MUSHAIRA.

3 views
Skip to first unread message

Saghier Jafri

unread,
Oct 26, 2012, 6:40:30 AM10/26/12
to aman_g...@googlegroups.com





پاکستان ایسو سی ایشن دبئی لاکھوں پاکستانیوں کانمائندہ ادارہ ہے ۔ یہ ادارہ فلاحی اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہتاہے ۔ طارق رحمان اور طاہر زیدی کی ذاتی دلچسپی اور اردو منزل کے تعاون سے ادب کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے ۔ اسی سلسلے می
ں ایک شام ممتاز شاعر مظفر حنفی کے ساتھ منائی گئی جس کی صدارت ممتاز شاعر سرشار صدیقی نے کی ۔ مہمانِ خصوصی اردو منزل کی چیف ایڈیٹر صبیحہ صبا تھیں اور مہمانِ اعزازی ڈاکٹر عاصم واسطی اور ڈاکٹر ثروت زہرا تھیں ۔ صدرِ محفل سرشارصدیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ امارات کی زمین مشاعروں کے لئے بہت زرخیز ثابت ہوئی ۔ انہوں نے ماضی کے تمام آرگنائزرز کا ذکر کیا اور کہاکہ مشاعروں اور دیگر ادبی تقریبات کے انعقاد میں صبیحہ صبا اور صغیر احمد جعفری کا نام بھی نمایاں ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور اردو منزل مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ تقریب کا آغازصغیر احمد جعفری نے کیا اور پروگرام کی نظامت عبدللہ ادنان کے حصے میں آئی ۔ شعراء کرام کے نام حسبِ ذیل ہیں : سرشار صدیقی ، مظفر حنفی ، صبیحہ صبا ، ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی ، ڈاکٹر ثروت زہرا ، سحرتاب رومانی ، طیب رضا ، حفیظ عامر اور رام سرسوت تھے ۔ آخر میں طارق رحمان نے شکریہ ادا کیا ۔ ہم اردو منزل کی جانب سے پاکستان ایسو سی ایشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔


http://www.facebook.com/photo.php?fbid=426426867410878&set=a.426426857410879.99002.281520451901521&type=1&theater

http://dubaipost.wordpress.com/2012/10/25/an-evening-with-poet-and-author-mr-muzafar-hanfi-at-pakistan-association-dubai/comment-page-1/#comment-568

اردو منزل

Saghier Ahmed Jafri

http://www.urdumanzil.com/adab_nama/gul_rang/index.html

http://www.urdumanzil.com

http://www.urdumanzil.com/2012/index.html

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages