السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہُ
طویل وقفہ کے بعد ایک غزل بزم قلم کے نکتہ رس دوستوں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
اعجاز شاہین
غزل
کیا عُمر بسر ،ایسے ہی کرنے کے لئے ہے
یا تاب و تبِ عشق میں
مرنے کے لئے ہے
کس کس کے لئے اور کہاں تک میں
سمیٹوں
مٹّی تو کسی طور
بکھرنے کے لئے ہے
آرائش و تجمیل کے سامان بہم ہیں
آمادہ مگر کون
سنورنے کے لئے ہے
آپ اپنے سے بھی صاف مکر
جاتے ہیں یعنی
جو بات ہے اپنی ،وہ مکرنے کے لئے ہے
تعبیر کا اک خوف، اُڑانے کے لئے نیند
اک قافلۂ خواب
اُترنے کے لئے ہے
گزران ہے عشّاق کی جس راہ
گزر میں
وہ رہ تو، قیامت کے گزرنے کے لئے ہے
اما شاء اللہ کہاں ہیں مدت ہوئی اتا پتا معلوم نہیں.
--
www.kitaabistan.com
www.hudafoundation.org/
www.urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-January-2015.pdf
www.bhatkallys.com/kutub-khana/?lang=ur
-------------------------------------------------
To post in this group send email to bazme...@googlegroups.com
To can read all the material in this group https://groups.google.com/forum/#!forum/bazmeqalam
بہت خوب ۔
تعبیر کا اک خوف اڑانے کے لئے نیند
اک قافلہ خواب اترنےکے لئے
آپ اپنے سے بھی صاف مکر جاتے ہیں یعنی
جو بات ہے اپنی ،وہ مکرنے کے لئے ہے
--
www.kitaabistan.com
www.hudafoundation.org/
www.urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-January-2015.pdf
www.bhatkallys.com/kutub-khana/?lang=ur
-------------------------------------------------
To post in this group send email to bazme...@googlegroups.com
To can read all the material in this group https://groups.google.com/forum/#!forum/bazmeqalam
On Wed, 24 Aug, 2016 at 16:59, Syed Aijaz Shaheen<syedaija...@gmail.com> wrote:
--
اعجاز شاہین صاحب,
منفرد زمین میں عمدہ اور مرصع غزل کے یے داد حاضر ہے محترم, نوازتے رہئے, شکریہ.
مظفر نایاب
دوحہ قطر
--
--
بہت خوب لکھا ہے اعجاز شاہین صاحب -آپ کے ہر شعر میں گہرائی ہے- یوں تو بن مانگے کسی کی اصلاح کرنا درست نہیں لیکن بزم احباب میں بن کہے کسی کی تعریف کرنا شاید معیوب نہ ہو اس لیںُے آپ کی پزیرائ میں کچھ کہنے کی گستاخی کر رہا ہوں کہ
سمجھو تو یہی ہے مری پرواز کا اعجاز
شاہین پہاڑوں سے گذرنے کے لیںُے ہے
عمر فراہی
--
On Thu, 25 Aug, 2016 at 10:00, 'Tariq Butt' via بزمِ قلم<BAZMe...@googlegroups.com> wrote:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کاتہُ
میں جناب عبدالمتین منیری ، جناب عذرا نقوی ،جناب طارق بٹ،جناب زبیر شیخ ،جناب گل بخشالوی ،جناب عمر فراہی،جناب شاذیہ عندلیب جناب طاہر اشرف،جناب مظفر نایاب،جناب عذرا عزیز ،ڈاکٹر یسین ہاشمی صاحبان کا نہایت مشکور ہوں کہ انھوں نے میری غزل کو پسند فرمایا اور داد عطا فرمائی۔
اعجاز شاہین
اما شاء اللہ کہاں ہیں مدت ہوئی اتا پتا معلوم نہیں.