​ Story: Help or Not to Help?

0 views
Skip to first unread message

Junaid Tahir

unread,
Jan 25, 2026, 12:44:43 PM (2 days ago) Jan 25
to

Story: Help or Not to Help? The Drowning Cat

A wise old man was sitting at the river bank when he saw a cat that had fallen into the water, flailing around, trying to save itself fr...

A wise old man was sitting at the river bank when he saw a cat that had fallen into the water, flailing around, trying to save itself from drowning.

The man decided to save the cat. He stretched his hand out but was scratched by the cat. He pulled his hand back in pain.
However, a minute later he stretched his hand out again to save the cat, but it scratched him again, and again he pulled his hand back in pain.

Another minute later he was yet again trying for the third time!!

A man, who was nearby watching what was happening, yelled out: "O wise man, you have not learned your lesson the first time, nor the second time, and now you are trying to save the cat a third time?"
The wise man paid no heed to that man's scolding, and kept on trying until he managed to save the cat.
He then walked over to the man, and patted his shoulder saying: "My son.. it is in the cat's nature to scratch, and it is in my nature to love and have sympathy. 

Why do you want me to let the cat's nature overcome mine !?!!

My son: Treat people according to your nature, not according to theirs, no matter what they are like and no matter how numerous are their actions that harm you and cause you hurt sometimes.

 سیریمونیل قوم



سیریمونیل قوم __!!! جہانزیب راضی مضمون طویل ہے مگر ..... بات ہے رسوائ کی  کراچی کی کل آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 1...



سیریمونیل قوم __!!!

جہانزیب راضی

مضمون طویل ہے مگر ..... بات ہے رسوائ کی 

کراچی کی کل آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 1 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ ہے۔ شہر میں کم از کم 1 لاکھ مساجد تو ہوں گی۔ رمضان المبارک میں ہر مسجد میں ایک دفعہ تو پورا قرآن مکمل کیا ہی جاتا ہے۔ سینکڑوں مساجد اور مدارس ایسے ہیں جہاں الگ الگ تراویح ہوتی ہیں۔ گھروں میں پڑھائی جانے والی تراویح اس کے علاوہ ہے۔ دورۂ قرآن اور دروس قرآن کی صورت میں ہونے والی ہزاروں محفلیں اس پر مستزاد ہیں۔ میری عاجزانہ رائے میں صرف شہر کراچی میں رمضان المبارک میں 1 کروڑ سے زیادہ قرآن سنا، سنایا، پڑھا اور پڑھایا جاتا ہے۔

میں آج تک حیران تھا کہ جس شہر میں ایک کروڑ دفعہ قرآن کی آیات سنی اور سنائی جاتی ہوں اس شہر میں رحمتوں اور برکتوں کا کیا حال ہونا چاہیے؟ اس شہر میں تو ہر لمحہ رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہوگا؟ قرآن تو مکمل شفاء ہے اور ہر قسم کی مشکلات اور پریشانیاں جڑ سے ختم ہوچکی ہوں گی۔آپ ان سب کو بھی چھوڑیں کم از کم ہر انسان کو سکون، چین، خوشی اور اطمینان قلب تو ضرور ہی میسر ہوگا۔

لیکن آپ کمال دیکھیں ایک کروڑ سے زیادہ قرآن پڑھنے والے شہر کے اور شہریوں کے حالات رمضان سے پہلے اور رمضان کے بعد بھی یکساں رہتے ہیں۔ ان کے عمل میں چھوڑیں معمولات زندگی تک میں کوئی فرق واقع نہیں ہوتا ہے۔ اقبال نے کہا تھا :

رہ گئی رسم اذاں روحِ بلالی نہ رہی
فلسفہ رہ گیا تلقینِ غزالی نہ رہی

اس سب کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم "سیریمونیل قوم " بن چکے ہیں۔
ہم ہر چیز کو مناتے ہیں۔ ہم نے ہر عبادت اور ہر عمل کو "منانا" شروع کردیا ہے۔
 
اگر آپ کو یقین نہ آئے تو آپ محرم سے شروع کریں اور ذوالحجہ تک چلے جائیں آپ کو بات سمجھ آجائے گی۔

نوّے فیصد لوگوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ امام عالی مقام نے قربانی کیوں دی تھی؟ آدھی قوم کالے کپڑے بنانے اور محفلیں سجانے میں مصروف رہتی ہے تو آدھی قوم چھٹی "انجوائے" کرنے کے لیے تیار۔ ان رت جگوں میں رات بھر حلیم کی تیاری، شغل، مستی اور تفریح۔ باقی رہا وہ مقصد جس کے لیے امام حسینؓ نے اپنے خاندان کو کٹوا دیا۔ وہ مشن جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا اس کی پروا کس کو ہوگی بھلا؟ کیونکہ ہمیں تو محرّم "منانے" سے مطلب ہے۔

آپ ربیع الاول کی مثال لے لیں۔ جو سال میں ایک نماز نہیں پڑھتے وہ بھی چوری کی بجلی سے گھر سجانا عین ثواب سمجھتے ہیں۔ جتنے موٹے اور بڑے اسپیکر کے ساتھ لوگوں کے کان پھاڑے جائیں گے اور لوگوں کی نیندیں حرام کی جائیں گی اتنا زیادہ " ثواب " سمیٹ لیا جائے گا۔ جس قوم کے پاس بجلی نہیں ہے۔ بارہ، بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے وہ بھرپور کنڈے پر نبی ﷺ کی "سالگرہ" منارہی ہے۔ جہاں تک تعلق ہے نبی ﷺ والے اخلاق کا، کردار کا، ہمدردی و غمخواری کا عبادات میں خشوع و خضوع کا تو اب اس کو منایا تو جاسکتا نہیں، اس لیے اسی پر اکتفاء ہے۔

Junaid Tahir  
Blogger, Editor, Designer
Exceediance | allgoodschools
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages