Saghier Ahmed Jafri writes.

2 views
Skip to first unread message

Saghier Jafri

unread,
Jul 5, 2014, 5:45:11 PM7/5/14
to aman_g...@googlegroups.com

بھائی رضا صدیقی   !  آپ نے لکھاکہ ۔۔۔۔ کیا یہ مارشل لا کی ابتدا ہے یا عمران خان کے سونامی اور طاہر القادری کی تحریک کا توڑ ۔۔۔۔ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔ آپ نے جو  ۔۔۔ خیالات ۔۔۔۔ کا ذکر کیا ہے تو آپ سب برداشت کر پائیں تو میں سب سے پہلے تو ،،، واہ ، واہ ، واہ ، کیا خوب ،،، اس انداز میں کہوں جیسے کہ آپ کا بھائی صغیر احمد جعفری کچھ اس قسم کے اشعار عالمی مشاعرے میں پیش کر رہاہے اور ہر طرف سے خوب داد مل رہی ہے واہ ، واہ ، کیا خوب ، کیا کہنے کی آوازیں ہی آوازیں آرہی ہیں : ۔۔            ۔   ،     ۔    ، 

اس کی آنکھ میں نم کب ہوگا
جبر کا موسم کم کب ہوگا 

دنیا بھر کے سر کو جھکا کر 
اس کا سر بھی خم کب ہوگا

آس ہے خوشیوں کے موسم کی 
دور جہاں سے غم کب ہوگا 

جاہ و حشم کو ٹھوکر ماریں 
ہم میں اتنا دم کب ہو گا    ،                                                ،                ۔  ۔      

جی ہاں ، تو بھائی میرے یہ سب کچھ لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ، لگتا ہے کہ گذشتہ ۶۵ یا ۶۶ برسوں سے اکثر سیاست دان یہی کہتے نظر آئے کہ ۔۔۔ ہمارا وطنِ عزیز پاکستان ایک نازک وقت ، یا نازک دور سے گزر رہاہے یا ، ہماری تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے ، حالات بہت خراب ہیں ، جانے والے سیاست دان وغیرہ وطن کا خزانہ خالی کر کے چلے گئے ہیں ، بینکوں سے کروڑوں روپے قرض لے کر واپس نہیں کئے گئے ہیں بلکہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے مطابق شاید اربوں روپے کے قرضے وغیرہ معاف بھی کرالئے گئے ہیں ؟ آئی ایم ایف وغیرہ سے بھی کروڑوں ڈالز کے قرضے لئے ہیں مگر خزانے میں چند ہفتوں کے تیل وغیرہ امپورٹ کرنے کے لئے بہت کم ڈالرز وغیرہ بچے ہیں ۔۔۔۔۔ لیکن ؟ جی ہاں لیکن نئے آنے والے سیاست دان اکثر یہ کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ میرے ہموطنو  !   آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ اب ہم پاور میں آگئے ہیں ، لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے ، مہنگائی دور کریں گے ، بے روز گاری، غربت ، جہالت ، کرپشن ختم کریں گے ، امپورٹس کم کرکے ایکسپورٹس کو خوب بڑھائیں گے ۔۔۔۔ تو یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے ۔ میرے یہ پرانے اشعار ملاحظہ فرمائیں : ۔                                             ،   ۔ ،                                                                                        ،            ۔
کبھی تو بھولنے والے کو بھی خبر ہوگی 
کہ ایلِ ہجر پر ہر لمحہ کتنا بھاری ہے 

ہم اپنے آپ سے بھی مدتوں نہ مل پائے   
ترے فراق میں یوں زندگی گزاری ہپے    ،                                 ۔                  ،    

میں بہت کچھ اس موضوع پر لکھنا چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وطنِ عزیز پاکستان کی محبت میں سرشار ہوکر لکھی گئی ایسی تحریروں کو کیا وزیر اعظم پاکستان ، صدر مملکت  اور تمام وزیر ، افسران وغیرہ پڑھ کر جواب بھی دیتے ہیں ؟  آفیشیللی سراہتے ہیں ؟ ملک کی بہتری کے لئے ان کو پڑھ کر عمل بھی ہوتاہے ؟ ایسے لکھنے والوں کی قومی خدمات کا اعتراف بھی کیا جاتا ہے ؟ یا سب کچھ ۵۵ یا ۶۶ برسوں سے ویسا ہی چل رہاہے ؟ کیا کسی کے پاس جواب ہے ؟ کیا میرے جیسے اوور سیز پاکستانی انجنینئر ، شاعر ، صحافی اور دیگر تمام احباب کی عمدہ تحریروں کو ان کے لکھنے والوں کو پاکستانی کے قومی دنوں کی بڑے بڑے قیمتی صدارتی محل وغیرہ میں منعقدہ تقریبات میں یاد بھی کیا جاتا ہے ؟ تو میرے پیارے بھائی ، ہمارے خیالات اور تحریروں کو کیا کچھ اہمیت بھی دی جاتی ہے یا ۶۶ برسوں سے جو حکومت وغیرہ کرنے کا انداز ہے وہ ہی جاری ہے ؟ کیا اس سے یہ پیارا وطن چین ، ملیشیا وغیرہ کی طرح ترقی کرپایا ؟ یہی سوال میں برسوں سے میری تحریروں میں کر رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ کیا وجہ ہے کہ پاکستان ان ۵۵ یا ۶۵ برسوں میں ترقی نہین کر سکاہے جبکہ چین اور درجنون ممالک اسی عرصے مین خوب ترقی کر پائے ہیں ، کالاباغ قسم کے یا دیگر ضروری ڈیم وغیرہ تعمیر کرکے اپنے اپنے ممالک کو روز روز کی لودشیدنگ اور وطن کو درپیش دیگر مسائل سے نجات دلا سکے ہیں اور ہمارا پاکستان ْ؟ ؟ شاید ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ، آبادی بڑھتی جا رہی ہے ، غربت میں اضافہ ، مہنگائی میں اضافہ ، عوام کی مشکلات میں ہر دم اضافہ ہی اضافہ ہورہاہے ؟ کیا یہ مسائل جلد حل ہوسکتے ہیں ؟ میرا خیال ہے جی ہاں ؟ لیکن میرے پیارے ہموطنو  !  یہ جو ہر طرف بعض ۔۔۔۔۔ پروفیشنل نمونہ ، بعض سیاسی بازیگر اسٹائل کے پرانے نمونہ کھلاڑی وغیرہ ۔۔۔۔ کیا ہمارے جیسے تجربہ کار انجینئرز ، ڈاکٹرز ، بینکرز ، بزنس مین وغیرہ کی بات سننے دیں گے ؟ وزیر اعظم وغیرہ سے کبھی ملنے دیں گے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ عظیم ملک ترقی کی صحیح ، سچی ، پکی راہ پر گامزن ہو جائے تو بعض بازیگر نمونہ لوگوں کا کیا بنے گا ؟ اللہ ہی حافط ہے ۔ ہم سب اپنے پیارے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں ۔ امید ہے کہ وزیر اعظم ، صدر مملکت ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آپ سب ۔۔۔۔ نوٹس ۔۔۔۔ لیں گے ؟ ؟ کیا ایسا ہماری زندگی میں ہوگا ؟ کیا پاکستان بھی کبھی چین ، ملیشیا ، بنگلہ دیش وغیرہ کی طرح ترقی ترقی ، مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہو سکے گا ؟ جواب دیں ، براہ کرم جواب دیں ، یہ ملک ہم سب کا ہے ؟ کیا آپ چاہیں گے کہ کروڑوں ڈالرز کے قرضے آنے والی نسلین ہی ادا کریں اور ہم تو صرف کھا پی کر ڈکاریں لے کر وقت آنے پر اپنی اپنی قبر مین دفن ہوجائیں ؟ جواب سے نوازیں لیکن ۔۔۔۔ پریکٹیکل نمونہ جواب ۔۔۔  اللہ حافظ ۔ صغیر احمد جعفری  ،  ڈیلیس ، ٹیکساس ، اردو منزل ۔ http://www.urdumanzil.com , . , email  :  saghie...@gmail.com  .........., . , . , . , . , . http://www.urdumanzil.com/adab_nama/jafri/index.html , . , . , . , . , . , ...  http://www.urdumanzil.com/adab_nama/gul_rang/index.html , . 

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages