ek tabsira

3 views
Skip to first unread message

Sarwar Raz

unread,
Feb 3, 2015, 5:31:45 PM2/3/15
to amjed jeeea, Akbar Hyder, Andleeb Hasan, .Zainab Hassan, Anis Shikari, Shafiq A.Q, Khalil Ahmad, Anand Pathak, Devi Nangrani, Asad Qureshi, Tariq Mahmood, Mehdi Haider, Asif Rafique, Hajra Khan, Fatimah Asad, Taimoor Farouk Malik, Munir Anwar, Naved Masood, Shahid Sarfaraz, Perwaiz Qazi, Rabia Khan, Zaira Abidi, Mohammad Moiz Khan, Zameer Qadri, Educational Pub. House, Edu. Pub. House, Pankaj Subeer pankajsubeeer, Tilak Raj Kapoor, Ali Sahil, Anees Amrohavi, Moudud Siddiqui, Javed Jamil, Behzaad Barham, Qazi Arif Hussain, Murad Jaipuri, Ashfaq Hussain, Wasif Sajjad, Hafiz Shafiq Raza, Aslam Qadeer, Hasan Kamal, Syed Waseem Ahmad, Wasi Ahmad Siddiqui, Muzammil Shaikh Bismil, Khalid Chandio, Abdul Azeez Yaas, Shadab Bhatnagar, Raja M. Yousuf Khan, Rajeev Bharol, Faisal Wadood, Salman Siddiqui, Sobia Shafique, Safdar Malik, Arshad Mahmood Nashad, bazme qalam, Sohail Pirzada, Iqbal Haider, Satyanarayana Hegde, Tauseef Hussain Siddiqi, Nasir Malik1, Nasir Malik2, Qazi Saif, Syed Anwar Ahmed, Muhammad Umar Farooq, Alauddin Khanzada, Ahmad Rehana Nasreen, Khalid Mahmood, Muhamamd Khaawar Siddiqui, Sarwar Raz, Ahmad Ali, Fatima Asad, Arshad Jamal
عزیز مکرم: تسلیمات !
کینیڈا میں مقیم شاعرولی عالم شاہین کی غزلیہ شاعری پر ایک مضمون پیش خدمت ہے۔ ادھر کئی شعرا پر مضامین لکھنے کا موقع ملا ہے۔ شاہین صاحب اسی لڑی کی ایک کڑی ہیں۔ مضمون ان کی کتابوں کے بغور مطالعہ کے بعد بے لاگ طور پر لکھا گیا ہے۔ اس میں کسی سیاست یا گروہ بندی کا شائبہ بھی نہیں ہے۔ امید ہے مضمون پسند آئے گا۔ اگر رائے سے مجھ کو آگاہ کردیں تو عنایت ہو گی۔ شکریہ۔

سرور عالم راز "سرور"

G__WAShainGhazal.pdf
WAShainGhazal.inp

Sarwar Raz

unread,
Feb 3, 2015, 7:54:33 PM2/3/15
to bazme qalam
G__WAShainGhazal.pdf
WAShainGhazal.inp

Sarwar Raz

unread,
Feb 3, 2015, 7:58:12 PM2/3/15
to bazme qalam
G__WAShainGhazal.pdf
WAShainGhazal.inp

Hanif Syed

unread,
Feb 3, 2015, 11:49:31 PM2/3/15
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم سرورؔ صاحب ! السلام علیکم ۔
محترم شاہینؔ پر لکھا آپ کا مضمون:عشرت آفریں پر علی سردار جعفری کے مضمون کی یاد تازہ کر گیا ۔بہت اچھا مضمون ہے آ پ کا ۔اچھے مضمون کے لیے مبارک باد قبول فرمائیں۔
ممکن ہو تو میرے اس افسا نوی مجموعے( پنچھی: جہاز  کا ) پر کچھ لکھ دیں ۔آپ کے پا س الفاظ کے بے پناہ ذخیرہ ہے ۔ اور اسلوب بھی پیارا ہے ۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آپ حق گوئی پر گامزن ہیں ۔
ڈ ا کٹر خا لد صاحب کا مضمو ن  بھی اچھا ہے ۔
    اللہ آپ کو سلامت رکھے ،آمین ۔
حنیف سید 09310520720
آ گرہ ۔ انڈ یا۔


--
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-December-2014.pdf
www.urduaudio.com
http://hudafoundation.org/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.


basant mela.jpg
JAHAZ KA PANCHHI TITAL FINAL.jpg
1 - PACHI JAHAZ KA-P-1 -S.inp

Sarwar Raz

unread,
Feb 4, 2015, 12:06:35 AM2/4/15
to BAZMe...@googlegroups.com
مکرمی حنیف صاحب: سلام مسنون
خط کے لئے ممنون ہوں۔ آپ کی کتاب کی ایک جلد اگر مجھ کو مل جائے تو لکھنے میں کوئی مضائقہ نہ ہوگا۔ میں امریکہ میں مقیم ہوں۔ آپ سوچ کر بتائیں۔ شکرییہ

سرور راز

Shadab moien shadab

unread,
Feb 4, 2015, 1:46:23 AM2/4/15
to BAZMe...@googlegroups.com
AZAD GHAZAL: Ek Haiyati Tajreba

Sarwar Raz Saheb
Adab
Shaheen Saheb ki shayri par apney mazmoon mein apne unki Azda Ghazal par  tabsara kartey huwe likha he ki "Azad Ghazal" ka naam aaj se pahley sunney mein nahi aaya.... Aisa nahi hai, dar asl ye ek haiyati tajriba tha.. aur uski ijad ka dawa Mazhar Imam kartey they.. aur unka israr isey sinf ke taur par qubool kiyey janey ka tha... kafi din tak ye bahas chalti rahi... aur bil-akhir hle nazar ne isey sinf ke taur par qubool karney ye kahtey huwe inkar kar diya ke ghazal ke naam par koi tod-phod naqabile bardasht hai... Azad Ghazal tajribey ke taur par 100 se zayaed logon ne kahi hai.. ab bhi kuch log taba azmai kar hi letey hain.. azad ghazal par mahnam shair Bombay ne ek zakheem number bhi nikala tha.. M.Phil ke maqaey bhi likhey gai... Azad Ghazal mein misrey chotey badey karney ki gujaish hai..lekin bahar wohi rani chahiye.....

SHADAB MOIEN SHADAB
--------------------------------------------

Hanif Syed

unread,
Feb 4, 2015, 5:11:16 AM2/4/15
to BAZMe...@googlegroups.com
ا لسلا م علیکم
میں نے اپنا مجموعہ آپ کے ای میل پر ارسال کر دیا ہے  جہاں تہاں پر نظر ڈال لیں ۔کچھ لگے تو ارسال کردوں گا ۔ پتہ لکھ دیں۔ میں بہت مشکور ہوں گا ۔
کبھی آگرہ تشریف لائیں ۔ تو مسرت ہو گی ۔
آپ سب سلامت رہیں۔ آمین ۔
حنیف سید

Sarwar Raz

unread,
Feb 4, 2015, 12:06:34 PM2/4/15
to BAZMe...@googlegroups.com
والسلام: آپ نے اپنے افسانوں کا ذکر کیا تھا۔ اب آپ مجموعہ کی بات کررہے ہیں۔ کون سا مجموعہ؟ پھر سے بھیج دیں۔ شکریہ
راز

Hanif Syed

unread,
Feb 4, 2015, 1:44:52 PM2/4/15
to BAZMe...@googlegroups.com
السلا م علیکم
جی ہاں میں نے اپنے ہی افسانوی مجموعے  (پنچھی جہاز کا ) کے مجموعے کی بات کی تھی ۔ جو اب پھر سے انپیج میں منسک کر رہا ہوں۔
1 - PACHI JAHAZ KA-P-1 -S.inp

Sarwar A. Raz

unread,
Feb 5, 2015, 12:25:28 PM2/5/15
to bazme...@googlegroups.com
عزیز  مکرم شاداب صاحب:سلام مسنون

آپ کا خط باعث مسرت ہوا۔ میں بہت ممنون ہوں کہ آزاد غزل پر آپ نے میری معلومات میں بیش بہا اضافہ کیا۔ میں نصف صدی سے امریکہ میں مقیم ہوں  اور اردو کے مرکزوں سے تعلق منقطع ہے۔ آزاد غزل کا شاید اسی لئے مجھ کو علم نہیں تھا۔ شاعر رسالہ ہمارے گھر علی گڑھ میں مدتوں آتا رہا ہے۔ والد مرحوم کا سیماب صاحب سے بہت قریبی تعلق تھا۔ پھر میں یہاں چلا آیا۔ اور یہ سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔

آپ اگر مناسب جانیں تو اپنا مختصر تعارف لکھ بھیجیں۔ میں امریکہ میں بیٹھا جو کچھ ہو سکتا ہے اردو کی خدمت کے حوالے سے کرتا رہتا ہوں۔ ایک کتاب "آسان عروض اور نکات شاعری" بہت مقبول ہوئی۔ اس کے علاوہ نو دس کتابیں اور بھی ہیں۔ بہر کیف جو بن پڑتا ہے کر لیتا ہوں۔ آپ کا خط دیکھ کر واقعی دل خوش ہوا۔ شکریہ

سرور عالم راز


Date: Wed, 4 Feb 2015 12:16:09 +0530
Subject: Re: [بزم قلم:41919] ek tabsira
From: shada...@gmail.com
To: BAZMe...@googlegroups.com

Jamil Ahsan

unread,
Feb 7, 2015, 11:25:05 AM2/7/15
to BAZMe...@googlegroups.com
Muhatram Sarwar Raz sahib,
I am pleased to hear from you by e mail. I hopp we keep in touch.
With best regards,
Jamil Ahsan
Asian Urdu Society,
Stockholm,
Sweden

Sarwar Raz

unread,
Feb 7, 2015, 11:57:12 AM2/7/15
to BAZMe...@googlegroups.com
مکرمی جمیل احسن صاحب: سلام مسنون

ایک مدت کے بعد آپ سے رابطہ ہوا تو دل خوش ہوا۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آپ سویڈن سے ایک اردو رسالہ نکالتے تھے۔ کیا وہ اب بھی جاری ہے؟

سرور راز

Sarwar Raz

unread,
Feb 7, 2015, 12:08:24 PM2/7/15
to BAZMe...@googlegroups.com
مکرم بندہ نقوی صاحب: سلام مسنون

آپ کا جواب دیکھا اور دلی مسرت ہوئی۔ آپ نے بہت محنت اور محبت سے تبصرہ پر تبصرہ کیا ہے اور یہ ایک لائق ستائش بات ہے۔ دوسرے کی تحریر دقت نظر سے پڑھنا اور پھر اس پر بے لاگ لکھنا آسان کام نہیں ہے۔ آپ کی تحریر سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کا سامان بہم پہنچتا ہے اور یہ بڑی بات ہے۔ میں آپ کا تہ دل سے ممنون و متشکر ہوں۔

علامہ اقبال کے شعر کو نیاز فتح پوری کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی بے معنی کہا ہے۔ آپ نے یقینا اس پر غور کیا ہوگا۔ آپ اس کے کیا معنی سمجھتے ہیں؟ اگر لکھ بھیجیں تو عنایت ہوگی۔

سرور عالم راز

Wali Alam Shaheen

unread,
Feb 9, 2015, 12:57:21 PM2/9/15
to BAZMe...@googlegroups.com, amjed jeeea, Akbar Hyder, Andleeb Hasan, .Zainab Hassan, Anis Shikari, Shafiq A.Q, Khalil Ahmad, Anand Pathak, Devi Nangrani, Asad Qureshi, Tariq Mahmood, Mehdi Haider, Asif Rafique, Hajra Khan, Fatimah Asad, Taimoor Farouk Malik, Munir Anwar, Naved Masood, Shahid Sarfaraz, Perwaiz Qazi, Rabia Khan, Zaira Abidi, Mohammad Moiz Khan, Zameer Qadri, Educational Pub. House, Edu. Pub. House, Pankaj Subeer pankajsubeeer, Tilak Raj Kapoor, Ali Sahil, Anees Amrohavi, Moudud Siddiqui, Javed Jamil, Behzaad Barham, Qazi Arif Hussain, Murad Jaipuri, Ashfaq Hussain, Wasif Sajjad, Hafiz Shafiq Raza, Aslam Qadeer, Hasan Kamal, Syed Waseem Ahmad, Wasi Ahmad Siddiqui, Muzammil Shaikh Bismil, Khalid Chandio, Abdul Azeez Yaas, Shadab Bhatnagar, Raja M. Yousuf Khan, Rajeev Bharol, Faisal Wadood, Salman Siddiqui, Sobia Shafique, Safdar Malik, Arshad Mahmood Nashad, Sohail Pirzada, Iqbal Haider, Satyanarayana Hegde, Tauseef Hussain Siddiqi, Nasir Malik1, Nasir Malik2, Qazi Saif, Syed Anwar Ahmed, Muhammad Umar Farooq, Alauddin Khanzada, Ahmad Rehana Nasreen, Khalid Mahmood, Muhamamd Khaawar Siddiqui, Sarwar Raz, Ahmad Ali, Fatima Asad, Arshad Jamal

جناب سرور راز صاحب، تسلیم
دو دن قبل آپ کا مضمون نظرنواز ہوا۔ اندازہ ہوا کہ آپ نے میری غزلوں کا توجہ سے مطالعہ کیا ہے جس کے لئے میں شکر گزار ہوں۔ اختلاف ہر کسی کا حق ہے، خلوص اور دیانت داری شرط ہے۔ آپ نے جو کچھ لکھا غیر مناسب ہو گا کہ میں ذاتی طور پراس بحث میں الجھ کر اسے طول دوں۔ البتہ شائقین ادب کے لئے میدان کھلا ہے۔
میری غزلوں اور نظموں پر بر صغیر کے سربرآوردہ نقادوں نے درجنوں مضامین لکھے ہیں جو ان کی کتابوں اور ادبی رسائل میں موجود ہیں۔ غزلوں کے متعدد انتخابی مجموعوں میں میری غزلیں شامل ہیں۔ پروفیسر وہاب اشرفی نے اپنی دو ہزار صفحات پر مشتمل 'تاریخ ادب اردو' میں مجھے تین صفحوں سے زیادہ جگہ دی ہے۔ نیزسہ ماہی 'مباحثہ' میں معاصرین کی غزلوں کے انتخابی سلسلے میں ساقی فاروقی، مظہر امام، اور شہریار کے بعد ایک شمارے میں میری غزلوں کے اشعار کا انتخاب شائع ہوا تھا۔
مضمون لکھنے کی خواہش کا اظہار آپ نے کیا تھا۔ میں نے اس سلسلے میں کوئی گزارش نہیں کی تھی۔ میرے پاس اپنے پانچ شعری مجموعوں میں سے صرف دو 'دہلیز پر پھول' اور'پشتارہ' موجود تھے جنہیں میں نے آپ کی خدمت میں روانہ کیا۔ کئی مہینوں بعد آپ کا پھر تقاضہ آیا جس کے جواب میں اپنے پچھلے خط کا حوالہ دیتے ہوئے میں نے لکھا کہ میں دو کتا بیں بھیج چکا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ 'پشتارہ' نظموں کی کتاب ہے اس لئے وہ کسی کام کی نہیں۔ اس درمیان میں آپ کو اپنی غزلوں کے ایک اور مجموعے 'کھلا دروازہ' کی مکمل ان پیج فائل بھی ارسال کر چکا تھا۔ بہر نوع، یہ باتیں محض ریکارڈ کے لئے لکھ رہا ہوں۔ میں آپ سے تین ہزار کیلو میٹر کے فاصلے پر رہتا ہوں اور میری آپ سے سید امین ترمذی صاحب کی وساطت سے ایک شام کی ملاقات ہے اور بس۔
آپ نے عندلیب شادانی مرحوم، احمد ندیم قاسمی مرحوم، اور ڈاکٹر انور سدید کی رائے جہاں سے نقل کی ہے وہ میرے چھٹے شعری مجموعے 'زر داغ' کا اشتہار تھا جس میں اور بھی کئی رائیں درج تھیں۔ آپ کے مفروضے کے بر عکس میں نے آج تک کسی پر زوردے کر یا تعلقات کا جال بچھا کرایک حرف بھی نہیں لکھوایا۔ یہ میرا اعزاز ہے اور میں اسی میں خوش ہوں کہ مجھے اکابرین ادب کا ہی نہیں اپنے پڑھنے والوں کا بھی اعتبار حاصل ہے۔
میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے میری شاعری کو اس توجہ کا مستحق جانا کہ دس صفحے سیاہ کر ڈالے۔
میں انٹر نیٹ پر برابر موجود نہیں ہوتا۔ بعض اوقات دوتین دن یا ہفتے بھر بعد اس کوچے میں آتا ہوں۔ مجھے جتنا کم وقت میسر ہے وہ میرے اپنے تخلیقی کاموں کے لئے کم پڑتا ہے۔ اور برقونی ڈاک تو ایسی چیز ہے جس کے توسط سے دوسرے لوگ ہماری ترجیحات میں دخل اندازی کرتے ہیں۔
جواب میں تاخیر کے لئے معذرت۔
دعا کا طالب
شاہین



   


Sarwar A. Raz

unread,
Feb 9, 2015, 6:32:54 PM2/9/15
to bazme...@googlegroups.com
عزیز مکرم شاہین صاحب: سلام مسنون
آپ کے مراسلہ کے لئے میں ممنون و متشکر ہوں۔ میرا تبصرہ آپ تک پہنچ گیا تو یہ امر میرے لئے باعث امتنان قلب ہوا۔
آپ کی غزلیہ شاعری پر میرا تبصرہ آپ کی کتابوں (کھلا دروازہ اور دہلیز پر پھول) پر مبنی ہے۔ اس میں ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جو حقیقت پر مبنی نہ ہو اور جس کی تائید و توثیق آپ کی کتابیں نہ کرتی ہوں۔ اگر میں نے ایک بھی بات ایسی لکھی ہے جس کا ثبوت آپ کی کتابوں میں دستیاب نہیں ہے تو از راہ کرم مطلع کیجئے۔ میں انشا اللہ اپنے تبصرے سے فورا رجوع کر لوں گا اور صحت نامہ جاری کروں گا۔ مشکل یہی ہے کہ آپ کی شاعری میں وہ تمام کمزوریاں موجود ہیں جن کی نشاندہی اس تبصرے میں کی گئی ہے۔ یہ کمزوریاں اور یہ غلطیاں صرف یہ کہہ کر درست نہیں کی جا سکتی ہیں کہ فلاں رسالہ نے میرے کلام کا انتخاب شائع کیا تھا یا فلاں صاحب نے اپنی کتاب میں میرا ذکر خیر کیا ہے۔ اس اصلاح کی تو صرف ایک ہی صورت ہے۔ آپ اس صورت سے واقف ہیں لیکن میں ازراہ اتمام حجت یہاں ادعا کئے دیتا ہوں۔
اپنی غلطی کی اصلاح کی پہلی شرط یہ ہے کہ آپ اس کا اقرارکر لیں۔ جب تک یہ ہوا رہے گی کہ میں نے غلطی کی ہی نہیں ہے وہ غلطی دور نہیں ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد ضروری ہے کہ آپ علم عروض کی بنیادی باتیں سیکھیں۔ اس کے لئے آپ کو کسی استاد کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی اچھی معتبر کتاب لے کر خود ہی آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔ ہاں اگر مشکل پیش آئے تو کسی سے رجوع کیجئے۔ تیسرے یہ کہ اپنا مطالعہ وسیع کیجئے۔ اس وقت آپ کی شاعری ایک نہایت محدود سطح اور میدان میں  ٹامک ٹوئیاں ما ررہی ہے۔ اس میں نہ شعریت ہے، نہ تخیل ہے، نہ تغزل ہے، نہ اثر پذیری ہے، غزل کی اگر کوئی خصوصیت ملتی ہے تو آپ کی ایک آدھ چھوٹی بحر کی غزل میں ملتی ہے۔ جب تک آپ کے خیالات میں وسعت نہیں آتی ہے اس وقت تک آپ اپنی موجودہ بھول بھلیاں میں گم شدہ بھٹکتے رہیں گے۔ میرے پاس اب تک بہت سے خظوط آچکے ہیں جو میں آپ کی اطلاع کے لئے اپ کو بھیج چکا ہوں۔ سب کی رائے یہی ہے کہ آپ کو شاعری میں استاد کی ضرورت ہے۔ شاعری قافیہ پیمائی یا تک بندی کا نام نہیں ہے بلکہ بقول مرزا غالب مضمون آفرینی کا نام ہے اور اس کا آپ کے یہاں مطلق فقدان ہے۔
آپ نے لکھا ہے کہ میری آپ سے ایک ہی ملاقات ہوئی ہے جو بالکل درست ہے لیکن اس کا تبصرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں ہندوستان ۔پاکستان یا کہیں اور بھی ہوتا تو تبصرے میں یہی لکھتا جو لکھا ہے۔ ہم سب ایسے "شاعروں" سے واقف ہیں جو میرایوارڈ، غالب ایوارڈ اور دوسرے ایوارڈ کسی نہ کسی ذریعہ سے مار لائے ہیں لیکن نہ تو جن کی کوئی کتاب ہی شائع ہوئی ہے  اور نہ ہی ان کا کلام کہیں دکھائی دیا ہے۔ نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں۔ ایسی شہرت سے کیا حاصل؟ وحید اشرف صاحب اگر اپنی دو ہزار صفحات کی کتاب میں آپ  پر تین صفحات صرف کرتے ہیں تو وہ تین صفحات کا ضیاع کرتے ہیں۔ اس میں فخر کی کیا بات ہے؟ ایسی ناموری تو خوشامد، تعلقات، رشوت، مروت، خاندانی ملاقات اور ایسے ہی کتنے ذرائع سے بہت سے لوگ حاصل کر چکے ہیں۔ آپ اس سے خوش ہیں تو یوں ہی سہی۔ جب آپ واقعی شاعری کرنے لگیں گے تو آپ پر بھی آپ کی شاعری ظاہر ہو جائے گی اور دنیا پر بھی آشکار ہوجائے گی۔ اس وقت تک تو آپ جو کر رہے ہیں اس کا شمار کسی اور زمرے میں ہو تو ہو شاعروں میں تو نہیں ہو سکتا۔
افسوس کہ میں آپ کی ہاں میں ہاں نہیں ملا سکتا ہوں۔ اب اجازت دیجئے اور اپنی اصلاح کی جانب توجہ دیجئے۔ استاد کی تلاش ہو تو اس میں خادم آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
باقی راوی سب چین بولتا ہے۔

سرور عالم راز 


Date: Mon, 9 Feb 2015 17:57:01 +0000
From: waliala...@rogers.com
To: BAZMe...@googlegroups.com; amjed...@yahoo.com; shy...@mail.utexas.edu; and...@gmail.com; zhas...@gmail.com; aash...@gmail.com; shafiq...@hotmail.com; khal...@gmail.com; akpath...@gmail.com; dnan...@gmail.com; mune...@yahoo.com; tariqo...@yahoo.com; mehdihai...@hotmail.com; asifraf...@gmail.com; hajrak...@yahoo.com; fat...@urdustan.com; taimoo...@gmail.com; munira...@yahoo.com; naved....@gmail.com; shah...@hotmail.com; mper...@airtechintl.com; rab...@aol.com; zairaa...@gmail.com; awsom...@yahoo.com; zamee...@hotmail.com; in...@ephboooks.com; ephd...@yahoo.com; sube...@gmail.com; kapoor....@gmail.com; nazm...@gmail.com; qis...@rediffmail.com; moudud...@yahoo.com; javed...@rediffmail.com; behzaad...@gmail.com; qaziari...@hotmail.com; muradj...@ymail.com; ashfaqhus...@gmail.com; wasifs...@gmail.com; hafizs...@yahoo.com; aslamqa...@yahoo.co.uk; hka...@gbcwebsite.com; wasee...@yahoo.com; wms...@yahoo.com; justuj...@gmail.com; khalid....@nadra.gov.pk; abdulaz...@gmail.com; bhatnag...@gmail.com; rmyou...@gmail.com; rajeev...@gmail.com; f_wa...@yahoo.com; mr_sns...@yahoo.com; sobias...@yahoo.com; vpri...@gmail.com; arshad...@yahoo.com; spir...@gmail.com; iqbalh...@yahoo.ca; satyanara...@gmail.com; ssid...@pacificahost.com; nasirm...@hotmail.com; nasirm...@gmail.com; mail2...@yahoo.com; sanwa...@sbcglobal.net; mufar...@yahoo.com; ahkha...@hotmail.com; rehana_...@hotmail.com; monthlyk...@gmail.com; muhamm...@hotmail.com; sarwa...@hotmail.com; aab...@gmail.com; fatim...@hotmail.co.uk; sari...@gmail.com
Subject: Re: [بزم قلم:42048] ek tabsira

Gul Bakhshalvi

unread,
Feb 11, 2015, 12:12:11 PM2/11/15
to BAZMe...@googlegroups.com, Sarwar A. Raz
 جنابِ سرور عالم راز ۔۔۔۔۔''''' اسلام وعلیکم ۔۔۔۔
                                                    امریکہ سے مستقل طور پر واپسی کے بعد آپ سے براہِ راست رابطہ تو نہیں رہا لیکن بزم قلم میں آپ کو ضرور پڑھتا ھوں ۔۔ شاہین صاحب کے کلام پر آپ کو تبصرہ ، شاہین صاحب کا آپ کے نام خط اور آپ کا جواب بھی پڑھ چکا ہوں،  میں اس میں اپنی کوئی رائے نہیں دوں گا اس لیے کہ میں ادبی قد میں بہت چھوٹا ھوں البتہ شاعر کے لیے آپ کی سوچ سے اتفاق ضرور کرتا ہوں آپ نظم  کو تسلیم کرتے ہیں لیکن نظم کا ہرمصرعہ کسی نہ کسی بحر میں ہونا لازم ہے اور آپ کا یہ مشورہ میں بہت پہلے قبول کر چکا ھوں ، میری غزلوں پر آپ کی رائے نہیں ملتی تو سمجھ جاتا ہوں کہ اس قابل نہیں ۔۔۔لیکن اگر آپ اصلاحی پہلو سے میری غزل پر اپنی رائے دیں گے تو میں صدقِ دل سے تسلیم کروں گا ۔۔۔۔ اور اگر آپ وقت دے سکتے ہیں تو اپنا کلام پوسٹ کرنے سے قبل آپ کو بھیج دیا کروں گا اور یہ آپ کی ادب دوستی ھو گی '''''''''''''''''''' بخشالوی 
Warm regards,
 
Gul Bakhshalvi
Chief Editor Kharian Gazette
Cell: +92 302 589 2786

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 11, 2015, 12:48:53 PM2/11/15
to BAZMe...@googlegroups.com
السلام علیکم ، آپ سب کی خدمت میں درج ذیل نعتیہ کلام پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ، بس یہ امید ہے کہ رہنمائی ملے گی

نعت ِ رسول (ص)

ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯽ ﺳﺒﯿﻞ ﮐﺮ ، ﺍﻗﺮﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ
ﺍﭘﻨﯽ ﺯﺑﺎﻥ ِ ﮔُﻨﮓ ﭘﮧ ﮔﻔﺘﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﻃﮧ ﮐﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﮓ ﮨﻮ ، ﺧﻮﺷﺒﻮﺋﮯ ﮬﻞ ﺍﺗﺎ
ﻭﺍﻟﯿﻞ ﮐﮯ ﺟﻤﺎﻝ ﺳﺎ ﻣﻌﯿﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﮮ ﺟﺎ ﺳﮑﯿﮟ ﺩُﺭ ﮨﺎﺋﮯ
ﻣﺼﻄﻔﯽ
ﺳﻮﺩﺍﺋﮯ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﻭﮨﯽ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺍﻟﺤﺎﺩ ﺳﺮ ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﮬﮯ ﺩﮨﻠﯿﺰ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﺍ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺠﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﻧﺨﻮﺕ ﮐﮯ ﭘﯿﮍ ﮐﯿﻮﮞ ﺍُﮔﯿﮟ ﺍﺭﺽ ِ ﺧﻠﻮﺹ ﭘﺮ
ﺍﺣﻤﺪ ؐ ﮐﮯ ﺩﺭ ﺳﮯ ﻏﻨﭽﮧ ﺀ ﺍﯾﺜﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺳﺐ ﺳﺎﮐﻨﺎﻥ ِ ﻗﺼﺮ ﮨﯿﮟ ﺑﮯ ﮐﻞ، ﺗﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ
ﺍُﺱ ﺑﻮﺭﯾﺎ ﻧﺸﯿﻦ ﺳﺎ ﻣﺨﺘﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﮨﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ ﺧﺴﺘﮧ ﻋﻤﺎﺭﺗﯿﮟ
ﺁﻗﺎﺋﮯ ﻧﺎﻣﺪﺍﺭ ﺳﺎ ﻣﻌﻤﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﻇﻠﺖ ﮐﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯﻥ ِ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﮮ
ﺁ ﺷﻤﻊِ ﺷﺶ ﺟﮩﺎﺕ ﺳﮯ ﺍﻧﻮﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺫﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ﻧﻘﻮﯼ​

From: Sarwar A. Raz
Sent: ‎10-‎02-‎2015 05:02 AM
To: BAZMe...@googlegroups.com
Subject: RE: [بزم قلم:42053] ek tabsira

[The entire original message is not included.]

Tanwir Phool

unread,
Feb 11, 2015, 2:30:08 PM2/11/15
to Aijaz Shaheen
سبحان اللہ ، بہت خوب ذوالفقار نقوی صاحب !
مطلع کے پہلے مصرعے میں "لا الٰہ الا اللہ" کی طرف
کیا خوب صورت اشارہ ہے ! دوسرے شعر میں تین
قرآنی سورتوں کے حوالے بھی خوب ہیں ۔
مقطع میں اضافت کے ساتھ "حرف نون کا اعلان" 
ہے جس پر اکثربہت سخت اعتراض کیا جاتا ہے
لیکن راقم الحروف اِس کا قائل نہیں ۔ پاکستان کے
قومی ترانے میں "کشورِ حسین" ، "نشانِ عزمِ عالی شان"،
"ارضِ پاکستان" اور "مرکزِ یقین" موجود ہیں ، اس کے
علاوہ " سرورِ کونین" (ﷺ) کو بھی کوئی "سرورِ کونیں"
نہیں کہتا۔ سلام کے ساتھ داد اور دلی مبارک باد قبول کیجئے
اور ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھئے ،   تنویرپھولؔ http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
From: Zulfiqar Naqvi <zulfiqar...@gmail.com>
Date: 2015-02-11 12:48 GMT-05:00
Subject: RE: [بزم قلم:42108] ek tabsira
To: BAZMe...@googlegroups.com



السلام علیکم ، آپ سب کی خدمت میں درج ذیل نعتیہ کلام پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ، بس یہ امید ہے کہ رہنمائی ملے گی

نعت ِ رسول (ص)

ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯽ ﺳﺒﯿﻞ ﮐﺮ ، ﺍﻗﺮﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ
ﺍﭘﻨﯽ ﺯﺑﺎﻥ ِ ﮔُﻨﮓ ﭘﮧ ﮔﻔﺘﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﻃﮧ ﮐﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﮓ ﮨﻮ ، ﺧﻮﺷﺒﻮﺋﮯ ﮬﻞ ﺍﺗﺎ
ﻭﺍﻟﯿﻞ ﮐﮯ ﺟﻤﺎﻝ ﺳﺎ ﻣﻌﯿﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﮮ ﺟﺎ ﺳﮑﯿﮟ ﺩُﺭ ﮨﺎﺋﮯ
ﻣﺼﻄﻔﯽ
ﺳﻮﺩﺍﺋﮯ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﻭﮨﯽ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺍﻟﺤﺎﺩ ﺳﺮ ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﮬﮯ ﺩﮨﻠﯿﺰ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﺍ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺠﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﻧﺨﻮﺕ ﮐﮯ ﭘﯿﮍ ﮐﯿﻮﮞ ﺍُﮔﯿﮟ ﺍﺭﺽ ِ ﺧﻠﻮﺹ ﭘﺮ
ﺍﺣﻤﺪ ؐ ﮐﮯ ﺩﺭ ﺳﮯ ﻏﻨﭽﮧ ﺀ ﺍﯾﺜﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺳﺐ ﺳﺎﮐﻨﺎﻥ ِ ﻗﺼﺮ ﮨﯿﮟ ﺑﮯ ﮐﻞ، ﺗﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ
ﺍُﺱ ﺑﻮﺭﯾﺎ ﻧﺸﯿﻦ ﺳﺎ ﻣﺨﺘﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﮨﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ ﺧﺴﺘﮧ ﻋﻤﺎﺭﺗﯿﮟ
ﺁﻗﺎﺋﮯ ﻧﺎﻣﺪﺍﺭ ﺳﺎ ﻣﻌﻤﺎﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﻇﻠﺖ ﮐﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯﻥ ِ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﮮ
ﺁ ﺷﻤﻊِ ﺷﺶ ﺟﮩﺎﺕ ﺳﮯ ﺍﻧﻮﺍﺭ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺁ

ﺫﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ﻧﻘﻮﯼ​

Sarwar A. Raz

unread,
Feb 11, 2015, 3:30:08 PM2/11/15
to bazme...@googlegroups.com
مکرمی گل صاحب:سلام مسنون

یاد آوری کے لئے ممنون ہوں۔ یہاں سے وطن واپس ہوئے آپ کو کافی مددت ہو گئی۔ یقین ہے کہ وہاں سب حالات اچھے ہوں گے اور آپ بھی آسودہ و خوش ہوں گے۔
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہےجو مجھ کو کسی قابل گردانتے ہیں۔ اس سے قبل آپ کے کلام پر نہ لکھ سکا۔ معذرت قبول کیجئے۔ مستقبل میں دیکھوں گا تو کوشش سے لکھوں گا۔ البتہ آپ کوکلام اشاعت سے قبل مجھ کو بھیجنے کی مطلق ضرورت نہیں ہے۔ آپ مشاق اور تجربہ کار ہیں۔ ہم سب یہ جانتے ہیں۔ ہاں آپ کی کتاب شائع ہونے والی تھی۔ اس کا کیا ہوا؟

سرور راز


Date: Wed, 11 Feb 2015 22:11:43 +0500
Subject: Re: [بزم قلم:42107] ek tabsira
From: gulbak...@gmail.com
To: BAZMe...@googlegroups.com; sarwa...@hotmail.com

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 11, 2015, 11:02:49 PM2/11/15
to BAZMe...@googlegroups.com

From: Tanwir Phool
Sent: ‎12-‎02-‎2015 01:00 AM
To: Aijaz Shaheen
Subject: Fwd: [بزم قلم:42110] ek tabsira

--
130681870795748185.jpg

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 12, 2015, 1:15:05 AM2/12/15
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم تنویر پھول صاحب، آپ نے میرے نعتیہ کلام پہ تبصرہ کیا ، اور میری حوصلہ افزائی فرمائی ، اس کے لئے نہایت شکر گذار ہوں ، امید ہے کہ آئندہ بھی اپنی آرا سے نوازتے رہیں گے، ایک غزل تصویر کی صورت میں پیش کی ہے جو میرے دوسرے مجموعہ کلام "اُجالوں کا سفر" میں شائع ہو چکی ہے ، امید ہے کہ آپ کے ساتھ ساتھ دیگر معتبر اور معزز احباب بھی اپنی رائے سے نوازیں گے۔۔ میں اس خیال کا متحمل ہوں کہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے ما سوا اللہ تعالہ کے اور اُس کے مخصوص بندوں کے ، ایک تخلیق کار ہمیشہ ارتقا کے مراحل میں رہتا ہے ہاں ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بعض کو بعض پر علم کی بنیاد پر فضیلت حاصل ہے جو پروردگار ِ عالم کے حکم کے عین مطابق ہے ۔ کتابیں شائع ہو جانا یا کروا لینا میرے نزدیک اس امر کا ثبوت نہیں کہ کوئی قلم کار علمی میدان میں اساتیز کا یا مطالعہ کا محتاج نہیں رہا ۔۔۔ بندہ فقیر ، ذوالفقار نقوی

--

Tanwir Phool

unread,
Feb 12, 2015, 9:38:40 PM2/12/15
to Aijaz Shaheen
درست فرمایا آپ نے ذوالفقار نقوی صاحب !
"اطلبوالعلم من المھد الی اللحد"میں بھی یہی
ارشاد ہے ۔ آپ کی دلکش غزل کا آخری شعر
بہت پسند آیا ۔ والسلام ،           تنویرپھولؔ

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 14, 2015, 12:41:05 PM2/14/15
to Zulfiqar Naqvi, BAZMe...@googlegroups.com
ﺑﺠﮭﯽ ﺑﺠﮭﯽ ﺳﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺍﺟﮍ ﮔﺌﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺭﺍﮨﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ

ﻭﺭﻕ ﻭﺭﻕ ﻭﮦ ﻟﮑﮭﯽ ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ﺫﺭﻭﮞ ﭘﺮ
ﻟﮩﻮ ﻟﮩﻮ ﻭﮦ ﻗﺒﺎﺋﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ

ﺟﻮ ﺍﭨﮫ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﻠﯿﺠﮯ ﺳﮯ ﻣﺎﺅﮞ ﺑﮩﻨﻮﮞ ﮐﮯ
ﻓﻠﮏ ﺷﮕﺎﻑ ﺻﺪﺍﺋﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ

ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺧﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﮩﮏ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﻣﻌﻄﺮ ﺟﻮ
ﻭﮦ ﺍﺷﮑﺒﺎﺭ ﻓﻀﺎﺋﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ

ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﮯ ﺁﺋﮯ ﮨﻮ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺁﻧﮕﻦ ﻣﯿﮟ
ﻭﮦ ﺗﺘﻠﯿﻮﮞ ﺳﯽ ﺍﺩﺍﺋﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ
..............................................

ذوالفقار نقوی

From: Zulfiqar Naqvi
Sent: ‎12-‎02-‎2015 11:44 AM
To: bazme...@googlegroups.com
Subject: Re: [بزم قلم:42110] ek tabsira

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 15, 2015, 5:02:57 AM2/15/15
to BAZMe...@googlegroups.com

How can I go back to where the
smile i had was real.

>>> How can I go back to where the
smile i had was real. ﺳﺮ ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﮬﮯ ﺩﮨﻠﯿﺰ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﺍ

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 16, 2015, 9:57:12 PM2/16/15
to Zulfiqar Naqvi, BAZMe...@googlegroups.com
السلام علیکم ، کیا یہ پوسٹ کسی تک نہیں پہنچ رہی

Zulfiqar Naqvi

unread,
Feb 16, 2015, 9:58:00 PM2/16/15
to Zulfiqar Naqvi, BAZMe...@googlegroups.com
اگر پہنچ رہی ہے تو احباب کوئی رد ِ عمل نہیں دکھا رہے 
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages