اپنی غزل سے ابتدا

5 views
Skip to first unread message

aijaz...@gmail.com

unread,
Mar 22, 2005, 1:54:16 AM3/22/05
to Sher-...@googlegroups.com
آداب عرض
:دوستو کی خدمت میں ایک تازہ غزل پیش ہے

غزل

اعجاز عبید

آنسو ندٓی سوکھ گئ
دکھ کی کھیتی سوکھ گئ

اب کی وہ قحطِ آب پڑا
غم کی ٹہنی سوکھ گئ

نیندیں جل کر راکھ ہوئیں
خواب کی بستی سوکھ گئ

غزل کے پیڑ میں بور آۓ
جب ہر پتٓی سوکھ گئ

سرخ کلی تھی لفافے میں
باہر رکھیٓ سوکھ گئ

ان کے آتے دیر بھئ
جان ہماری سوکھ گئ

اس کے پیار سے بھیگی جاں
دھوپ میں جلدی سوکھ گئ

اب کیا مہکے دل کا باغ
رات کی رانی سوکھ گئ

ہرا رہا جنگل سارا
دھرتی پیاسی سوکھ گئ

مخلص

اعجاز

منہاجین

unread,
Mar 28, 2005, 3:59:56 AM3/28/05
to Sher-...@googlegroups.com
السلام علیکم

کم از کم میں تو اسے صاف پڑھ سکتا ہوں۔
جیسا آپ نے اپنی ای میل میں لکھا ایسا
نہیں ہے۔ ہر مصرعہ الگ رو میں ہے۔ البتہ
بڑی "ے" کی جگہ چھوٹی "ی" نظر آ رہی ہے۔ یہ
کوئی اچھی بات تو نہیں ہے۔ وہ جو Unicode
Solution ہے نا، یاہو گرعپ کے فائل سیکشن
میں، وہ اکثر ان پیج کو یونی کوڈ میں
تبدیل کرتے وقت "ے" کو "ی" بنا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک مسئلہ اور بھی ہے، آپ کی
غزل میں جہاں کہیں بھی "ھ" لکھی ہے وہ "ہ"
کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی اسی Unicode
Solution کا کمال ہے۔

والسلام
عبدالستار منہاجین
www.i4minhaj.com

Khairkhoah

unread,
Mar 28, 2005, 8:03:41 AM3/28/05
to Sher-...@googlegroups.com
صحیح فرمایا۔ ہ اور ھ کے علاوہ باقی ٹھیک
ہے۔

jess

unread,
Mar 28, 2005, 5:30:38 PM3/28/05
to Sher-...@googlegroups.com
میری تجویز ہے، کہ بجائے مکمل غزل لکھنے
کے اس گروہ کو ایک مشترکہ غزل لکھنے کے
تجربے کئلیے استعمال کیا جائے۔ ہو گا
یوں، کہ شاعر اپنی غزل کی ابتدائی صورت
پیش کرے گا۔ باقی لوگ اس میں اپنی
اختراعات پیش کریں گے۔ غزل اسی کی تصور
ہو گی، جس نے کڑی کی ابتدا کی تھی۔ آخر
میں شاعر، جو تبدیلیاں اسے پسند آئیں گی،
انہیں شامل کر لے گا۔ اس طرح ایک "اوپن
سورس" غزل کی تخلیق ہو گی۔
open source=

Aijaz Akhtar (Aijaz Ubaid)

unread,
Mar 29, 2005, 2:28:23 AM3/29/05
to Sher-...@googlegroups.com
Idea is good. Unfortunately where I am accessing this, it is not Urdu
enabled system. So resorting to English.
Aijaz
--
Aijaz Akhtar (Aijaz Ubaid)
Permanent Adddress: 9-1-25/A/1, Hashim Nagar
Langar House, Hyderabad. AP, India 500008
Phone: Land: (040) 23526002
Director (G) Engineering Geolgy Division, CR,
Geological Survey of India,
Seminary Hills, Nagpur
440006
Phone (0712) 2510484
Mobile: 09371043529

aijaz...@gmail.com

unread,
Mar 31, 2005, 1:21:07 AM3/31/05
to Sher-...@googlegroups.com
میں InPageاستعمال نہیں کرتا جو یونی کوڈ
سالیوشن کی ضرورت محسوس کروں۔ میں تو
سیدھے گوگل کی سائٹ پر ٹائپ کرتا ہوں۔
اگر آپ نفیس نستعلیق فانٹ سےConfigure کریں
تو آپ نستعلیق بھی پڑھ سکیں گے۔ اپنےBrowser
کو Configure ضرورت ہے۔
اعجاز

منہاجین

unread,
Apr 5, 2005, 2:36:11 PM4/5/05
to Sher-...@googlegroups.com
السلام علیکم

آپ نے دیکھا اردو انگریزی ملا کر لکھنے
کی صورت میں انگریزی کے الفاظ اصل جگہ
چھوڑ کر کہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔ ایسی
صورت میں انگریزی الفاظ کو اردو رسم الخط
ہی میں لکھا جائے تو بہتر ہو گا، جیسے "ان
پیج" وغیرہ۔

آپ کے اس جواب سے تحقیق کا ایک اور راستہ
کھلا ہے۔ وہ یہ کہ "ے" اور "ی" میں اور "ھ"
اور "ہ" میں ہونے والی گڑبڑ شاید 'یونی
کوڈ سالوشن سافٹ ویئر' کا مسئلہ نہیں ہے۔
اگر آپ نے اپنی عبارت براہ راست گوگل کے
کمپوز ایریا میں لکھی ہے تو یہ مسئلہ اس
سے بڑا نظر آ رہا ہے جتنا کہ میں پہلے
سمجھا تھا۔ خیر اس کی گہرائی میں جانا
اور حال نکالنا تو اہل حل و عقد کا کام
ٹھہرا۔ میں تو صرف متوجہ ہی کر سکتا تھا
سو کر دیا۔ امید ہے کہ بہتری کی کوئی صورت
نکلے گی۔

والسلام
عبدالستار منہاجین

aijaz...@gmail.com

unread,
Apr 5, 2005, 4:21:36 PM4/5/05
to Sher-...@googlegroups.com
آپ درست کہتے ہیں
اعجاز
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages