Fwd: عدلیہ بحالی کی تحریک کی بدولت جناب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور انکے ساتھی اپنے اپنے منصب پر براجمان ہو گئے مگر عوام تا حال حقیقی آزادی کیلئے ترس رہے ہیں

1 view
Skip to first unread message

BBC NEWS

unread,
Mar 2, 2012, 9:11:15 AM3/2/12
to presspakistan, presspakistan, Free Press Gwr, anjumnews, Anjum News, fppnews.pk, To all: pcu news <pcunews@hotmail.com>, adnanbehzad@hotmail.com, dailyuniversal1@gmail.com, tasneefint@gmail.com, dailytaseer@gmail.com, editor@dailytaqat.com, dailysiasatmzd@gmail.com, dailysiasat@yahoo.com, shamalmzd2011@gmail.com, dailysarkar@gmail.com, samaplus.pk@gmail.com, roshnak@gmail.com, dailyroshnak@gmail.com, rahbardaily@gmail.com, dailypubley007@gmail.com, pc@ajk.gov.pk, ajktv@ptv.com.pk, ihrc.hq@gmail.com, shahidghuman@gmail.com, joinpakistan@googlegroups.com, presszone@yahoo.com, nankanaspress@gmail.com, info@dailyuniversal.com.pk, rahetalaash@yahoo.com, qasima23@yahoo.com, afkarjahan@gmail.com, info@dailyjinnah.com, khabrainmultan@gmail.com, ehtesab@yahoo.com, azadiswat@link.net.pk, iqbal.janjua1@gmail.com, info@shanabashana.com, mashriq@brain.net.pk, bbclhr@gmail.com, bazpurs@gmail.com, news@saltnat.com, dail, pcunews, AWAMI AHTISAB PARTY, syedjamal, aghahassansyed
---------- Forwarded message ----------
From: AWAMI AHTISAB PARTY <new...@gmail.com>
Date: Fri, 2 Mar 2012 19:04:22 +0500
Subject: عدلیہ بحالی کی تحریک کی بدولت جناب چیف جسٹس افتخار محمد
چوہدری اور انکے ساتھی اپنے اپنے منصب پر براجمان ہو گئے مگر عوام تا حال
حقیقی آزادی کیلئے ترس رہے ہیں
To: bbcnewsurdu <bbcne...@gmail.com>
Cc: bbconenews <bbcon...@yahoo.com>, M iqbal Anjum <urdune...@gmail.com>

بہاولپور ( ) سینئر صحافی و چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام
رسول خان نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان عوامی احتساب پارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں شامل
لوگ کرپشن کے خاتمے کیلئے نعرے بازی یا جلسہ جلوس کی بجائے عملی جدوجہد
کررہے ہیں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے
کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کرنے والے ہروقت موت کو گلے لگائے
پھرتے ہیں کرپشن کے خاتمے کیلئے بنائے گئے ادارے خود کرپشن کے فروغ میں
پیش پیش ہیں بہاولپور میں سیشن کورٹس کے بعض جج صاحبان نے کرپشن کے ٹھوس
ثبوت کے باوجود اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق کمشنر ملک مشتاق ،ڈی
سی او ڈاکٹر نعیم رؤف سابق ڈسٹرکٹ ناظم چوہدری طارق بشیر چیمہ اور درجنوں
با اثر افراد کے خلاف انٹی کرپشن بہاولپور میں مقدمات درج کروانے کیلئے
دائر کی گئی رٹ پٹیشن طویل عرصہ سماعت کرنے کے بعد خارج کردیں غلام رسول
خان نے کہا کہ ایک طرف چیف جسٹس آف پاکستان جناب افتخار محمد چوہدری
متعدد بار اپنے ریمارکس میں کہہ چکے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ عدلیہ کی
اولین ترجیح ہے عوام ماتحت عدالتوں میں جب ایسے کیسوں کا خارج ہوتے
دیکھتے ہیں تو بر ملا یہ سوال ابھرتا ہے کہ کیا عدلیہ صرف سپریم کورٹ آف
پاکستان ہی کا نام ہے ؟ انہوں نے کہا کہ سول سوسائیٹی اور وکلاء کی عدلیہ
بحالی کی تحریک کی بدولت جناب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور انکے
ساتھی اپنے اپنے منصب پر براجمان ہو گئے مگر عوام تا حال حقیقی آزادی
کیلئے ترس رہے ہیں پولیس اور با اثر افراد کے مظالم کا شکار مظلوم بے
سہارالوگ جب ملک بھر سے اس امید پر کہ جناب چیف جسٹس آف پاکستان انکی مدد
کرینگے اور انکے ایک قلم کی جنبش سے مظلوم کو مفت اور فوری انصاف مل
جائیگا اپنی دکھ بھری داستانیں سپریم کورٹ آف پاکستان بھیجتے ہیں تو
انسانی حقوق ونگ کی جانب سے انہی اداروں سے کمنٹس اور رپورٹ طلب کی جاتی
ہے جن کے خلاف شکایات ہوتی ہیں اور ان اداروں کی جانب سے من گھڑت اور
فرضی رپورٹس سپریم کورٹ بھیجی جاتی ہیں تو سپریم کورٹ کا انسانی حقوق کا
ونگ مظلوم کو انصاف کی فراہمی کی بجائے 2لائنوں پر مشتمل لیٹر بھیج کر ان
کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے درخواستیں داخل دفتر کردیتے ہیں سپریم کورٹ آف
پاکستان انسانی حقوق ونگ در حقیقت پاکستانی عوام میں سپریم کورٹ آف
پاکستان کی عزت و احترام اور عوام کی عدلیہ سے محبت ختم کرنے اور عدالیہ
کے خلاف نفرت کے بیج بو رہا ہے غلام رسول خان نے کہ ملک میں یہ تاثر
خوفناک حد تک پایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا انسانی حقوق ونگ
حکومت پنجاب کے خلاف کی جانیوالی شکایات پر برائے نام کاروائی کرتا ہے
غلام رسول خان نے اس موقع پر چیف جسٹس جناب افتخار محمد چوہدری اور آزاد
عدلیہ کے تمام جج صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو فوری اور مفت انصاف
فراہم کیا جائے اگر عوام کو فوری اور مفت انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ
وقت دور نہیں جب عدلیہ پر شب خون مارنے والے اپنے مکروہ عزائم میں پھر
کامیاب ہو جائیں گے اگر عدلیہ کو عوام کی حمائت حاصل نہ رہی تو آزاد
عدلیہ ایک مرتبہ پھر غلام عدلیہ بن جائیگی۔

--
anjum

GHULAM RASOOL KHAN PHOTO.JPG
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages