You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to
26-8-12 Anjum News ایم اقبال انجم سے92 03017737662 خبرنمبر4722 اہلسنت والجماعت بہاول پورصوبہ کی بحالی کی مکمل حمایت کرتی ہے 66 سال گزرنے کے باوجود ملک مسائل کاشکار ہے نظام کی تبدیلی اورخلافت راشدہ کے نظام کے قیام ہی سی مسائل کے بھنورسے نکل سکتے ہیں اہلسنت والجماعت کے مرکزی راہنما مولانا احمدلدھیانوی کا گذشتہ روز راؤجاوید اقبال مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے عیدملن پارٹی کے موقع پر خطاب بہاول پور( ) اہلسنت والجماعت بہاول پورصوبہ کی بحالی کی مکمل حمایت کرتی ہے 66 سال گزرنے کے باوجود ملک مسائل کاشکار ہے نظام کی تبدیلی اورخلافت راشدہ کے نظام کے قیام ہی سی مسائل کے بھنورسے نکل سکتے ہیں ان خیالات کااظہار اہلسنت والجماعت کے مرکزی راہنما مولانا احمدلدھیانوی نے گذشتہ روز راؤجاوید اقبال مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے عیدملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانکے ہمراہ مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں انجینئر اشفاق معاون کنوینر پنجاب مرکزی سیکریٹری اطلاعات راؤ جاویداقبال ‘ مولاناشمس الرحمان کنوینیئر پنجاب بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں خلاف راشدہ کانظام نافذ نہیں ہوتا ہم مسائل میں گھرے رہے گے ہمارے حکمرانوں نے امریکی کی نوکری کرنے کی بجائے اسکی غلامی کاطوق اپنے گلے میں ڈال لیاہے اورجوملک لاالہ اللہ کے نام پرحاصل کیاتھااس ملک کے قیام کے مقاصد ابھی تک حاصل نہیں ہوئے مولانا احمدلدھیانوی نے کہا کہ حکومت ڈرون حملوں کوروکنے میں نہ صرف بری طرح ناکام ہوچکی ہے بلکہ لگتاہے کہ اس درپردہ امریکہ سے خفیہ معاہدہ کررکھا ہے کہ تم حملے جاری رکھوہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں مختلف جماعتوں کے ساتھ الائنس کیا لیکن کسی نے بھی ہمارے تعاون کاجواب تعاون سے نہیں دیا اس لئے ہم نے یہ فیصلہ کیاہے کہ آئندہ الیکشن میں مذہبی جماعتوں کاالائنس بناکر عوام کے پاس جائیں گے اورالیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے امریکی مفادات کے تحت جوبھی فیصلے کئے اس نے ملک کوتباہی کے دہانہ تک پہنچادیاہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عید کے موقع پر عوام کو پیٹرول بم کاتحفہ دیکر خوشیوں کے روز عوام کو غم دیدیا انہوں نے کہاکہ اب بھی نیٹوسپلائی لائن میں سب سے بڑی رکاوٹ دفاع پاکستان کونسل ہی ہے انہوں نے کہاکہ ہماراموقف یہ ہے کہ پاکستان سے افغانستان نیٹوسپلائی اگربحال ہوتی ہے تو ان کنٹینرز میں راشن کی بجائے اسلحہ اورگولہ بارود لے جایاجائیگا اورہمارے حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ان کنٹینرز کوچیک بھی کرسکیں انہوں نے کہاکہ ان کنٹینرز سے لے جائے جانیوالا اسلحہ افغانستان میں مسلمانوں کوشہیدکرنے کیلئے استعمال ہوگا اور اسکاشدید ردعمل پاکستان کوبرداشت کرناپڑیگا انہوں نے کہاکہ 1965 ء اور 1971 ء کی جنگ میں بھی پاک فوج کااتنانقصان نہیں ہواجتنا اس نام نہاد جنگ میں پاک فوج کانقصان ہوا ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ہم دینی جماعتوں سے الائنس کرکے الیکشن میں حصہ لیں گے اوراس ملک میں خلافت راشدہ ہی تمام مسائل کاحل ہے کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاتھا انہوں نے کہاکہ عمران خان نیٹوسپلائی کے حوالہ سے دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم پر احتجاج کریں تاکہ وہ موثربھی ہوسکے انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ ایک انسان کاقتل تمام انسانیت کاقتل ہے ۔اس سے قبل مرکزی جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحابہ کرام کی توھین کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی سازی کی جائے اورانہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزائیں دی جائیں قبل ازیں مرکزی سیکریٹری اطلاعت راؤجاویداقبال نے عیدملن پارٹی پرتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ خبرنمبر4723 ششماہی نہر میں با غوچی پل کے قریب کار نہر میں گرنے کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا بہاول پور( )ششماہی نہر میں با غوچی پل کے قریب کار نہر میں گرنے کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کار MNL7591 جس میں چار افراد سوار تھے احمد پورشرقیہ سے لال سوہانرا تفریح پر جاتے ہوئے با غوچی پل کے مقام پر بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے حادثہ کے 15منٹ کے اندرجائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی کو باہر نکال لیا۔اور CPR (مصنوعی طریقہ سے دل اورپھیپھڑوں کی بحالی کاعمل)جاری رکھامگرگاڑی میں سوار محمد ساجد ، سیما عمر اور بشری عمرنہ بچ سکے ،جبکہ احمد پور شرقیہ کے راو عمر درازلائن سپرنٹنڈنٹ واپڈاکو زندہ بچا لیا گیا۔ہلاک ہونے والے راو عمر دراز کے بیٹی ،بیوی اور داماد تھے۔ خبرنمبر4724 بہاول پورغیرت کے نام پر قتل کرکے لاشیں نہرمیں بہادی پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا بہاول پور( ) بہاول پورغیرت کے نام پر قتل کرکے لاشیں نہرمیں بہادی پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق مختار احمد کی بیوی نسرین کے خیرپورٹامیوالی کھنڈموڑ کے رہائشی اصغرارائیں کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے گذشتہ رات جب مختاراحمدرات گئے اپنے گھرپہنچاتو اس نے اپنی بیوی اور اصغرارائیں کو قابل اعتراض حالت میں ریکھا جس پراس نے اپنے سسر اللہ وسایااورسالوں کوبلالیا اورانہوں نے دونوں کو ششماہی نہرکے کنارے قتل کردیااورانکے سرتن سے جداکرکے انکی لاشیں نہرمیں بہادی پولیس تھانہ عباس نگرنے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیااورمقدمہ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بی وی ایچ بھیج دی ۔ خبرنمبر4725 ملکی تاریخ کے اہل او رکرپٹ حکمرانوں نے ملک وقوم کی چولیں ہلادی ہیں مکاری، دھوکہ فریب کی سیاست نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک وقوم کو نصف صدی پیچھے دھکیل دیاہے ڈاکٹرمنظورملک بہاولپور( ) ملکی تاریخ کے اہل او رکرپٹ حکمرانوں نے ملک وقوم کی چولیں ہلادی ہیں مکاری، دھوکہ فریب کی سیاست نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک وقوم کو نصف صدی پیچھے دھکیل دیاہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماڈاکٹرمنظورحسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ ملکی معیشت، زراعت، صنعت ، تجارت کابیڑاغرق کردیاگیامہنگائی بے روزگاری میں بدترین اضافہ ہوا قومی معیشت کاپہیہ جام جبکہ حکمرانوں کی کرپشن ایکسپریس نان سٹاپ ہے ان حالات میں چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کی بڑھکیں مارنے والے حکمران زمینی حقائق سے آنکھیں بندکیے ہوئے ہیں ملک وقوم کی بقاء صاف شفاف الیکشن سے وابستہ ہے حکمران ٹولے کے دعوے آئندہ الیکشن کومشکوک بنارہے ہیں اب مکاری کی سیاست نہیں چلے گی عمران خان اور تحریک انصاف امید کی آخری کرن ہیں اورعوام اس کرن کوبجھنے دیں گے تحریک انصاف کاسونامی حکمرانوں کی خواہشات کوبہالے جائیگا۔ خبرنمبر4726 بہاولپور صوبہ بحال نہ ہوا تو دمادم مست قلندر ہو گا۔’’ سر زمین صوبہ بہاولپور‘‘ کے عوام قائد پنجاب مسلم لیگ فنگشنل کے حکم پر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔انشاء اللہ بہاولپور صوبہ جلد بحال ہو گا نوابزادی سائرہ عباسی بہاول پور( ) بہاولپور صوبہ بحال نہ ہوا تو دمادم مست قلندر ہو گا۔’’ سر زمین صوبہ بہاولپور‘‘ کے عوام قائد پنجاب مسلم لیگ فنگشنل کے حکم پر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔انشاء اللہ بہاولپور صوبہ جلد بحال ہو گاان خیالات کااظہارمرکزی رہنما تحریک بحالی صوبہ بہاول پور وضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ فنگشنل صاحبزادی سائرہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے کہا 41 سال سے اہل بہاولپورحکمرانوں کی معاشی اور آبی دہشتگردی کا شکار ہیں اور وہ اب مزید ظلم سہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔1951 ء میں بہاولپور کی صوبائی حیثیت تھی 1954 ء کے آئین میں بھی بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو تسلیم کیا گیا اور بہاولپور صوبہ کی سینٹ میں نشستیں الاٹ کی گئیں۔1955 میں ون یونٹ کے قیام کے وقت بھی بہاولپور فیڈریٹنگ یونٹ کے طور پر ون یونٹ کا حصہ بنا اور نواب سر صادق محمد خان سے معاہدہ کیا گیا تھا کہ اگر خدا نخواستہ ون یونٹ ٹوٹ گیا تو پنجاب ، سندھ، سرحد (خیبر پختون خوان) صوبوں کی بحالی کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 1970 ء کے اوائل میں ون یونٹ ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں پنجاب، سندھ ، سرحد (خیبر پختون خوان) کے صوبے بحال کر دیئے گئے مگر قائد اعظم ؒ حکومت پاکستان اور سر صادق محمد خان عباسی کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو ایک فوجی آمر یحییٰ خان نے اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔اہل بہاولپور اپنی چھینی گئی پہچان واپس لے کر دم لیں گے۔ جس تحریک میں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سڑکوں پر نکل آئیں اُس تحریک کا راستہ کوئی نہیں رُک سکتا۔ خبرنمبر4727 ملک میں کسی سیاسی زلزلے،سیلاب یا سونامی کی نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہماری فضاؤں میں ڈرون ‘پرندوں کی طرح اڑرہے ہیں۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست بنادے گی۔عید ملن پارٹی سے سراج الحق،ڈاکٹر سید وسیم اختر اور دیگر رہنماؤں کا خطاب بہاول پور( )سابق سینئر وزیر صوبہ پختونخواہ و جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کسی سیاسی زلزلے ،سیلاب یا سونامی کی نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔آج ملک میں ہر طرف آگ اس لئے لگی ہوئی ہے کہ قوم نے ظالموں کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا ہوا ہے۔بہاولپور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہماری ملکی فضاؤں میں ڈرون طیارے پرندوں کی طرح اڑتے پھرتے ہیں ۔امریکی صدر اوبامہ کا یہ بیان کہ پاکستان کی تقسیم کے بعد اس کے ایٹمی مواد کے لئے عالمی طاقتیں لڑسکتی ہیں ہماری آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے۔ایک طرف دشمن ہم کو ختم کرنے اور غلام بنانے کی سازشیں کررہا ہے ہمارے ممبرو محراب کو گھوڑوں کا اصطبل بنانے کی باتیں ہورہی ہیں اور دوسری طرف اسلام آباد میں امریکہ سے وفاداری اور دوستی کی باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا خیال تھاکہ پرویزمشرف کے جاتے ہی اس کی پالیسیاں ختم کرکے پیپلز پارٹی ملکی اور عوامی مفاد میں نئی پالیسی طے کرے گی مگر افسوس کہ پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کی پالیسیوں کو دوام دیا۔آج پاکستان خطرے سے دوچار ہے۔ بلوچستان کے حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ اس کے سرکاری سکولوں میں نہ تو پاکستان کا قومی ترانہ پڑھاجاسکتا ہے اور نہ قومی پرچم لہرایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود آج ہمارا دہقان بھوکا ہے۔بے پناہ وسائل کے باوجودہر شخص70ہزار روپے فی کس کا مقروض ہے۔نیب کے مطابق ملک میں8ارب روپے کی روزانہ کرپشن ہورہی ہے۔پیپلز پارٹی کی ساڑھے چار سالہ حکومت میں8ہزار ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے۔عید ملن پارٹی سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو جماعت اسلامی کی حکومت90دن میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردے گی۔ہر بچے کو مفت تعلیم اور ہر شخص کو مفت علاج میسر ہوگا اور جماعت اسلامی کی حکومت سوئس بنکوں میں قوم کا لوٹا ہوا 97بلین ڈالر واپس لائے گی۔ہم قوم کو ایسا پاکستان دے سکتے ہیں جودنیامیں ایک ماڈل ملک ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے اور ملکی سلامتی کو گروی رکھنے والے صدر زرداری مستقبل میں اڈیالہ جیل اور پنجاب کے کرپٹ حکمران کوٹ لکھ پت جیل میں ہوں گے ۔ یہ سال الیکشن اور تبدیلی قیادت کا سال ہے اور ملک میں ایک شاندار اسلامی انقلاب کے لئے جماعت اسلامی آنے والے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ملک کو اندھیروں سے نکال کرروشنیوں کو اس کا مقدر بنانا ہوگا اور اس کے لئے ایک دیانتدار مجاہد قیادت کی ضرورت ہے جوجماعت اسلامی کے پاس ہے اور ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بناناہے۔اس موقع پر نصراللہ خان ناصر،عبدالوحید شیخ،راؤمنورحسین نے بھی خطاب کیا۔ خبرنمبر4728 انجمن الحاق سرائیکستان اور سرائیکستان قومی اتحاد بہاول پورکی طرف سے عید ملن پارٹی کاانعقاد بہاول پور( ) انجمن الحاق سرائیکستان اور سرائیکستان قومی اتحاد بہاول پورکی طرف سے عید ملن پارٹی کاانعقاد ‘ صدارت محمدسرفرازبھٹی اورمہمان خصوصی صاحبزادہ مکرم عباسی اورعلامہ اقبال وسیم تھے عیدملن پارٹی میں ملک سلیم چنڑ ڈاکٹرخادم بھٹی ڈاکٹرعبدالحفیظ ملک اشرف عبدالصمدلنگاہ محمدرمضان بھٹی سلیمان بھٹی فیصل شہزاد طاہرشہزاد ملک مشتاق چنڑ ملک ممتاز فیاض خان بلوچ رانا حنفیہ عارف مگسی ڈاکٹررفیق بھٹی حاجی عبدالمالک ودیگرممبران وعہدہ داران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر پاکستان سرائیکی پارٹی علامہ اقبال وسیم نے کہا کہ ہم سرائیکی قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے سرائیکی صوبہ ہی وسیب کے لوگوں کے مسائل کاحل ہے بہاول پورسرائیکستان کااہم حصہ ہے مراعات یافتہ طبقہ ہم بھائیوں کے درمیان دیواربرلن کھڑی کرناچاہتے ہیں ہم اسے کامیاب نہ ہونے دیں گے صاحبزادہ مکرم عباسی نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری کی طرف سے نئے صوبوں بارے کمیشن پر اگر صرف سیاست ہی کی جارہی ہے تو قوم اپنی پہنچان کی خاطر کسی بھی سیاسی فنکار کو معاف نہیں کریگی 14 رکنی کمیشن اپنے مقررہ وقت پر رپورٹ دے اور جعلی ڈگری والے ممبرکواس کمیشن کااہل تصورنہ کیاجائے کنوینئر انجمن الحاق سرائیکستان و ضلعی صدر سرائیکستان قومی اتحاد محمدسرفرازبھٹی نے کہا کہ ہم بہاول پوری سرائیکی صوبہ کانام اپنی پہنچان سے منسوب کرتے ہیں صوبے کانام سرائیکستان کے علاوہ کوئی بھی تسلیم نہیں کیاجائیگا سرائیکی پارٹیوں کے راہنماوں اوردوسرے صوبوں کی بات کرنے والے نمائندوں کو بھی مشاورت میں شامل کیاجائے سرائیکستان کے مخالف سرائیکی قوم دشمنوں نے بہاول پوراورملتانی بھائیوں کو لڑانے کی سازش ختم نہ کی تو سڑکوں پر انکے پتلے جلائے جائیں گے دارلخلافہ صوبہ کے تمام علاقوں کا مرکز ہی ہوناچاہیے تاکہ تمام اضلاع اور ڈویژن کے لوگ برابرسفرکرکے پہنچ سکیں انہوں نے مزیدکہا کہ ہم پنجابیوں کی تاریخ ثقافت اور لسانی جغرافیائی تقسیم کومانتے ہوئے اپنی حدودکاتقاضہ کرتے ہیں جوکہ 23 اضلاع پرمشتمل صوبہ سرائیکستان ہوگا اس کے علاوہ کوئی اور صوبہ قابل قبول نہیں ۔ خبرنمبر4729 ہم لوگ قانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے کاروبار کرتے ہیں جنگلی پرندے وجانور شکارکرکے یاذبح کرکے بیچنے والوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں صدرانجمن تاجران برڈ ایسوسی ایشن بہاول پور وسیم تھہیم بہاول پور( ) ہم لوگ قانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے کاروبار کرتے ہیں جنگلی پرندے وجانور شکارکرکے یاذبح کرکے بیچنے والوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں یہ بات انجمن تاجران برڈ ایسوسی ایشن بہاول پورکے صدر وسیم تھہیم نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ وائلڈلائف کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں اور ہم وائلڈلائف کونقصان پہنچانے والی کالی بھیڑوں کی بھی مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیسے منی ذوبریڈنگ فارم کا لائسنس جاری کیاگیاہے اسی طرح دکانداروں کوبھی فارمی برڈزسیل کرنے کا لائسنس جاری کیاجائے تاکہ محکمہ وائلڈ لائف کو زیادہ ریونیومل سکے اورہردکاندار باعزت طریقہ سے اپنے لئے رزق کماسکے اجلاس میں سینئرنائب صدر دھنی پہلوان نائب صدر میرضمیراحمد جنرل سیکریٹری محمدسرفرازبھٹی خازن آصف خان زاہد خان فیصل خان اسلم بھٹی صغیراحمد اخترلنگاہ بشیراحمد امین لنگاہ رمضان کالورمضان پہلوان اکری شاہ ہارون اظہرلاڑ محمودخان محمدنوید حفیظ انور اکرم چوہدری ارشد سجاد سومرو اخترسومروودیگرممبران شریک تھے ۔