سیرۃ کانکلیو 2025 ممبئی میں اختتام پذیر سیرت النبی کی روشنی میں محبت، امن اور قومی یکجہتی پر ایک تاریخی پروگرام

10 views
Skip to first unread message

Nehal Sagheer

unread,
Nov 24, 2025, 6:02:42 AM (5 days ago) Nov 24
to
پریس ریلیز
سیرۃ کانکلیو 2025 ممبئی میں اختتام پذیر
سیرت النبی کی روشنی میں محبت، امن اور قومی یکجہتی پر ایک تاریخی پروگرام

ممبئی: آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سیرہ کانکلیو 2025 نہایت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ ایک عظیم فکری، تہذیبی اور بین المذاہب اجتماع تھا جو انجمنِ اسلام کالسیکر ٹیکنیکل کیمپس، پنویل میں منعقد ہوا۔
کانکلیو کا مرکزی عنوان ’’آج کے ہندوستان کو سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں بہتر بنانے کی ایک کوشش‘‘ تھا، جس کے تحت قومی قیادت، علمی شخصیات، دانشوران ملت، پالیسی ساز، صحافی اور روحانی رہنماؤں نے امن، ہمدردی، انصاف اور اسوہ نبوی کو عملی زندگی میں اپنانے کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ کانکلیو آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے انجمنِ اسلام گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، اسلام جم خانہ، اقراء انٹرنیشنل ایجوکیشنل فاؤنڈیشن، اقراء انٹیگرل وومینز الائنس، ورلڈ ہب سٹی، گلوبل پیکٹ گروپ اور روزی ہب کے تعاون سے منعقد ہوا۔پورا کانکلیو سلام ٹی وی نے بطور نیوز چینل پارٹنر براہِ راست نشر کیا۔
 قومی رہنماؤں کی شرکت
کانکلیو کا آغاز صدر آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن جناب عمر صدیقی کے استقبالیہ خطاب سے ہوا جس میں انہوں نے موضوع اور مقصد کو تفصیل سے بیان کیا۔ اس کے بعد متعدد ممتاز شخصیات نے نہایت اثر انگیز کلیدی خطابات پیش کیے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ، سابق وائس چانسلر اے ایم یو ، پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی، صدر انجمنِ اسلام مولانا بلال حسنی ندوی، ناظم اعلی دارالعلوم ندوۃ العلماء ، سینیئر ایڈووکیٹ سلمان خورشید، سابق وزیر خارجہ (مہمانِ خصوصی) شامل ہیں۔ ان خطابات میں سیرتِ نبویؐ کو زندگی کے ہر میدان میں اپنانے پر زور دیا گیا۔
اخلاقی زندگی اور سماجی ہم آہنگی پر مباحثے
دن بھر جاری سیشنز میں ملک کی ممتاز شخصیات نے گفتگو کی، جن میں ڈاکٹر رام پنیانی، محمد ادیب، ڈاکٹر عظمیٰ ناہید، ڈاکٹر ظفر محمود، پروفیسر اختر الواسع، گوتم وج (آرٹ آف لیونگ)، ڈاکٹر زینت شوکت علی، ڈاکٹر سلیم انجینئر(نائب امیر جماعت اسلامی ہند) اور دیگر متعدد نامور اہلِ علم شامل تھے۔ مباحث میں قیادت، تعلیم، صنفی انصاف، بین المذاہب ہم آہنگی، اخلاقی ذمہ داریاں اور دیگر اہم  اہم موضوعات شامل تھے۔
سود سے پاک بینکاری کے لیے تاریخی معاہدہ
کانکلیو کے دوران آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن، بینکرز کلب، اور گلوبل پیکٹ انٹرنیشنل ہولڈنگز کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ اقدام ہندوستان میں سود سے پاک مالیاتی نظام کی ترویج کے لیے نہایت اہم سنگِ میل ہے۔
اس اشتراک کا مقصد ایسے تحقیقی ماڈلز، عملی فریم ورک اور پالیسی راستے تیار کرنا ہے جن کے ذریعے ملک میں شفاف، منصفانہ اور سب کے لیے قابلِ رسائی مالیاتی متبادل فراہم کیے جا سکیں۔
بین المذاہب ہم آہنگی کا تاریخی سیشن
کانکلیو کا ایک بڑا نمایاں پہلو Interfaith Harmony Panelتھا، جس میں مختلف مذاہب کے نمایاں رہنماؤں  ڈاکٹر جے۔ رویکمار اسٹیفن، پریسائیڈنگ بشپ، دی ایسپیسوپل چرچ کیشَو چندر داس، ISKCON، سکھ گرو ہرویندر سنگھ اور مولانا عباس رضوی نے شرکت کی۔
اس نشست میں تمام مہمانوں نے رحم، انصاف، عدمِ تشدد اور بقائے باہمی جیسی مشترکہ قدروں کو اجاگر کرتے ہوئے سیرتِ نبویﷺ کے آفاقی پیغام کی اہمیت پر بھر پور روشنی ڈالی۔
ثقافتی پیشکشیں، نوجوانوں کی شرکت اور سیرہ نمائش
کانکلیو میں نعت و نظم کی روح پرور پیشکش، ثناء خان اور مفتی انس کے ساتھ نوجوانوں کی خصوصی نشست، اور سیرہ آرٹ و کیلیگرافی ایگزبی شن سیرتِ نبویﷺ کی جھلکیوں نے شرکاء کے دل موہ لیے۔
سیرہ ایوارڈز 2025 کا اجرا
آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن نے پہلی مرتبہ سیرہ ایوارڈز 2025 کا باقاعدہ آغاز کیا اور درج ذیل زمروں میں دیے گئے:
بہترین صحافی ، بہترین استاد ، عوامی و سیاسی زندگی میں امتیاز ،  شجاعت ایوارڈ ،  بہترین انفلوئنسر ،  بہترین طالبِ علم
یہ اعزازات اُن افراد و اداروں کو پیش کیے گئے جن کا کام سیرتِ نبویﷺ کے اوصاف دیانت، ہمت، شفقت اور خدمت کی عملی مثال ہے۔
قیادت کا پیغام
کانکلیو کے اختتام پر آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن کے بانی و صدر عمر صدیقی نے کہا:’’سیرہ کانکلیو 2025 ہمارے ملک کی مشترکہ آرزوؤں کا ایک عکس ہے ۔ ایک ایسا ہندوستان جو انصاف، ہم آہنگی اور اخلاقی قدروں پر استوار ہو۔ سیرتِ پاکﷺ ہماری اجتماعی زندگی کے لیے ایک مضبوط اخلاقی قطب نما ہے۔ یہ تحریک پورے بھارت میں امن، محبت اور باہمی خیر خواہی کا چراغ جلاتی رہے گی‘‘۔
آئیڈیا آف انڈیا فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی، علمی و سماجی پلیٹ فارم ہے جو مکالمے، تحقیق، تعلیم، خواتین کی بااختیاری، صحت، اور اخلاقی قیادت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ فاؤنڈیشن ایک ایسے بھارت کے قیام کے لیے سرگرم ہے جو انسانی وقار، ہمدردی اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر قائم ہو۔

--
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai News.inp
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai (1).jpeg
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai (3).jpeg
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai (4).jpeg
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai (5).jpeg
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai (2).jpeg
Idea of India Foundation Seerah Conclave Mumbai (6).jpeg
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages