محترم جناب راشد صاحب سلامِ مسنون
یہ ایک حقیقت ہے کہ کام کرنے کے لیے آدمی کو بہت پتا مارنا پڑتا ہے جو عام طور پر دشوار گزار راہوں سے گزر کر انجام پاتا ہے اس میں ضروری ہے کہ انسان جب کوئی کام کرے تو اس کا مطمحِ نظر خالص علمی ترقی ہو، اپنے ماحول یا کسی فکری وابستگی کے ساتھ لکھنا تحقیقی منصب کے منافی ہے، بات جو صحیح کہے اس کا کھلے دل سے اعتراف کرنا چاہیے تبھی علمی خدمت ہو سکتی ہے، نہ لوگوں کا منہ دیکھ کر تعریف کرے اور نہ ہی ملامت کے خوف سے حق بات کہنے سے رکے، جس کا فقدان بہت ہے اس لیے اسی راہ کو اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے، عموما اچھی اچھی صلاحیت والے رجحانی کیفیت کا شکار ہوکر
خود اپنے حلقہ میں محدود ہوکر ختم ہو جاتے ہیں. آپ اور منیری صاحب اس سلسلہ میں جو جد وجہد کر رہے ہیں بھلے ہی سرِ دست اس کا ثمرہ آپ لوگوں کو نہ ملے لیکن وہ دن بھی دور نہیں کہ دنیا آپ لوگوں کی تعریف میں رطب اللسان رہے گی.
والسلام
مخلص
سید احمد
18/3/1435ھ
19/1/2014ء
------------------------------
On Sun, Jan 19, 2014 10:14 AM EST Rashid Ashraf wrote:
>*متین صاحبمیں کل اس کا تعارف پیش کرنے والا تھا۔ لنک کے ساتھ انشاء اللہ پیش
>کروں گاآپ کا شکریہ۔ راشد*
>> *برادرم راشد اشرف صاحب *
>> *سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اہل ذوق و علم و ادب پر آپ کے احسانات کا شکریہ
>> کیسے ادا کریں ۔ جس طرح آپ نے سمندروں کی اتاہ گہرائیوں سے گہر و مروارید
>> ڈھونڈ*
>> *کر انہیں مفت بانٹنے کا کام شروع کیا ہے ، اسکربڈ کے آپ کے لنک پر ملاواحدی
>> کی کتاب تاثرات دیکھی تو مارے مسرت کے بانچھیں کھل گئیں ، آپ نے ملا واحدی *
>> *جیسے اردو کے عظیم محسن جنہوں نے علامہ راشد الخیری کی شکل میں اردو کو عظیم
>> اہل قلم دیا ،خیری صاحب نے صبح زندگی ، شام زندگی اور شب زندگی جیسی کلاسیکل
>> کتابیں ملا واحدی ہی کے اصرار اور متابعت پر لکھی گئی تھیں ، اسی طرح خواجہ
>> حسن نظامی کے بھی کئی شاہکار ملا واحدی کے مرہون منت ہیں ،*
>> *ملا واحدی مصنف سے زیادہ مصنف گر تھے ، تاثرات آپ کی نمائندہ کتاب ہے ، ایک
>> مرتبہ اس ناچیز سے دور حاضر کے ایک سینیر ادیب اور ہمارے بزرگ نے فرمایا کہ آپ
>> کا انٹرہو شائع کرکے آپ کا تعارف کروانے کی ضرورت ہے ، ہم نے انکساری کا
>> مظاہرہ کیا تو کہنے لگے کے آڈیو کی حفاظت کرکے آپ نے بیسیوں بڑی شخصیات کو
>> زندہ کیا گیا ہے ، لیکن لوگ آپ کو نہیں جانتے ، ہم نے جواب دیا کہ ابھی اس کا
>> وقت نہیں آیا ، جس طرح آپ نے اہل علم کے گمشدہ خزینوں کی یافت کی ہےاور معیاری
>> ادب کو صاحب ذوق افراد تک بلا معاوضہ پہنچانے کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور
>> بھولی بسری شخصیات کو زندہ کررہے ہیں ، ہمیں یقین ہے ان شخصیات کے ساتھ آپ کا
>> نام بھی زندہ رہے گا ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔*
>> * عبد المتین منیری*
>>
>>
>> * Abdul Mateen Muniri*
>> *Director " BHATKALLYS"*
>> *Bhatkal , Karnataka*
>> *Our urdu Audio And Video Web Sights *
>> *
www.urduaudio.com <
http://www.urduaudio.com>*
>> *
www.bhatkaltv.com <
http://www.bhatkaltv.com>*
>> *Skype: ammuniri*