بہاول پور کی اہم خبریں

1 view
Skip to first unread message

BBC NEWS

unread,
Apr 1, 2012, 8:56:42 AM4/1/12
to
ایم اقبال انجم جرنلسٹ 92 03017737662
anjumn...@yahoo.com
بہاولپور ( ) وکٹوریہ ہسپتال انچارج نیورو وارڈ ڈاکٹر یاسین نے ہسپتال
اور قائد اعظم میڈیکل کالج کو اپنی جاگیر میں تبدیل کردیا دماغ میں چوٹ
لگنے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی زندگی داؤ پر
لگانا معموم بن گیا وارڈ میں سرسری وزٹ مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں
بروقت آپریشن نہیں کئے جاتے لواحقین کو اپنے مریضوں کاپرائیویٹ ہسپتال
میں آپریشن کر وانے کیلئے مجبور ہونا پڑتا ہے برق ہسپتال درپردہ ٹھیکہ پر
کر ایک آپریشن کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے سے تین لاکھ روپے تک فیس کے نام
پر بٹور لئے جاتے ہیں فیس وصولی کی رسید بھی نہیں دی جاتی مریضوں کے
لواحقین کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ میڈیسن اور آریشن کے آلات سامان
وغیرہ احمد پور روڈ پر واقع میڈیکل سٹور سے خرید کریں اور پراؤیٹ آپریشن
کی لاکھوں روپے کی فیس کا مک مکاؤ بھی اسی سٹور مالک کے ذریعہ کیا جاتا
ہے مسیحاؤں نے جلادوں کا روپ دھار لیا ہے آپریشن روم میں اکثر و بیشتر
انکے اسسٹنٹ ڈاکٹر ممتاز آپریشن کرتا رہا معمولی درجہ چہارم کے ملازم کا
بیٹا کروڑوں پتی بن گیا ماڈل ٹاؤن اے میں محل نماء کوٹھی اور محکمہ فشریز
کے قریب دو کروڑ روپے مالیت کی آئس فیکٹری بنالی آئس فیکٹری میں ماربل کا
کام بطور رشوت وکٹوریہ ہسپتال میں نیورو ماڈل وارڈ بنانیوالے ٹھیکیدار سے
کروایا گیا آئس فیکٹری میں کولڈ سٹورسوئی گیس سے چلائے جاتے ہیں سرکاری
رہائشگاہ پر ریڑھ کی ہڈی میں 200سو روپے کا انجکشن 3000روپے فیس وصولی کے
بعد لگایا جاتا ہے یومیہ 50سے ذائد مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے یومیہ
تقریباً تین لاکھ روپے کی آمدنی ہے اپنے اثر و رسوخ سے محکمہ انکم ٹیکس
میں معمولی مالیت کے گوشوارے داخل کئے گئے اور برائے نام ٹیکس کی ادائیگی
کی جاتی ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔


بہاولپور ( ) میگا پروجیکٹ واٹر سپلائی سکیم ٹبہ بدر شیر اور سٹلائٹ ٹاؤن
بہاولپور میں بچھایا گیا پائپ جعلی اور ٹھیکہ شرائط کے برعکس جی آر پی کی
بجائے فائبر گلاس پلاسٹک پائپ ثابت ہوگیا حکومت کو 5کروڑ روپے کانقصان
پہنچایا گیا
سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز ( ٹیکینکل ) خواجہ مختیار احمد اور راؤ شفیق الرحمان
نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید زاہد حسین جیلانی کو پیش کی مگر
سابق سرکل آفیسر کی نا اہلی کی بدولت با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج
نہیں ہو سکا ملزمان میں محمد ادریس گورنمنٹ کنٹریکٹر سمیت سابق ٹی ایم او
چوہدری احمد کمال ،سلیم خان ٹی او آئی اینڈ ایس نسیم میؤ چوہدری محمد
اقبال نزیر حسین چغتائی محمود الحسن ریذیڈنٹ ایڈیٹر مہر ممتاز سب انجینئر
راؤ محمد یوسف سب انجینئر سمیت12افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش
کی گئی مگر کیس ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب لاہور کو ملزمان کی
درخواست دیئے جانے پر لاہور بھجوادیا گیا تا حال انکوائری
نمبر1738/2009کی فائل لیگل ونگ لاہور کی رائے نہ دیئے جانے پر بہاولپور
نہیں بھیجی گئی عوامی احتساب پارٹی نے کرپشن کی نشاندہی کی تھی ۔

attachments_2012_04_01.zip
DR[1].YASEEN NEWS.inp
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages