aapka Mukhlis <aap...@yahoo.com>
To: bazm qalam <bazme...@googlegroups.com>
Cc: "joinpa...@googlegroups.com" <joinpa...@googlegroups.com>
Sent: Sunday, December 16, 2012 7:27 PM
Subject: {17282} قبر ِاقبال سے صدا

--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
بزم قلم گروپ میں شمولیت کے لیۓ یہاں کلک کیجے
 
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"
http://www.facebook.com/bazmeqalam.googlegroup
 
 


Tanwir Phool

unread,
Dec 16, 2012, 10:19:13 PM12/16/12
to BAZMe...@googlegroups.com
JAZAAK ALLAH , durust farmaayaa aap nay
Ham du'aa hi kar saktay haiN.Yeh attachment daikhi'ey

2012/12/16 Dr.humayun Huma <dr.huma...@yahoo.com>
1971.gif
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages