کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

829 views
Skip to first unread message

Jhuley Lal

unread,
Jun 27, 2016, 10:21:32 AM6/27/16
to
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

کسی کا احسان کیوں اُٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتاءیں
تمھیں سے مانگیں گے تم ہی دو گے تمھارے در سے ہی لو لگی ہے

تجلیوں کے کفیل تم ہو مرادِ قلبِ خلیل تم ہو
خدا کی روشن دلیل تم ہو یہ سب تمہاری ہی روشنی ہے

تمہیں ہو روحِ روانِ ہستی سکوں نظر کا دلوں کی مستی
ہے دو جہاں کی بہار تم سے تمہیں سے پھولوں میں تازگی ہے

شعور و فکر و نظر کے دعوے حدِ تعین سے بڑھ نہ پائے
نہ چھو سکے اِن بلندیوں کو جہاں مقامِ محمدی ہے

نظر نظر رحمتِ سراپا ادا ادا غیرتِ مسیحا
ضمیرِ مردہ بھی جی اُٹھے ہیں جِدھر تمہاری نظر اُٹھی ہے

عمل کی میرے اساس کیا ہے بجز ندامت کے پاس کیا ہے
رہے سلامت تمہاری نسبت مرا تو اک آسرا یہی ہے

عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت
میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضور کی بندہ پروری ہے

اُنہی کے در سے خدا ملا ہے انہیں سے اس کا پتہ چلا ہے
وہ آئینہ جو خدا نما ہے جمالِ حسن حضور ہی ہے

بشیر کہیے نذیر کہیے انہیں سراجِ منیر کہیے
جو سَر بَسر ہے کلامِ ربی وہ میرے آقا کی زندگی ہے

ثنائے محبوبِ حق کے قرباں سرورِ جاں کا یہی ہے عُنواں
ہر ایک مستی فنا بداماں یہ کیف ہی کیفِ سرمدی ہے

ہم اپنے اعمال جانتے ہیں ہم اپنی نسبت سے کچھ نہیں ہیں
تمہارے در کی عظیم نسبت متاعِ عظمت بنی ہوئی ہے

یہی ہے خالد اساسِ رحمت یہی ہے خالد بنائے عظمت
نبی کا عرفان زندگی ہے نبی کا عرفان بندگی ہے

Gul Bakhshalvi

unread,
Jun 28, 2016, 5:19:35 AM6/28/16
to Aijaz .Shaheen
Masha Allah Boht Khoob  




--
Warm regards,
 
Gul Bakhshalvi
Chief Editor Kharian Gazette
Cell: +92 302 589 2786

Dr. Shakeel Ahmed

unread,
Jun 28, 2016, 11:07:26 AM6/28/16
to SHAHEEN SIDDIQUI

یہ عمدہ کلام کس شاعرکا ہے


From: gulbak...@gmail.com
Date: Tue, 28 Jun 2016 14:19:25 +0500
Subject: Re: [بزم قلم:51627] کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے
To: BAZMe...@googlegroups.com

umar shaikh

unread,
Jun 28, 2016, 3:56:15 PM6/28/16
to BAZMe...@googlegroups.com

السلام علیکم

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے ....یہ مصرع اکثر کںُی سالوں سے اپنے ایک سنی دوست کی زبان سے سنتے آیا ہوں -جھولے لال نے آج پوری تخلیق ہی پیش کردی عمدہ کلام ہے لیکن کس کی تخلیق ہے یہ بھی بتا دیں تو بہتر ہے -

Dr. Shakeel Ahmed

unread,
Jun 29, 2016, 10:43:33 AM6/29/16
to SHAHEEN SIDDIQUI
خالد محمود خالد نقشبندی


Date: Tue, 28 Jun 2016 21:55:01 +0530
Subject: RE: [بزم قلم:51650] کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے
From: umarf...@gmail.com
To: BAZMe...@googlegroups.com

Jhuley Lal

unread,
Jun 30, 2016, 5:16:05 AM6/30/16
to BAZMe...@googlegroups.com
محترم عمر فراہی صاحب 
اس کلام کا خالق کون ہے اس کا پتا نہیں چل سکا میں نے بہت ڈھونڈا ہے مگر نہیں مل سکا اگر کس صاحب کو اس کلام کے شاعر کا پتا ہو تو براے کرم بتا دیں. اس کے مقطع سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی خالد صاحب ہیں 
دعا گو 
طاہر اشرف  

Dr. Shakeel Ahmed

unread,
Jun 30, 2016, 8:37:55 AM6/30/16
to SHAHEEN SIDDIQUI
محترمین
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی
اس مشہور نعت کے شاعر ہیں جناب خالد محمود خالد نقشبندی
 خیر اندیش
ڈاکٹر شکیل احمد


From: jhula...@gmail.com
Date: Wed, 29 Jun 2016 11:49:28 +0500
Subject: Re: [بزم قلم:51669] کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

Gul Bakhshalvi

unread,
Jun 30, 2016, 10:33:12 AM6/30/16
to Aijaz .Shaheen
ڈاکٹر شکیل صاحب  بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بخشالوی

Jhuley Lal

unread,
Jun 30, 2016, 1:30:23 PM6/30/16
to BAZMe...@googlegroups.com
جناب خالد محمود نقشبندی صاحب اپنی نعت کے مقطع میں فرماتے ہیں 

سرکار کی رحمت نے مگر خوب نوازا
یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی

2016-06-30 17:36 GMT+05:00 Dr. Shakeel Ahmed <drshake...@hotmail.com>:
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages