فراق گورکھپوری-شخصیت شاعری اور شناخت-ایک گراں قدر کام

0 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Feb 17, 2014, 2:19:18 AM2/17/14
to bazme...@googlegroups.com


فراق گورکھپوری-شخصیت شاعری اور شناخت-ایک گراں قدر کام

 
مجلس فخر بحرین برائے فروغ اردو،  بحرین کے تحت شائع ہونے والی 775 صفحات پر مشتمل ضخیم  کتاب کے مرتب عزیز نبیل ہیں۔ یہ کتاب راقم کے پاس نبیل صاحب کے حسن انظام کی بدولت براستہ لاہور موصول ہوئی۔
 
 کتاب کو درج ذیل حصوں میں منقسم کیا گیا ہے
:
نادر و نایاب:
شجرہ، سوانح، تصاویر، کتابوں کے سرورق، عکس تحریر وغیرہ
 
یادیں، ملاقاتیں اور خاکے
مذکورہ حصے میں مجتبی حسن، آل احمد سرور، جگن ناتھ آزاد، دوارکاداس شعلہ، مختاز زمن، ملک زادہ منظور، شمیم حنفی جیسے قلم، کاروں کے دلچسپ مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

تذکرہ و تبصرہ-شخصیت و فن
مذکورہ حصے میں کل 9 عدد مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ لکھنے والوں میں شامل ہیں انتظار حسین، راج بہادر گوڑ، عزیز احمد، کمال صدیقی، مجنوں گورکھپوری، وامق جونہوری وغیرہ۔
 
فراق فہمی-تحقیق و تنقید
اس طویل حصے میں کل 27 تحریریں شامل ہیں۔
 
فراق نامہ
فراق کے انٹرویو، خطوط، نثری تحریریں اور شاعری شامل کی گئی ہے۔
 

پیش لفظ میں عزیز نبیل کہتے ہیں کہ بیسویں صدی کے جن شعراء پر اقبال اور فیض کے بعد سب سے زیادہ لکھا گیا ہے ان میں فراق گورکھپوری کا نام سرفہرست آتا ہے۔ مگر اتنا کچھ ہونے کے باوجود موجودہ عہد اور اس عہد کی کھردری سچائیاں اور بے بضاعتی اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ آسمان ادب کے اس روشن ستارے کی روشنی سے ہم عصر اردو ادب کو مزید منور کیا جائے۔

نئی دہلی میں یہ کتاب شاہد پبلیکیشنز سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

شاہد پبلی کیشنز کا مکمل پتہ یہ ہے:
ریشم اسٹریٹ
کوچہ چیلاں، دریا گنج
دہلی-2
 
اس کے علاوہ
حامدی پرنٹ پوائنٹ، جامعہ نگر-نئی دہلی سے بھی اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
8711126467
 
مجلس فخر بحرین کا رابطہ نمبر یہ ہے:
+973-17624212
بہترین سفید کاغذ سے مزین اس کتاب کی قیمت صرف 400 روپے ہے۔ 
 
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے
 
 


Inline image 1





01.jpg
02.jpg
03.jpg
04.jpg
05.jpg
06.jpg
23.jpg

Syed Ahmed

unread,
Feb 17, 2014, 2:45:50 AM2/17/14
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم راشد صاحب                  سلام مسنون
بڑی نوازش ومہربانی، آپ کے تعارف نے کتاب پڑھنے کا شوق مزید بڑھا دیا۔
والسلام
سید احمد
17-4-1435ھ
17-2-2014ء


--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
To post to this group, send email to BAZMe...@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.


Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages