PFUJ country wide protest

0 views
Skip to first unread message

PFUJ Pakistan Federal Union of Journalists

unread,
May 25, 2012, 12:51:06 PM5/25/12
to PressP...@googlegroups.com
کراچی(مئی 25)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ پشاور ، کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان ، کوئٹہ ،حیدرآباد، سکھر، بہاولپور ، رحیم یار خان ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں صحافیوں اور اخباری کارکنوں نے نجی ٹی وی چینلزاور اخبارات سے کارکن صحافیوں کی برطرفی ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی،سندھ اور بلوچستان میں صحافیوں کے قتل اور انہیں ملنی والی دھمکیوں اور ویج ایوارڈ کے نفاذ میں مسلسل تاخیر کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ صحافیوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں حصہ لیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر مختلف پریس کلب اور یونیز کے دفاتر میں سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت اور سیکریٹری جنرل امین یوسف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے حکومتی عناصر کا احتساب کرے جو میڈیا ہاوٗسز کی سرپرستی کر رہے ہیں مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے صحافیوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل کے حل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو پی ایف یو جے وفاقی اور صوبائی بجٹ کی کوریج کے بائیکاٹ کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔پی ایف یو جے کے صدر اور سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر صدر مملکت آصف علی زرداری سے اپیل کے کہ وہ صحافیوں کے قتل، نوکریوں سے برطرفی ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ساتویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ فوری طور پر آٹھواں ویج بورڈ ایوارڈ تشکیل دیں۔ادھر پشاور میں مظاہرے کی قیادت خیبریونین کے صدر کے ایچ یو جے ارشد عزیز ملک ، جنرل سیکرٹری علی حضرت باچااورایپنک کے سیکرٹری نادر خواجہ نے کی۔ ان رہنماوٗں نے خطاب میں صحافیوں کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر صحافیوں کو جلد بحال نہ کیا گیا تومتعلقہ نجی ٹیلی ویژن کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ان چینلز کی پریس کلب میں لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی جائے گی اس موقع پرایک متفقہ قرارداد ذوالفقارچترالی نے پیش کی جس میں ملک بھر میں ٹی وی چینلز اور اخبارات میں کارکن صحافیوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کی گئی اور مالکان اخبارات کو خبردار کیا گیا کہ وہ غیر قانونی برطرفیوں سے گریز کریں اور جن چینلز نے کارکن صحافیوں کو برخاست کیا ہے جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر برطرفیوں کو نوٹس لے کر اخباری مالکان کو ہدایات جاری کردیں کہ وہ اپنے اداروں میں ویج ایوارڈ کا فوری نفاذ کریں۔ کراچی میں مظاہرے کی قیادت کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے کی ۔ اس موقع پر کے یو جے کے عہدیداروں کے علاوہ اے ٹی جے کے سابق سیکریٹری فیصل عزیز خان نے اپنے خطاب میں حکومت پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے جائز مسائل پر توجہ دے۔ سرکاری اشتہارات کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرے۔ انہوں نے اخبارات اور چینل مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے اداروں میں رائٹ اور ڈاؤن سائزنگ کے نام پر چھانٹیاں بند نہ کیں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی نہ بنایا تو احتجاج کے اگلے مرحلے میں ان کے گھروں اور دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گااور فیلڈ میں چینلز کو کوریج سے روک دیا جائے گا۔کے یو جے کت عہدیداروں نے صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری کو ان کا وعدہ یاد دلایا کہ اخبارات اور چینلز کو سرکاری اشتہارات صرف اس صورت میں دیے جائیں گے جب وہ ہر ماہ اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔۔آر آئی یو جے نے پریس کلب کے باہر برا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں صحافیوں اور اخباری کارکنوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف میڈیا مالکان اور ان کی مزدور کش پالیسوں کے خلاف نعرے درج تھے۔آر آئی یو جے کے صدر وقار ستی جنرل سیکریٹری بلال ڈار اور نیشنل پریس کلب کے صدر فاروق فیصل کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ادارے تنخواہیں نہیں دے رہے اور غیر قانونی چھانٹیاں کر رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلا مظاہرہ منگل 29مئی کو شام 4بجے جیو نیوزاسلام آباد آفس کے سامنے کیا جائے گا ۔

PR 25 may.inp

Mohammad Zubair khan

unread,
May 26, 2012, 1:03:11 PM5/26/12
to pressp...@googlegroups.com
Sorry their is no protest in Abbottabd, a Fake body just issue a fake press realize, sorry but this is cheating, PFUJ must took notice on this

2012/5/25 PFUJ Pakistan Federal Union of Journalists <in...@pfuj.pk>

--
Weekly Press Pakistan - Canada --> http://weeklypresspakistan.com
Follow Press Pakistan on Twitter --> http://twitter.com/PressPakistan
Like Press Pakistan on Facebook --> http://www.facebook.com/PressPakistan
~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*
Please write your email to: PressP...@googlegroups.com
To contact moderators and management: PressP...@gmail.com
To unsubscribe your email: PressPakista...@googlegroups.com
To find other options, please visit: http://groups.google.com/group/PressPakistan
~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*

--
Take Care
Do Duaa for me
Allah Hafiz
M.Zubair Khan
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages