You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to
12-7-12 ایم اقبال انجم 92 03017737662 خبرنمبر4123 پاکستانی سیاست پر دائیں بازوکی سیاست چھائی ہوئی ہے بائیں بازو کی سیاست کو فروغ دیا جائے تاکہ پاکستان پر سامراجی طاقتوں کے کنٹرول کوختم کیا جاسکے اور عوامی حکمرانی کو قائم کیا جائے موسیٰ سعید بہاولپور ( )پاکستانی سیاست پر دائیں بازوکی سیاست چھائی ہوئی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بائیں بازو کی سیاست کو فروغ دیا جائے تاکہ پاکستان پر سامراجی طاقتوں کے کنٹرول کوختم کیا جاسکے اور عوامی حکمرانی کو قائم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارر پاکستان پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کے مرکزی رہنما موسیٰ سعید نے میڈیا سے ملاقات میں کیا اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان میں دائیں اور بائیں بازو کی ساست نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں جن میں مذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں موجودہ فرسودہ نظام کو قائم رکھنا چاہتی ہیں ۔اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی بائیں بازو جماعت ہے لیکن اِس کی قیادت پر دائیں بازوکے صدر آصف زرداری اور اُن کے ٹولے کا قبضہ ہے۔ اس طرح پیپلز پارٹی عوام کی حکمرانی کے فلسفہ کو روبہ عمل نہیں لاسکی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) بائیں بازو کی پارٹیوں کے اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد ہی موجودہ نظام کو ختم کرکے عوامی حکمرانی کا انقلاب لاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عوام کو گاؤں محلہ کی سطح پر منظم کرکے نچلی سطح پر اقتدارپیدا کرنا ہوگا ۔اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو) اپنے نظریاتی منشورکے حوالے سے جلد ہی بڑی سیاسی قوت کی حیثیت سے ابھرے گی ۔ خبرنمبر4124 صدرمملکت توھین عدالت بل کی طرح بحالی صوبہ بہاول پور اور ملتان صوبہ کابل بھی ایک ہی روز میں منظورکرائیں صدرپاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے 14 رکنی کمیشن کے قیام کااعلان خوش آئندہے شیخ عباس رضا بہاول پور( ) سرپرست اعلی پاکستان تحریک انصاف بہاول پورشیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدرپاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے 14 رکنی کمیشن کے قیام کااعلان خوش آئندہے صدرمملکت توھین عدالت بل کی طرح بحالی صوبہ بہاول پور اور ملتان صوبہ کابل بھی ایک ہی روز میں منظورکرائیں انہوں نے کہاکہ صدرپاکستان آصف علی زرداری نے صوبہ بہاول پورکی بحالی اور ملتان صوبہ کے قیام اوراسکی فیزیبلٹی رپورٹ تیارکرنے کیلئے 14 رکنی کمیشن کے قیام کااعلان کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر صوبوں کے قیام اور بحالی کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیارکریں شیخ عباس رضا نے کہا کہ بہاول پور پاکستان بننے سے قبل ایک چھوٹا پاکستان تھا اوراسکی ایک علیحدہ شناخت اور تشخص تھا جسکو ون یونٹ کے خاتمہ کے بعد ختم کردیاگیا انہوں نے کہا ہمیں اپنی پہنچان واپس دلائی جائے انہوں نے کہاکہ بہاول پوری عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور بحالی صوبہ بہاول پور کیلئے عوام میں ایک خاموش انقلاب برپاہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ بہاول پورمیں پینے کے پانی سے لیکر کھیتوں کوسیراب کرنے کیلئے پانی دستیاب نہ ہے بہاول پورمیں بے روزگاری مہنگائی بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اورانڈسٹری نہ ہونے کے باعث یہاں کے عوام دوسرے شہروں اورممالک کو ہجرت کرنے پرمجبورہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بہاول پورکے تمام وسائل اپرپنجاب پرخرچ کئے جارہے ہیں بہاول پورصوبہ کی بحالی سے بہاول پورکے وسائل بہاول پورپرخرچ ہونگے اورعلاقہ میں خوشحالی اورترقی کادور دورہ ہوگا ۔ خبرنمبر4125 جماعت اسلامی چہروں کے ساتھ نظام کی تبدیلی کے لئے بھی جدوجہد کررہی ہے۔خدا کے حکم سے آزاد عدلیہ کے خلاف حکمرانوں کی ہر سازش ناکام ہوگی۔جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ڈاکٹروسیم اختر امیرجماعت اسلامی پنجاب لاہور( )امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی شرمناک کارکردگی نے عوام کو انتہائی مایوس کیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہنے کے لئے سڑکوں پر آئیں۔جماعت اسلامی ملک میں چہروں کے ساتھ ساتھ نظام کی تبدیلی کے لئے بھی جدوجہد کررہی ہے۔حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات کے باعث ملک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ8500ارب روپے کی سالانہ کرپشن،اللوں تللوں پر قابونہ پانا،لوڈ شیڈنگ کا عذاب،بے روزگاری ،ڈرون حملے،دہشت گردی کے نام پرجاری جنگ میں40ہزار بے گناہ جانوں کانذرانہ اور اہم اداروں میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جیالوں کی تعیناتیاں کرناموجودہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی حکومت کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔حکومت آئینی حدود سے تجاوز کررہی ہے جس سے اداروں کے درمیان تصادم ہوگا۔گھمبیر مسائل کے ہوتے ہوئے ملک کسی بھی قسم کے عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔خدا کے حکم سے عدلیہ کے خلاف کی جانے والی حکمرانوں کی سازش ناکام ہوگی۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ دوہری شہریت کا بل چند لوگوں کو نوازنے کے لئے لایا جارہا ہے۔بیرون ملک سے آکر سیاست کرنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔حکومت وقت ہر محاذ پربری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔حکمرانوں نے ہمیشہ قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کا سوچاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے مجبور ہیں۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔64برسسے وڈیروں اور جاگیرداروں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔سرائیکی صوبے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بھی بحال کیا جائے اورعوام کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کی جائیں۔ خبرنمبر4126 صدرپاکستان نے نے بحالی صوبہ بہاول پورکیلئے کمیشن تشکیل دیکر ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہم صدرپاکستان آصف علی زرداری کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے اہل بہاول پور کے اصولی اوردیرینہ مطالبہ کو تسلیم کیا نوابزادی سائرہ عباسی بہاول پور( ) صدرپاکستان نے نے بحالی صوبہ بہاول پورکیلئے کمیشن تشکیل دیکر ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہم صدرپاکستان آصف علی زرداری کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے اہل بہاول پور کے اصولی اوردیرینہ مطالبہ کو تسلیم کیا ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک بحالی صوبہ بہاول پور وضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ فنگشنل نوابزدی سائرہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار یہ مرحلہ آیاہے کہ تمام بڑی پارلیمانی جماعتوں کی حمایت کیساتھ صوبہ بحال کرنے کاآئینی سوال قومی اسمبلی اورسینیٹ کے سامنے ہے اور ایک پارلیمانی کمیشن تشکیل دیاجاچکاہے جوکہ ایک ماہ اندراپنی رپورٹ صدرپاکستان کو پیش کریگا انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں صوبائی بحالی کی متفقہ قرارداد ایک سیاسی معجزہ اور غیبی اشارہ ہے وقت آگیاہے کہ تحریک کی تمام قوتوں، تنظیموں اوررہنماؤں پرمشتمل ایک موثر متحدہ محاذ بنایاجائے۔ خبرنمبر4127 ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع بہاولپور چوہدری اشتیاق احمد جاوید کے حکم کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے رپورٹ فراہم نہ کی بہاولپور ( ) ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع بہاولپور چوہدری اشتیاق احمد جاوید کے حکم کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے رپورٹ فراہم نہ کی تفصیل کے مطابق یڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع بہاولپور چوہدری اشتیاق احمد جاوید کے حکم کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈاکٹرزٹاون کے حوالہ سے سرکاری رقبہ شامل کرکے استحقاق سے زائدرقبہ فروخت کے الزام میں ابتدائی انتقال اورمابعدانتقالات کی منسوخی کیلئے 15 یوم میں طلب کی گئی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی انتقالات منسوخی کیلئے دائر پٹیشن میں ڈاکٹر منظور حسین ملک کی ڈاکٹرز ٹاؤن بنانے کیلئے خریدی گئی اراضی بھی شامل ہے مجموعی طور پر147کنال سرکاری اراضی بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے ملحقہ ہے۔