On Tue Sep 13th, 2011 5:21 AM PDT مهتا ب قدر wrote:
>وفا کے راستے لمبے بہت ہیں
>بھٹک جانے کے اندیشے بہت ہیں
>
>زوال آمادہ قوموں کے ہیںیہ لوگ
>عمل کم ،گفتگو کرتے بہت ہیں
>
>بہت اونچی بناتے ہیں عمارت
>یہاں کے لوگ کیا چھوٹے بہت ہیں
>
>اِنہی میں گُم ہیں شہزادے ہمارے
>دریچے خواب نے کھولے بہت ہیں
>
>حقیقت منہ چُھپاتی پھر رہی ہے
>یقیں کم،وہم کے چرچے بہت ہیں
>
>عدو کے سامنے ثابت قدم ہوں
>مگرپیچھے بھی تو اپنے بہت ہیں
>
>وہی رازق ،وہی خلّا قِ اکبر
>توپھر یہ خوف کیوں بچّے بہت ہیں
>
>انا کے پیڑکتنے کھوکھلے ہیں!
>بظاہر خوشنما لگتے بہت ہیں
>
>سلیقہ کم ہے اُس میں گفتگو کا
>سخن مہتاب کے تیکھے بہت ہیں
>
> *مہتاب قدر*
>
>Co-Editor Deedahwar
>
>Webmaster
>www.urdugulban.com
>http://urdugulban.com/forum
> *میں جہاں بھی رہوں سفر میں ہوں *
>* میرا اصلی وطن مدینہ ہے*
>
>--
>زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
>کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
> اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
> سہ ماہی اثبات http://www.esbaat.com/
>اردو سخن http://www.urdusukhan.com/
>کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
>http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
>راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
>http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
>To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
>
>To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
>
>To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
>
>To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"