You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to 5BAZMeQALAM, arif.waqar, anwer....@bbc.co.uk, Tasleem Elahi Zulfi
ڈاکیہ ہری پور ہزارہ سے آیا تھیلا اٹھائے ہانپتا کانپتا آیا اور جاتے جاتے پوچھ بیٹھا کہ صاحب، اس وزنی بنڈل میں آخر ہے کیا ?
سوائے کتابوں کے اور کیا ہوسکتا تھا، لیکن واقعی اس بار وزن کچھ زیادہ ہی ہے، سوچ میں پڑ گیا کہ حال ہی میں کوئی ایسی بات تو نہیں کہہ دی جو ہمارے دوست زاہد کاظمی کو بری لگ گئی ہو لہذا جواب میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کتاب کے تعلق سے گروہ عاشقاں و ہجوم دلبراں میں زاہد کاظمی اول اول جگہ پاتے ہیں، کتاب کراچی سے شائع ہو اور خبر 1500 کلومیٹر دور بیٹھے زاہد کی طرف سے آتی ہے لیکن زور خودنوشت سوانح عمریوں ہی ہر ہے، شاعری پسند ہے لیکن شرطیکہ اس میں بھی آپ بیتی ہی غالب ہونی چاہیے لہذا حمایت علی شاعر، رشیدہ عیاں وغیرہ کی ‘منظوم‘ خودنوشتوں کا خوب علم ہے!
لیکن نہیں صاحب، بنڈل سے چھ عدد کتابیں ہی تھیں جو برآمد ہوئیں لیجیے، آپ بھی ان سے ملاقات کیجیے:
غلام اسحق خان-شخصیت-کردار-خدمات سحر صدیقی سن اشاعت: دسمبر 2008 صفحات: 472 ناشر: علی پبلشنگ بیورو، اسلام آباد (051-2606876) قیمت: 450 تعداد: 2000
قائد اعظم محمد علی جناح شریف فاروق سن اشاعت: 2011 قیمت: 925 صفحات: 532 ناشر: مکتبہ اتحاد، پشاور (091-2210522)
جدوجہد حیات -دہلی سے پاکستان آج تک کا سفر چوہدری جلیل احمد خان قیمت: 899 صفحات: 700 ناشر: جہانگیر بکس، لاہور (042-37220879)
کیہو جیا سی جیون (پنجابی) خودنوشت بلیر سنگھ مومی ناشر: سانجھ پبلشر، لاہور (042-37323950) قیمت: 260 صفحات: 350