اردو ویب میگزین ’’شعر و سخن‘‘ کا شمارہ نمبر ۳ (اکتوبر، نومبر اور دسمبر ۲۰۱۱) آن لائین شائع ہو گیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اردو ویب سائٹ’’ شعر وسخن ‘‘ کا شمارہ نمبر ۳ ( اکتوبر، نومبر اوردسمبر ۲۰۱۱) آن لائن شائع ہوگیا ہے۔ تاخیر کے لئےمعذرت خواہ ہوں۔ انشاء اللہ جنوری، فروری اور مارچ ۲۰۱۲ کا شمارہ نمبر ۴ وقت پر شائع کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائیگی۔ اورپھر اسی طرح سال بھر پابندی کی جائیگی۔ اس شمارے کی اشاعت میں اہل قلم ادیب، شاعر اور افسانہ نگاروں کا بہت بڑا تعاون رہا ہے، جس کے لئے ہم ان سارے اہل قلم کے ممنون ہیں۔بغیر ان کے تعاون کے یہ کام ممکن ہی نہ تھا۔ اس شمارے میں درج ذیل تخلیقات شامل ہیں۔
مضامیں کے عنوان کے تحت۔۔۔ بیس مضامین شامل ہیں۔
0)منشا یاد۔ڈاکٹر غلام شبیر رانا۔ ( ۲ ) ۔ایک اور ادبی تحریک۔ ڈاکٹر سیّد محمد یحیٰ صبا۔(۳) بابا کالے شاہ۔ خورشید حیات۔ (۴) آغا شاعر۔۔ڈاکٹر سیّد محمد یحیٰ صبا۔ (۵) اسلم جمشید پوری۔ ڈاکٹر شاداب علیم (۶) حمید اختر، ڈاکٹر غلام شبیر رانا۔ (۷) احمد فراز۔ تحسین گیلانی (۸) میں اقبال متین ہوں۔ نورالحسنین (۹) سر سیّد احمد۔ ہاجرہ بانو (۱۰) انصاف کا خوگر۔ عزیز بلگامی (۱۱) صلاح الدین پرویز۔ حقانی القاسمی۔ (۱۲) غالب کے انگریزی ترجم۔ کوثر مظہری۔(۱۳) ظفر گورکھپوری۔حقانی القاسمی ۔(۱۴) فضا اعظمی۔ محمد صدیق نقوی۔ (۱۵)اکبر الہ آبادی۔ محمد زبیر ۔(۱۶) پروین شیر۔ انور سدید ۔(۱۷) اسلم جمشید پوری۔ محمد بشیر مالیر کوٹلوی۔ (۱۸)رشید امجد۔ ڈاکٹر ناہید قمر۔ (۱۹)اردو میں مکتوب نگاری۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا۔ (۲۰) سفر نامہ ایران۔ جاوید رحمانی۔
بعنوان افسانے۔۔۔ پندرہ افسانے شامل ہیں۔
(۱) راستے بند ہیں۔ منشا یاد ۔ (۲)عذاب۔ سلطان جمیل نسیم۔(۳) ایماندار۔ سلطان جمیل نسیم۔ (۴) دادا اور پوتا۔ مشرف عالم ذوقی۔ (۵) بانجھ۔ ڈاکٹر بلند اقبال۔ (۶) پینٹھ۔ ڈاکڑ اسلم جمشیدپوری۔ (۷) کھڑکی سے۔۔۔ نورالحسنین۔ (۸) حجاب۔ تبسم فاطمہ۔(۹) چوری۔ طالب کشمیری۔ (۱۰) انفکشن ۔ عبدالقدوس۔ (۱۱) سورج ابھی۔۔۔ خورشید حیات۔ (۱۲) سود و زیاں۔ ڈاکٹر سعید نقوی۔ (۱۳) نادان۔ اسلم جمشید پوری۔ (۱۴) مور پاؤں۔ حسین الحق۔ (۱۵)۔ افسانچے۔ ایم۔اے۔ حق۔
شاعری کے زمرے میں کوئی چوبیس شعرا کرام کا منتخب کلام شامل ہے۔
Sardar Ali
Editor.
1212-2 Hanover Road
Brampton Ontario Canada
L6S4H9 --- On Sun, 11/20/11, Sardar Ali <sarda...@hotmail.com> wrote: |
|
|
ہمت افزائی کا شکریہ
سردار علی
مدیر شعر وسخن
سردار صاحب
شعر و سخن کا انٹرنیٹ پر اجراء اور تسلسل، کوئی معمولی بات نہیں، آپ کی سخت محنت ہم سبھی کو نظر آرہی ہے
میں اس کے شمارے اپنے کمپیوٹر ہر محفوظ کرکے اطمینان سے پڑھتا ہوں
شعر و سخن کا ایک اور کارنامہ دکن کے جریدے سب رس کے شماروں کی دستیابی ہے جس کے لیے آپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا (یہ جملہ انگریزی زدہ ہے لیکن مجھے پسند ہے) - بابائے اردو کو اس قسم کے جملوں سے چڑ تھی، ایک مرتبہ ایک صاحب نے کسی محفل میں ان سے کہا: "کیا میں آپ سے آپ کا نام پوچھ سکتا ہوں ? ""
عبدالحق صاحب نے اپنی ناگواری پر قابو پاتے ہوئے خوش مزاجی سے جواب دیا: " جی ضرور پوچھیے "
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے