http://www.facebook.com/profile.php?id=100000148211399بہاولپور ( ) سابق ڈی پی او با بر بخت قریشی اور سابق ڈی ایس پی سٹی عزیز
اللہ خان کی کرپشن بے نقاب اعلیٰ پولیس افسران کے نام پر انتہائی اہم
مقدمات میں نامزد ملزمان کوبھاری رشوت اور با اثر افراد کی سفارش پر بے
گناہ قرار دلواتے رہے ما تحت پولیس افسران اپنی نوکریاں بچانے کیلئے بے
گناہوں کو گناہ گار جبکہ گناہ گار اور جرائم کی دنیا کے کر یمینلز کو بے
گناہ قرار دیتے رہے تھانہ بغداد الجدید115کلو گرام چرس بر آمدگی کیس کا
ڈراپ سین ڈرائیور گناہ گار جبکہ منشیات مالکان بے گناہ قرار دے دیئے گئے
ڈی پی او بابر بخت قریشی کی سربراہی میں پولیس کا ایک اورسیاہ کارنامہ
منظر عام پر آگیا معروف منشیات سمگلرز میاں بیوی کی جوڑی کو شرافت کا
سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تفتیشی افسران اور ڈی ایس پی سٹی عزیزاللہ خان
نے معروف منشیات سمگلر راشد عرف ببا اورشریک جرم اہلیہ عنبرین راشد کو
اعلیٰ پولیس افسران کی ایماء پر بھاری رشوت کے عوض بے گناہ قرار دے دیا
اگر مقدمات کی درست تفتیش کی جاتی تو بہاولپوری عوام کو منشیات کے تھوک
کے سوداگروں سے نجات دلوائی جا سکتی تھی عوامی احتساب پارٹی کی جانب سے
پریس کوجاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان
عوامی احتساب پارٹی سینئر صحافی غلام رسول خان کی جانب سے تھانہ بغداد
الجدید بہاولپور کے 2مقدمات نمبرز282/10,283/10بجرم 9-C کے بارے میں
تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس تھانہ بغداد الجدید نے راشد
عرف ببا منشیات سمگلر کے ڈرائیور جمیل احمد کو ساڑھے چار کلو چرس بر آمد
کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اسکے خلاف مقدمہ نمبر282/10بجرم 9-Cدرج کیا
بعد ازاں دوران تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 2من 31کلو گرام چرس بر
آمد کی گئی پولیس نے مقدمہ نمبر283/10زیر دفعہ 9-C درج کی استغاثہ کی
کہانی کے مطابق عبدالرؤف ایس آئی معہ دیگر سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز
وغیرہ مقدمہ نمبر282/10کی انٹیروگیشن کے سلسلے میں شاداب کالونی بہاولپور
میں موجود ہے گرفتار ملزم جمیل احمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ راشد
ببا اور اسکی بیوی عنبرین زوجہ راشد ببا بھی اس دھندے میں شریک ہیں جنہوں
نے نزیر احمد ولدشیر محمد کا مکان شاداب کالونی میں کرایہ پر لیا ہوا ہے
اس وقت گھر کے سٹور میں کافی تعداد میں چرس موجود ہے اور راشد ببا اور
اسکی بیوی بھی گھر موجود ہیں اس انکشاف کے بعد جمیل احمد کو زیر حراست لے
کر چلے تو راشد ببا اور اسکی بیوی عنبرین کار نمبر17/MNAجی ایل آئی برنگ
سیاہ میں سوار ہوکر گھر سے نکل کر فرار ہو گئے زیر حراست پولیس جمیل احمد
نے آگے آگے چل کر مکان واقع شاداب کالونی کے اندر داخل ہوکر سٹور کا
دروازہ کھول کر تین تھیلے چرس خود نکال کر بر آمد کروائے کل 41پیکٹ چرس
2من 31کلو گرام اپنے قبضے میں رکھ کر راشد ببا اور اسکی بیوی عمبرین اور
جمیل احمد نے جرم 9-Cکا ارتکاب کیا ہے مذکورہ ایس آئی کی تحریر پر پولیس
بغداد الجدید نے مقدمہ نمبر283/10بجرم 9-Cدرج کرلیا دونوں مقدمات کی
تفتیش اور ضمنی لکھنے والوں میں عبدالرؤف ایس آئی ،رانا حاکم علی سابق
ایس ایچ او ،محمد اکرم ایس آئی ،محمد عامر غوری سابق ایس ایچ او اور عزیز
اللہ خان ڈی ایس پی سٹی شامل ہیں رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راشد عرف
ببا اور اسکی اہلیہ کی بے گناہی دولت کی چمک کی بدولت عمل میں آئی ہے
منشیات سمگلرز کی مشکوک بے گناہی کے بارے میں اعلیٰ پولیس افسر کے حکم پر
سابق اے ڈی آئی جی رانا محمد اشرف نے بھی انکوائری کی تو انہوں نے ڈی ایس
پی سٹی عزیز اللہ خان سے اس بارے میں دریافت کیا انہوں نے ایک اعلیٰ
پولیس افسر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انکے حکم پر راشدببا اور انکی اہلیہ
کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا چنانچہ رانا محمد اشرف نے اپنی رپورٹ اعلیٰ
پولیس افسر کو پیش کی تو انہوں نے ڈی ایس پی عزیز اللہ خان کو شوکاز نوٹس
جاری کرنے کی بجائے ان سے کمنٹس طلب کئے اور معاملہ گول کردیا گیا راشد
ببا اور اسکی اہلیہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس ریکارڈ میں نہ
صرف عادی منشیات فروش ہیں بلکہ اعلیٰ پولیس افسران کے ’’ خاص دوستوں ‘‘
کے ذریعے قانون کی گرفت سے بچ جاتے ہیں غلام رسول خان نے چیف جسٹس آف
پاکستان سے سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا ہے