Lasting Happiness

6 views
Skip to first unread message

Junaid Tahir

unread,
Jun 14, 2026, 1:35:21 AM (9 days ago) Jun 14
to

Lasting Happiness

               The real reason why we sometimes experience a lack of real, deep lasting happiness in our lives is dependency....

            

 

The real reason why we sometimes experience a lack of real, deep lasting happiness in our lives is dependency. We are taught to make our happiness dependent on some event, condition, person, object etc. This is why we keep delaying our happiness until things are just right in our life. We think we will be happy in the future and then wonder why we are not happy now. But life is never just right, and the future never comes – there is only now! And that's why, in order to be happy we must make our happiness a decision and not a dependency. This may seem slightly difficult in the beginning, because we have just spent our life being dependent on acquiring something or someone, or seeing the result we desired, or wanting some pain to go away, before we allow ourselves to be happy.


__________________________

آج كھانا تم بناؤ گی



آج كھانا تم بناؤ گی،
جس نے پانی کا گلاس اٹھ کے کبھی نہیں پیا تھا ، اسے میری ماں نے حکم دیا .

وہ اٹھی ، جیسے تیسے کر کے 3 ، 4 گھنٹے لگاے اور كھانا بنایا مگر نمک مرچ اس ٹیسٹ کے مطابق نہیں تھے جسے پرفیکٹ کہا جاتا ہے . اِس لیے كھانا گھر کے کسی فرد نے نہیں کھایا اور طنز کیا " اپنی ماں کے گھر سے یہ سیکھ کے آئی ہو" ؟

میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بَعْد گھر آیا ، ابھی بیگ گھر نہیں رکھا تھا کہ میری ماں کہنے لگی " ہم تو صبح سے بھوکے بیٹھے ہیں ، کچھ بازار سے لا دو كھانے کے لیے " . میں نے ایک نظر اپنی سہمی ہوئے بِیوِی پہ ڈالی اور مارکیٹ چلا گیا . كھانا لے کر آیا تو سب کھانے لگے . میں نے اپنی بیگم کا بازو پکرا اور کچن میں لے گیا ، کیا پکایا ہے آج ؟ اس نے آنسو آنکھوں میں ہی کہیں روکے ہوئے تھے ، میری بات سن کر مسکرا دی .

باقی سب کی طرح تم بازار والا كھانا نہیں کھاؤ گے ؟ ؟
نہیں ، مجھے تو اپنی بیٹر ہالف کے ہاتھ کا بنا كھانا پسند ہے
اس نے کچن میں میرے لیے كھانا لگا دیا . جب میں نے چکھا تو اتنا بھی بد ذائقہ نہیں تھا کہ کھایا نا جاتا . مگر اسے اتنا مارجن ہی نہیں دیاگیا کہ وہ اپنی غلطی ٹھیک کر لیتی . 

قصور میری بِیوِی کا بھی نہیں تھا کہ وہ ماسٹرز کر رہی تھی اور شادی ہو گئی . اسے تعلیم نے گھرداری کی فرصت ہی نہیں دی . اور قصور میری ماں کا بھی نہیں تھا جس نے ہاؤس وائف بن کے ساری زندگی اپنے بچون کےلئے " اچھا كھانا " بنایا تھا ، پِھر وہ عورت بہو کے ہاتھ کا بنا بدمزہ كھانا کیسے کھا سکتی تھی .
میں نے اس دن اپنی ماں کی بات بھی مان لی _ بِیوِی کے ہاتھ کا بنا كھانا بھی کھا لیا . میرے ایک عمل نے مجھے اپنی لائف پارٹنر کی نظر میں ہمیشہ کےلئے معتبر کر دیا اور اس ایک محبت بھرے عمل کی وجہ سے آج وہ ہر قسم کی ڈش بنانا سیکھ چکی ہے . اس دن اگر مارکیٹ سے كھانا نا لے کے آتا تو ماں ناراض ہو جاتی اور اگر میں اپنی ماں کی بات سن کر سب کے سامنے اسے ڈانٹ دیتا تو وہ شاید مجھ سے بدگمان ہوجاتی .

رشتوں میں بیلنس قائم کریں اور اتنا مارجن ضرور دیں کہ لوگ ایڈجسٹ ھونا سیکھ لیں ، محبت کا جذبہ کبھی نا ختم ہونے دیں کیوں کہ میاں بِیوِی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور لباس خراب ہو جائے تو بھرے بازارمیں اتارا نہیں جاتا ، پیوند لگایا جاتا ہے .رشتوں میں بھی پیوند لگائیں-
#یادوں_کی_کہانی_اوروں_کی_زبانی


Junaid Tahir  
Blogger, Editor, Designer
Exceediance | allgoodschools
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages