Clean
& Green Pakistan Campaign
Air University spreads 4,000 seed balls at Margalla Hills
ISLAMABAD
(August 4, 2019): Air University, in order to play active role for the success
of Green & Clean Pakistan campaign, has
started tree plantation drive at Pir Sohawa, Margalla Hills. According to
details, as many as four thousand seed balls were spread over throughout the
area. The Air University students specially focused on the affected area of Margalla Hills where recently-erupted fire succeeded to damage large number of trees. On the occasion, the participants also collected plastic bags and garbage found on hills and roadside. Vice Chancellor AVM (r) Faaiz Amir along with faculty, staff members and alumni was also present to support the noble cause.
Vice
Chancellor Faaiz Amir, talking to media, said that trees are most precious gift
to mankind, and must be protected to ensure pleasant and hygienic environment. "With
all the vibes of freedom and independence in this month of August, the Air
University is highly enthusiastic to become part of the Clean & Green Pakistan
campaign," he said, adding that the university is committed to identify
and solve social issues through carefully designed community outreach and
development initiatives.
Faaiz
Amir further said that the greatest challenge of our times is to ensure
presence of trees in our environment. In this regard, there is a dire need for
making collective efforts. "Every citizen
must actively participate for progress and prosperity of beloved
homeland," he emphasized.
####
کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، ایئر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے چار ہزار سیڈ بالز مارگلہ پہاڑیوں میں بکھیرے، آتش زدگی کا شکار متاثرہ مقام خصوصی توجہ کا مرکز، وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی فائز امیر بھی حوصلہ افزائی کیلئے موجود،جشن آزادی منانے کا بہترین طریقہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے، وائس چانسلر فائز امیر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (4اگست 2019ء): ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیاہے، اس سلسلے میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے سوہاوہ کے مقام پر مارگلہ پہاڑیوں میں چار ہزار سیڈ بالز بکھیرے،اس موقع پر ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر)فائز امیر بھی شرکاء کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں وائس چانسلرفائز امیر کا کہنا تھا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے درختوں کی موجودگی اشد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کا سب سے بہترین طریقہ پاکستان کو صاف اور سرسبز کرنے کیلئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے، فائز امیر کا مزیدکہنا تھا کہ جنگلات اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے، انہوں نے طلباء و طالبات کو بھرپور انداز میں شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کی تلقین بھی کی۔ شرکاء نے مارگلہ پہاڑیوں کے اس مقام کو اپنی خصوصی توجہ کا مرکز بنایا جوحالیہ آتشزدگی کا شکار ہونے کی وجہ سے شدید متاثر تھا،انہوں نے وہاں جابجا جلے ہوئے کالے درختوں کی بہتات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عنقریب مارگلہ پہاڑیوں کا یہ مقام بھی سرسبز و شاداب ہونے میں کامیاب ہوجائے گا۔ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام شجرکاری مہم میں روایتی شجرکاری کے ساتھ ساتھ سیڈبالز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، کلین اینڈ گرین مہم کا مقصد طلباء و طالبات میں موسمیاتی تغیرات سے متعلق شعور کو اجاگر کرنااور قومی فریضہ کی ادائیگی ہے۔اس موقع پر شرکاء نے سڑک کے کنارے پلاسٹک بیگز اور دیگر کچرا بھی اٹھایا، میڈیا سے گفتگو میں طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے شجرکاری مہم میں ہر پاکستانی شہری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
###