You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to 5BAZMeQALAM
چراغ حسن حسرت ۔ہم تم کو نہیں بھولے صفحات: 500 بزم تخلیق ادب کراچی سے اکتوبر 2014 میں شائع ہورہی ہے۔ قیمت: 600
فن صحافت کی آبرو، ایک عہد ساز انسان مولانا چراغ حسن حسرت پر مختلف مشاہیر اور ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ احباب کے تحریر کردہ دلچسپ اور مسکراتے مضامین۔خودنوشتوں سے حسرت پر ابواب ۔ یہ وہ تحریریں ہیں جن میں سے بیشتر 60 سے 70 برس پیشتر مختلف جرائد میں شائع ہوئی تھیں اور جو اب یکسر نایاب ہوچکی ہیں ۔ ان سب کواس کتاب میں یک جا کردیا گیا ہے۔ حاجی لق لق، میجر جنرل ریاض الدین شمیم، میجرجاوید خٹک، محمود نظامی،منٹو، احمد ندیم قاسمی، شاد امرتسری،اے حمید، صوفی تبسم،ضمیر جعفری،کرنل مسعود احمد، شورش کاشمیری،ظہیر بابر، ایم سعید اختر،احمد بشیر،مظفر علی سید و دیگر کے حسرت پر لکھے دل لبھاتے، گدگداتے مضامین و خاکے فرزند حسرت، ظہیر الحسن جاوید اور ماہرِ حسرت ڈاکٹر طیب منیر کے مضامین سے مزین۔ چند نایاب تصاویر کے ہمراہ۔
کراچی میں دستیابی: ویلکم بک پورٹ، اردو بازار فضلی سنز، اردو بازار
سید معراج جامی صاحب سے رابطے کی تفصٰیلات: maera...@gmail.com سیل فون نمبر: 0321-8291908 ہندوستان میں دستیابی
ہندوسنان میں کتاب راقم کے عزیز دوست محمد انیس الدین صاحب کے پاس دستیاب ہوگی۔ انیس صاحب کا مکمل پتہ یہ ہے:
محمد انیس الدین پلاٹ نمبر B-6 آفرین ٹیچرس کالونی پوسٹ بکس کھام گاؤں سٹی ضلع بلڈانہ ریاست مہاراشٹر ( انڈیا) 444303 برقی پتہ: anis...@yahoo.com رابطہ نمبر: :9422884848 راشد اشرف کراچی سے