تو عرض کیا ہے:
اس طرح پر کہیں تو ہم جانیں
’چاند کو گل کریں تو ہم جانیں‘
دوستوں سے اشعار کی گذارش ہے۔
اعجاز
لاعلمی کی معافی چاہتا ہوں، مگر
"پر کہیں" کے کیا معنی ہیں؟
خارزارِوفا میں اپنی طرح
پا بجولاں چلیں تو ہم جانیں
ا۔ع۔
اُن کی محفل میں اُن کے فرزانے
رقصِ بسمل کریں تو ہم جانیں
زندگانی بغرضِ رندانی
وقفِ جاناں کریں تو ہم جانیں
اتنی رعنائیء خیال بھی ہو
شب سحر کو کریں تو ہم جانیں