دو ادبی جریدوں کے تازہ شمارے
دنیا زاد اور گلبن
ڈاکٹر آصف فرخی کی زیر ادارت کراچی کے ادبی مجلے دنیازاد کا 36واں شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ قیمت 200 روپے، دنیازاد, کراچی اردو بازار میں ویلکم اور فضلی سنز پر دستیاب ہے۔ دنیا زاد کی فہرست مشمولات اور مدیر کا تحریر کردہ ابتدائیہ (محفل) پیش خدمت ہے۔ تمام مضامین اہم و دلچسپ ہیں۔
لکھنو کے ادبی پرچے دوماہی گلبن کا سرورق اور فہرست مشمولات منسلک ہے۔ گلبن میں کچھ عرصے سے جناب محبوب راہی کی خودنوشت "زندگی اپنی" کے عنوان کے تحت قسط وار شائع ہورہی ہے۔ تازہ قسط پی ڈی ایف کی شکل میں منسلک کی جارہی ہے۔ ہمیشہ کی طرح گلبن کا اداریہ اس مرتبہ بھی ایک اہم موضوع کا احاطہ کرتا ہے, سو وہ بھی احباب کے لیے منسلک کیا جارہا ہے۔۔
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے