جناب رضا علی عابدی کا تازہ انٹرویو

30 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Aug 20, 2011, 10:51:20 PM8/20/11
to 5BAZMeQALAM

رضا علی عابدی صاحب کا انٹرویو آپ کے سامنے ہے، تحریر شبیر سومرو کی ہے، اس سلسلے میں سہولت کار کا کام اس خاکسار نے سرانجام دیا یعنی ایڈیٹر ماہنامہ غازی کراچی شبیر سومرو صاحب کا رابطہ عابدی صاحب سے کروایا

اس میں شامل تصویر پونہ سے اسماء صاحبہ کی ارسال کردہ ہے
اسماء صاحبہ کی فراہم کردہ یہ تصویر، غازی کو یہ کہہ کر بھیج گئی کہ تاحال یہ غیر مطبوعہ ہے
 

اس انٹرویو کو 40 حصوں میں تقسیم کرکے ان کی فائلز بنانے میں مجھے کافی وقت لگا لیکن ساتھ ساتھ خوشی بھی ہوتی رہی!چونکہ چالیس حصوں کو یہاں شامل کرنا ایک وقت میں ممکن نہیں ہے لہذا آپ مندرجہ ذیل سافٹ لنک کی مدد سے اسے ایک ہی نشست میں پڑھ سکتے ہیں:

http://www.ummat.com.pk/ghazi/august2011/news.php?p=lead2.gif

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے




R A Abdi-Aug 2011-Ghazi-04.gif
R A Abdi-Aug 2011-Ghazi-01.gif
R A Abdi-Aug 2011-Ghazi-02.gif
R A Abdi-Aug 2011-Ghazi-03.gif
R A Abdi-Aug 2011-Ghazi-03-02.gif

zaira abidi

unread,
Aug 21, 2011, 2:10:50 AM8/21/11
to bazme...@googlegroups.com


محترم راشد ا شرف صاحب اسّلام علیکم ،

مزاج گرامی بخیر ہونے کے لئے دعاگو ہوں ،   اللہ تعالٰی آ پ کو شادو آباد رکھّے اور اپنی زبان کی اس بے مثال خدمت کا عوض بھی عطا کرے آمین,
 
 رضا علی عابدی صاحب کا انٹرویو پڑھ کر دل میں گلاب سے کھل گئے ،اس قد ر
خوبصو رت تحریر کافی زمانے کے بعد پڑھنے کو ملی ،

ساتھ ساتھ ایک نیا حوصلہ اور عزم بھی کہ میں بھی دنیا سے گزر جانے سے پہلے پہلے اپنی داستان حیات قلمبند کرلوں ،

میں ایک گوشہ نشین صاحب خانہ خاتون ہوں میری کیا یاد داشتیں ہو سکتی ہیں لیکن پھر بھی جو کچھ ز ندگی سے کمایا وہ لکھنا ایک دلچسپ تجربہ ہو سکتا ہئے

اپنی دعاؤں میں ناچیز کو یاد رکھئے گا

فی امان اللہ

زائر ہ بجّو

ایڈمنٹن ،

کینیڈا

2011/8/20 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثبات http://www.esbaat.com/
اردو سخن http://www.urdusukhan.com/
کمپیوٹر پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

Abdul Mateen Muniri

unread,
Aug 21, 2011, 2:34:30 AM8/21/11
to bazme...@googlegroups.com, Rashid Ashraf
بہت بہت شکریہ راشد بھائی
آپ نے یہ انمول دستاویز پیش کرکے ہماری پرانی بہت سی یادوں کو تازہ کردیا
رضا علی عابدی کو ہم اسی روز سے سن رہے ہیں جب سے  انہوں نے بی بی سی کو جوئن کیا تھا، انٹریو پڑھ کر ایسا لگا کے وہ پرانے پروگرام دوبارہ ریپلے کئے گئے ہیں۔
عبد المتین منیری

2011/8/21 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثبات http://www.esbaat.com/
اردو سخن http://www.urdusukhan.com/
کمپیوٹر پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"



--
Video And Audio Collection  And presentation by :
 Abdul Mateen Muniri
Skype And Nimbuzz  Id : ammuniri
 

Rashid Ashraf

unread,
Aug 21, 2011, 3:21:58 AM8/21/11
to bazme...@googlegroups.com, zairaa...@gmail.com
زاہرہ صاحبہ، آداب

بیحد شکریہ، بہت نوازش
تمام محنت وصول ہوئی
   
ایک کرم فرما نے لکھا ہے کہ وہ اس انٹرویو کو  سحر زدہ ہو کر پڑھ رہے ہیں
سچ تو یہ ہے کہ اس انٹرویو کی قدر وہ لوگ بہتر جانتے ہیں جو بی بی سی اردو سروس اور شاہین کلب کے مستقل سامعین رہے ہیں

اصل محنت تو شبیر سومرو صاحب کی ہے اور ہم مفت میں داد سمیٹ رہے ہیں
عرض کروں کہ آپ کا اور دیگر احباب کے اب تک موصول شدہ پیغامات شبیر صاحب کو ارسال کردیے ہیں

واقعہ یہ ہوا تھا کہ ایک ماہ قبل ماہنامہ غازی میں ایک مضمون دیکھا اور شبیر صاحب کو ایک تہنیتی پیغام (یہ میرا ان سے اولین رابطہ تھا) بھیج ڈالا، جواب آیا اور رابطہ استوار ہوا

پیغام میں لکھا تھا کہ آپ کے طرز تحریر میں واضح طور پر رضا علی عابدی صاحب کی جھلک دکھلائی دیتی ہے، تس پر وہ حیران ہوئے ، کہا کہ "میاں خوب پہچانا، بات تو درست ہے"

پھر کہا ایک طویل عرصے سے دل کے نہاں خانے میں عابدی صاحب سے جی بھر کے گفتگو/انٹرویو کی خواہش پلتی ہے

خاکسار نے ان کو نوید سنائی کہ رابطہ نمبرز ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں اور ایک عدد تصویر بھی پیش کرتے ہیں، تصویر بھی ایسی نادر و نایاب کہ اب کا جی خوش ہوجائے گا، لیکن پہلے تو آپ یہ کیجیے کہ عابدی صاحب کی تازہ تصانیف ریڈیو کے دن اور پہلا سفر کو پڑھ ڈالیں۔

شبیر صاحب یہ کتابیں خرید لائے تھے۔

لہذا یہ انٹرویو مشتمل ہے (ہنر مندی سے) مذکورہ کتابوں میں درج مواد اور سومرو صاحب کی عابدی صاحب سے گفتگو پر!

خودنوشت/آپ بیتی ضرور لکھیے گا
خاص کر جب یہ محسوس کریں کہ تجربات سے لبریز پیالہ اب چھلکنے کو ہے
اور آپ کی باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے

راشد



2011/8/21 zaira abidi <zairaa...@gmail.com>

Azra Naqvi

unread,
Aug 21, 2011, 9:52:19 AM8/21/11
to Ejaz zaka
راشد صاحب
رضا علی عابدی کا انٹرویو پڑھ کر جی خوش ہوگیا۔ میری ایک بار ان سے مختصر ملاقا ت بھی ہویی ہے۔ بی بی سی میں اتنی پابندی سے نہیں سنتی تھی لیکن ان کی کتابیں۔ شیر دریا۔ ہمارے کتب خانے۔ ریل کی کہانی۔میرے پاس ہین ان کی دیگر کتابیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گی۔ ہماری ایک بزرگ بھوپی تھین مرحومہ امروہے مین تنہا رہتی تھین اور بی بی سی کےسارے پروگرام پابندی سے سنتی تھیں۔مرحومہ رضا علی عابدی کی زبردست فین تھین۔
رضا صاحب جیسے باغ و بہار لوگ بہت کم ہوتے ہین
عذرا نقوی 

Date: Sun, 21 Aug 2011 12:21:58 +0500
Subject: Re: {5۔ 210} جناب رضا علی عابدی کا تازہ انٹرویو
From: zest...@gmail.com
To: bazme...@googlegroups.com
CC: zairaa...@gmail.com

زاہرہ صاحبہ، آداب ہ
Message has been deleted
Message has been deleted

Amir Khan

unread,
Aug 23, 2011, 1:33:47 PM8/23/11
to bazme...@googlegroups.com

 السلام علیکم
اللہ آپ کا بھلا کرے راشد صاحب ۔۔۔۔
گاہے گاہے آپ کی وساطت سےان ادب پاروں تک بھی رسائی ہو جاتی ہے جہاں ہم غریب الوطن سات سمندر حائل ہونے کی بنا پر پہنچ نہیں پاتے ۔۔۔  محض تڑپ کر رہ جاتے ہیں۔
آپ اسی طرح مشق ادب جاری رکھیے اور ہم سے دعائیں سمیٹتے رہیے۔
بہت لطف آیا عابدی صاحب کی یادوں میں شریک ہوکر۔
خیر اندیش
عامر
 
 
From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
To: bazme...@googlegroups.com
Cc: abbas...@gmail.com
Sent: Tuesday, August 23, 2011 10:01 AM
Subject: Re: {5260} جناب رضا علی عابدی کا تازہ انٹرویو

بہت بہت شکریہ جناب رضوی صاحب

راشد


2011/8/23 Abbas Rizvi <abbas...@gmail.com>
Pyaray Rashid Ashraf
Salamat Rahiay,
                Main nay abhi abhi Raza Ali Aabidi sahib ka
interview khatm kia hay.Waqaai lutf aagaya.Magar yeh interview
main nay parrha nahin hay bulkay unki khoobsoorat aur shaaista
aawaz main unhi se suna hay kay unki to har tehreer unki aawaz
main bolti hay.Aap nay hasb-e-ma'amool yeh kam bhi khoob kiya.
Abbas Rizvi

2011/8/21 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>:

Rashid Ashraf

unread,
Aug 24, 2011, 9:14:15 AM8/24/11
to bazme...@googlegroups.com, amiral...@yahoo.com
محترم عامر صاحب

آپ کی دلنواز ستائش و پسندیدگی نے جی کو بڑھا دیا

راشد

2011/8/23 Amir Khan <amiral...@yahoo.com>
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages