
احمد علی برقی اعظمی
میں نہ ملا اور نہ صوفی کاہو ںہرگز ہمنشیں
آپ کو معلوم ہے یہ میں نہ یہ ہوں اور نہ وہ
لکھ دیں لوحِ دل پہ میری نام بس اللہ کا
تاکہ حاصل ہو مجھے عرفانِ رب العالمیں
فارسی قطعہ علامہ اقبال
نہ با ملّا نہ با صو فی نشینم
تو مید ا نی کہ من آنم نہ ا ینم
نویس "اللہ" بر لو حِ د لِ
من
کہ ہم خود را ہم اورا فاش بینم
یا رسول اللہ صلیٰ اللہ
علیہِ وسلم، آپ جانتے ہیں کہ میں نہ ملّا کی محفل میں بیٹھتا ہوں اور نہ صوفی کی
خانقاہ میں۔ آپ جانتے ہیں کہ میں نہ اس طبقے سے واسطہ رکھتا ہوں اورنہ اْس سے۔ آپ
میرے دل کی تختی پر اسمِ "اللہ" نقش فرما دیجے، تا کہ میں اس کے فیض سے
اللہ تبارک و تعا لیٰ کو اور اپنی خودی کو صاف صاف پہچان لوں۔
لفظی ترجمہ : اویس جعفری
جناب
آپ صحیح اور بجا ترجمہ، چاہے نثر میں ہی ہو پیش کردیں تاکہ ہم کم علم گمراہی سے بچ پائیں۔