مشفق خواجہ کی آج ساتویں برسی ہے۔

0 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Feb 21, 2012, 3:22:45 AM2/21/12
to 5BAZMeQALAM, Maqsood Sheikh
 
 
۔21 فروری 2005 کو انتقال کرنے والے مشفق خواجہ کی آج کی ساتویں برسی ہے۔ اس موقع پر ایک تبصرہ پیش خدمت ہے جسے خواجہ صاحب کے قلم سے لکھا گیا ہے، یہ قلم ہمیں استاد لاغر مراد آبادی نے عارییتا ہماری اپنی ذمہ داری پر پیش کیا تھا، اتنی بڑی ہستی کے قلم کو تھامنا بھی ایک مشکل کام ہے، چہ جائیکہ اس  کا استعمال، اللہ اللہ۔
جیسے تیسے چند مضامین سرزد ہوئے، چند ہورہے ہیں۔ امید ہے مشاہیر ادب اس گستاخی کو معاف فرمائیں گے
 
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
 
              مستنصر حسین تارڑ کا تازہ ترین انٹرویو
 
چند روز قبل ایک انگریزی اخبار میں تارڑ صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے، اسے ہمارے کرم فرما جناب عاررف وقار نے لیا ہے۔ مذکورہ انٹرویو کا عنوان ہے:
At home with the wanderer
ہماری انگریزی اس اساتذہ کی اردو جیسی ہے جو گزشتہ 35 برس سے ماسکو یونیورسٹی میں تارڑ صاحب کی تحریریں بطور نصاب طالب علموں کو پڑھا رہے ہیں، لہذا ہم نے انٹرویو کے عنوان کا ترجمہ "ایک خانہ بدوش کے گھر میں" کے عنوان سے کیا ہے۔
انٹرویو پڑھ کر کئی دلچسپ باتوں کا علم ہوا مثلا

A few days later, the young Tarrar was shocked to see a press statement issued by the prime minister of Pakistan saying that Soviet Union was Pakistan’s mortal enemy; and that the boys who had been to Moscow were traitors and would be arrested at the Karachi airport on their return and immediately dispatched to Mianwali jail
 
یہ ذکر تارڑ صاحب کے 1957 میں ماسکو کے پہلے سفر سے واپسی  کا ہے، ان دنوں تارڑ صاحب کی
عمر 18 برس تھی۔ وہ تو میانوالی جیل جانے سے بچ گئے لیکن شنید ہے کہ میانوالی جیل میں ایسے کئی قیدی موجود ہیں جنہوں نے تارڑ صاحب کے ناولز پڑھ رکھے ہیں۔ 
تارڑ صاحب آگے بیان کرتے ہیں
 
After about half a century, in 2007, I got an invitation from The Moscow State University to deliver a series of lectures about the influence of Russian Classics on Pakistani literature. On that occasion, I was bestowed the Gold Medal for Outstanding Literary Contributions.”
 
خفیہ ذرائع سے ہمیں یہ علم ہوا کہ تارڑ صاحب نے ماسکو یونیورسٹی میں "روسی فن پاروں کے پاکستانی ادب پر اثرات" کے ضمن میں اپنی ہی تحریریں پیش کیں، سند کے طور پر انہوں نے روس کے پس منظر میں لکھی اپنی تخلیقات کو پیش کیا جن میں ان کا ناول جپسی، ماسکو کی سفید راتیں وغیرہ شامل ہیں۔ روسی فن پاروں کے پاکستانی ادب پر جتنے اثرات تارڑ صاحب کی تحریروں پر نظر آتےہیں، شاید ہی کوئی دوسری مثال مل سکے۔ تارڑ صاحب کا جلد شائع ہونے والا ناول بھی ماسکو ہی کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔
ماسکو یونیورسٹی کی
Professor Galina Dushenko
کے لیے پاکستان یا تو فیض کی شاعری ہے یا پھر مستنصر کا ناول
ان کے الفاظ میں:
“For us, Pakistan is Faiz’s poetry and Tarrar’s novels
فیض کی شاعری تک تو بات سمجھ میں آتی ہے، البتہ خاتون پروفیسر کے بیان کے دوسرے حصے کو پڑھ کر ماسکو اور اسلام آباد کے خراب تعلقات کا سبب اب ذرا واضح طور پر سمجھ میں آیا ہے۔ گزشتہ 35 برس میں تو ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب یہ یہ حالات خطرناک حد تک خراب ہوگئے تھے، خبریں گرم تھیں کہ روس کی جانب سے حملہ اب ہوا کہ تب ہوا.
 
انٹرویو میں اس بات کا خصوصی ذکر ہے کہ ماسکو یونیورسٹی میں 35 برس سے تارڑ صاحب کی چند تحریریں نصاب میں شامل ہیں.
 یونیورسٹی کی سطح پر تحقیقی کام بھی ہوتے رہتے ہیں اور ان کے عوض پی ایچ ڈی کی سند بھی جاری کی جاتی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ تارڑ صاحب کی تحریروں پر بھی پی ایچ ڈی کی جائے گی یا ہوسکتا ہے کہ اب تک کی جاچکی ہو۔
 
کہا جاتا ہے کہ:
""
مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں جن کاموں پر سزا ہوسکتی ہے، انہی کاموں پر بعض پسماندہ
ایشیائی ممالک میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جاتی ہے۔
 
تارڑ صاحب کے معاملے میں مندرجہ بالا بیان کو الٹ کر (مہذب ممالک سے ایشیائی ممالک کے الٹ پھیر کے ساتھ) پڑھا جائے تو مفہوم واضح ہوتا نظر آتا ہے۔
 
یہ مقام شکر ہے کہ تارڑ صاحب کی تحریریں ماسکو یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کی گئیں، ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، خدا کا شکر ہے کہ ان کی محنت ضائع نہیں ہوئی ورنہ اس قسم کی کوششوں میں ہم نے خود ادیب کو ضائع ہوتے دیکھا ہے۔
 
انٹرویو میں ایک ٹکڑا یہ بھی پڑھا کہ:

Dr Christina Oesterheld, from the Institute of Modern South Asian Languages and Literatures, Heidelberg University, Germany, is an expert in modern Urdu Literature. She specialises in the fiction of Quratulain Hyder, but she has declared my novel Raakh to be the most representative piece of fiction of the whole subcontinent.”
 
ڈاکٹر اوسٹرہیلڈ سے ابن صفی کے تعلق سے ہمارا رابطہ بھی رہا ہے، کیا خوب خاتون ہیں۔ یہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک غیر ملک سے تعلق رکھنے والی نے ہمارے ادیب کے مقام کا تعین کیا ہے، یہ کام تو ہمارے نقادوں کو کرنا چاہیے۔ ایک نقاد سے ہماری اس سلسلے میں بات ہوئی تھی، کہنے لگے کہ راکھ کو پڑھنے کے بعد ان کے ہاتھ میں سوائے راکھ کے، اور کچھ نہ آیا لہذا انہوں نے اس پر تبصرہ لکھنے کا خیال ترک کردیا۔
 
ہم اس شر پسندانہ رائے سے ہرگز ہرگز اتفاق نہیں کرتے! لیکن حال ہی میں ہمیں ناقدین کے تارڑ صاحب کے بارے میں اس معاندانہ رویے کی ایک اہم وجہ معلوم ہوئی ہے۔ دونوں طرف ہے "آگ" برابر لگی ہوئے کے مصداق تارڑ صاحب بھی نقادوں سے سخت بیزار ہیں۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ تارڑ صاحب کا ایک حالیہ بیان لاہور کے الحمراء کے جنوری 2012 کے سالنامے میں شائع ہوا ہے۔ مدیر الحراء کی ہمت کو داد ہے کہ ان کا خط شائع کردیا۔ اپنے خط میں فرماتے ہیں
 
" درانی نامہ اور محمد کاظم کی آپ بیتی ‘دن جو علی گڑھ میں گزرے‘  ایسی تخلیقات ہیں جو الحمراء میں مسلسل شائع ہونے والی زہر ناک اور گھٹیا تحریروں کی کڑواہٹ بھلا دیتی ہیں جن میں کسی ایک ادبی شخصیت پر پلید نہایت وار کیے جاتے ہیں۔
آپ کی خواہش اور فرمائش سر آنکھوں پر۔ میں اپنے تازہ ناول کے کچھ حصے آپ کی نذر کرتا ہوں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ محفل احباب میں ہمہ وقت موجود پر تعصب اور مدرسی نقاد اس ناول پر اپنی عالمانہ رائے دینے سے اجتناب کریں، خاموشی اختیار کریں۔"  (مستنصر حسین تارڑ)
 
ہم نے الحراء کے چند گزشتہ شماروں کا بندوبست کرنے کی کوشش کی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ محفل احباب میں ایسے کون سے "پُر تعصب اور مدرسی نقاد‘ ہیں جنہیں سوائے الحمراء کی محفل احباب میں موجود رہنے کے، اور کوئی کام ہی نہیں۔
 
استاد  لاغر مراد آبادی نے مذکورہ خط پڑھنے کے بعد فرمایا کہ "تارڑ صاحب نے اب تک جتنے ناولز لکھے ہیں ان پر ان کے اپنے الفاظ میں ‘خاموشی اختیار کرلینا‘ ہی بہتر ہے۔

انٹرویو کے آخر میں تارڑ صاحب سے ایک دلچسپ سوال کیا گیا، پوچھا گیا
  
Wearing so many feathers in his cap — a travel writer, a novelist, a playwright, a columnist, a television presenter and an actor — how would he like to be remembered, say, 50 years from now, I ask. He looks directly into my eyes for the first time during the conversation and puts me a counter question, rather wryly, “Fifty years from now, or fifty years from the day I’m buried under tons of soil in my family graveyard?”
After a deep breath, he says, “All these feathers in my cap will be blown away by the dust-storm of time. The travel writer, the novelist, the media person will vanish in the fog of future. If, however, the impossible happens and some crackpot discovers me in the future, I would like to be remembered as a person who devoted his whole life sweating at his study table, as a travel writer and a novelist. Presumptions are pretensions but two of my novels, Bahaao and
Khaso Khashaak Zamanay may survive.”
 
مقتدرہ قومی زبان کی پانچ کلو وزنی لغت میں
crackpot
کے معنی خبطی، سنکی، نیم باؤلا، پاگل درج ہیں۔ یہاں یہ بات تعجب خیز ہے کہ تارڑ صاحب اپنے کام کو کسی ‘کریک پوٹ‘ ہی سے کیوں دریافت کروانا چاہتے ہیں۔
وطن عزیز میں آج بھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو مذکورہ لفظ کی تعریف پر پورا اترتے ہیں لیکن روز بروز بڑھتے معاشی و معاشرتی مسائل کے پیش نظر اس بات کا قومی امکان ہے کہ پچاس برس کے بعد ایسے افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہوگا لہذا اگلے پچاس برس بعد بھی یہ کام کئی ایسے لوگ بخوشی کرنے پر تیار ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پچاس برس ب ہمارے ممدوح کو دریافت کرنے والے نے ان کے ناولز پڑھ رکھے ہوں، اس صورت میں یہ تلاش بیحد سہل ہوجائے گی۔     
 
تارڑ صاحب کے انٹرویو میں ایک جگہ یہ عقدہ کھلا ہے کہ ان کو لکھتے ہوئے 45 برس کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ 
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اب تک ہم نے تارڑ صاحب کے بارے میں اپنی ذاتی رائے کیوں محفوظ رکھی ہے سو اس بارے عرض ہے کہ ہم ان کے بڑے  مداح ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ یہاں ہمیں ایک واقعہ یاد آرہا ہے جسے درج کرنے میں ہمیں کوئی قباحت نظر نہیں آتی
 
ایک بار کا ذکر ہے کہ انگریزی کے مشہور مصنف ایڈگر ویلس نے اپنے مداحوں کے ایک مجمع میں بڑے خلوص سے کہا۔ " پچاس ناول لکھنے کے بعد ہی مجھے ناول لکھنے کا سلیقہ ہوا ہے۔

چھوٹتے ہی ایک صاحبزادی نے فرمایا " کاش ایسا نہ ہوا ہوتا! اب تو آپ بور کرنے لگے ہیں۔ شروع شروع کی کتابوں کا کیا کہنا۔ کاش آپ ماضی میں چھلانگ لگا سکیں۔"
mushfiq khawaja and his wife amna.jpg

Abida Rahmani

unread,
Feb 21, 2012, 3:32:43 PM2/21/12
to bazme...@googlegroups.com, Rashid Ashraf
راشد, یہ آپ نے کیا کر  دیا ؟اتنی کڑی  اور سخت تنقید اور وہ بھی تارڑ صاحب  کی ذات

پر، ہمارا تو دل  ٹوٹ گیا- بھائ  میں تارڑ صاحب کے پرستاروں میں سے ہوں اور انکا  فین کلب   بنانے   کا  ارادہ ہے -    تحریر کے علاوہ میں کیسے بھول سکتی ہوں" ایک حقیقت ایک افسانہ" کے امجد کو جو وقت کم اور مقابلہ سخت کی  دوڑمیں بھاگتے رہتے تھے آپ نے نامعلوم اس وقت ہوش سنبھالا ہوگا ؟  
کیا کردار نگاری تھی انکی اور نثار قادری کی کیا زبردست   جوڑی تھی !  میرے خیال میں زیادہ تر تحریریں بھی تارڑ کی لکھی تھیں اور پھر ہمارے بچوں کے چچا جی جو صبح صبح   ہمارے TV پر رونق افروز ہوتے اور اپنی انتہای پیاری، مثبت  اور دلچسپ باتوں سے ہماری خوشیوں میں  اضافہ کرتے -اسکے علاوہ بھی میں نے تارڑ صاحب کے متعلق کوئی غلط  بات   کبھی نہیں جانی - تحریر بھی انتہای دلچسپ ہوتی ہے انگریزی میں بھی بہت عمدہ لکھتے ہیں - مجھے یہ جان کر بیحد مسرت ہوئی کہ انکی تصنیفات ماسکویو نیورسٹی  کے نصاب میں ہیں - الله انکو خوش رکھے تارڑ صاحب میں اپنی نیک تمنائیں اپ تک ضرور  پہونچا وونگی   اور آپ یہ جان لیں کہ اس بزم میں آپ کی ایک مداح بھی ہے - آپ نے ہمیں پر مسرت لمحات دے ہیں --بیحد شکریہ 
 
عابدہ       رحمانی
 
 





Abida Rahmani





--- On Tue, 2/21/12, Rashid Ashraf <zest...@gmail.com> wrote:
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

M. Khalid Rahman

unread,
Feb 22, 2012, 1:25:51 AM2/22/12
to bazme...@googlegroups.com
Rashid Sahib aur Abida Sahiba,
Mujhay afsos kay saath kehna parrta hay ke Mustansar Husain Tarrar sahib kay interview kay unwan ka tarjuma he ghalat hay. "At home" ka matlab "ghar mein" nahin hota. Jub mazmoon ko samjha he ghalat gaya hay to uss par tanqeed ka boota kesay? Zara mutarrajim pehlay dictionary khol kar iss ka matlab jaan lein. Mujh ko iss tanqeed barae tanqeed say buhat mayusi hui. Kum az kum Mushfiq Khwaja ki rooh to aalam i baala mein buhat bilbilaaie hogi.
Wassalaam
KR


From: Abida Rahmani <abidar...@yahoo.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Cc: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
Sent: Tuesday, February 21, 2012 2:32 PM
Subject: Re: {9627} مشفق خواجہ کی آج ساتویں برسی ہے۔

Rashid Ashraf

unread,
Feb 22, 2012, 3:45:48 AM2/22/12
to bazme...@googlegroups.com, krah...@yahoo.com
 
جناب خالد رحمان صاحب
 
حضرت، پہلا پیراگراف دوبارہ پڑھیے:

"ہماری انگریزی اس اساتذہ کی اردو جیسی ہے جو گزشتہ 35 برس سے ماسکو یونیورسٹی میں تارڑ صاحب کی تحریریں بطور نصاب طالب علموں کو پڑھا رہے ہیں، لہذا ہم نے انٹرویو کے عنوان کا ترجمہ "ایک خانہ بدوش کے گھر میں" کے عنوان سے کیا ہے۔
 
حضور! انٹرویو ترجمے کی نہیں بلکہ  یہاں صرف عنوان کے ترجمے کی بات ہے اور وہ غلط ہے، بالکل غلط ہے، اس کا سبب بھی پہلے جملے میں بیان کردیا گیا ہے۔ ویسے انٹرویو میں تارڑ صاحب اپنے گھر ہی میں اپنے پسندیدہ گوشے میں میز لگائے بیٹھے ہیں۔
 
جناب نے لکھا:

Zara mutarrajim pehlay dictionary khol kar iss ka matlab jaan lein
 
عرض یہ ہے کہ مضمون میں 5 کلو کی لغت کا بھی ذکر ہے، لغت بدقت کھل تو گئی تھی، بند کرنے میں خاصی مشکل پیش آئی
آخری بات:

Kum az kum Mushfiq Khwaja ki rooh to aalam i baala mein buhat bilbilaaie hogi
 
عالم بالا میں خواجہ صاحب کی مشفق روح کے بلبلانے کو یہ ٹوٹا پھوٹا مضمون کافی نہیں، 2005 کے بعد اور بھی ایسا بہت کچھ ہوا ہے اور ہورہا ہے جس کے سبب وہ پریشاں ہوں گے۔
 
خالد رحمان صاحب
میں اس نالائق مترجم کی گوشمالی کرتا ہوں، آپ بے فکر رہیں
قارئین بزم:
بہار کے کسوٹی جدید میں خواجہ صاحب پر ہمارا ایک طویل مضمون شائع ہوا ہے، بزم پر پیش کرتا ہوں    
راشد


 
2012/2/22 M. Khalid Rahman <krah...@yahoo.com>

Abida Rahmani

unread,
Feb 22, 2012, 12:02:48 PM2/22/12
to bazme...@googlegroups.com, krah...@yahoo.com, Rashid Ashraf

جناب خالد صاحب 
مجھے ترجمے سے زیادہ مضمون کے مندرجات پر اعتراض تھا - در اصل با محاورہ  ترجمہ کرتے ہوے الفاظ میں تھوڑی الٹ  پھیر ہو سکتی ہے آپ کے خیال میں کیا ترجمہ مناسب ہوتا میں اسکو اگر کرتی تو  wanderer کے معنی سیلانی ، سیاح، آوارہ  گرد  at home اطمینان کے ساتھ یا سکون' چین کے ساتھ - کچھ عجب سا ہوجاتا میں اگر اسکا ترجمہ کروں تو یوں ہوگا" ایک سیلانی کے روبرو' یا" ایک سیاح  کے دو بدو " بہر کیف فاضل مترجم نے پہلے ہی وضاحت کر دی تھی اور اب گوشمالی بھی کر دی ہوگی -
 
آپ    لوگوں کا دم غنیمت ہے بہت ممنون ہوں - تارڑ  صاحب کے حوالے سے کچھ اور یادیں تازہ ہورہی ہیں آپ لوگوں کو بھی یاد دلاونگی 

بیحد شکریہ واسلام 




Abida Rahmani



M. Khalid Rahman

unread,
Feb 27, 2012, 10:56:51 PM2/27/12
to bazme...@googlegroups.com
Awaaragard darasl Tarar Sahib he ke khitab hay. Awaara gardi ko angrezi min wanderlust bhi kehtay hein. Ibn i Insha nay bhi 'Awaaragard ki Diary' kay naam say apna ek safarnaama tehreer kiya hay. Free translation 'Ek awaaragard kay hamraah' bhi ho sakta tha. Ye meri raae hay jo naqis bhi ho sakti hay.
Wassalaam.
Khalid Rahman

Cc: krah...@yahoo.com; Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
Sent: Wednesday, February 22, 2012 11:02 AM
Subject: Re: {9648}
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages