شاہنامہ اسلام حفیظ جالندھری جلد اول قسط دوم

116 views
Skip to first unread message

Aapka Mukhlis

unread,
Jul 13, 2014, 4:48:32 AM7/13/14
to bazm qalam

 

نعت

 

محمد مصطفیٰ محبوبِ  داور سرورِ  عالم

وہ جس کے دم سے مسجودِ  ملائک بن گیا آدم

 

کیا ساجد کو شیدا جس نے مسجودِ  حقیقی پر

جھکایا عبد کو درگاہِ  معبودِ  حقیقی پر

 

دلائے حق پرستوں کو حقوقِ  زندگی جس نے

کیا باطل کو غرقِ  موجۂ شرمندگی جس نے

 

غلاموں کو سریرِ  سلطنت پر جس نے بٹھلایا

یتیموں کے سروں‌ پر کر دیا اقبال کا سایا

 

گداؤں کو شہنشاہی کے قابل کر دیا جس نے

غرورِ  نسل کا افسون باطل کر دیا جس نے

 

وہ جس نے تخت اوندھے کر دئے شاہان جابر کے

بڑھائے مرتبے دنیا میں ہر انسان صابر کے

 

دلایا جس نے حق انسان کو عالی تباری کا

شکستہ کر دیا ٹھوکر سے بت سرمایہ داری کا

 

محمد مصطفیٰؐ مہرِ  سپرِ اَوجِ  عرفانی

ملی جس کے سبب تاریک ذروں‌ کو درخشانی

 

وہ جس کا ذکر ہوتا ہے زمینوں آسمانوں‌ میں‌

فرشتوں کی دعاؤں‌ میں موذن کی اذانوں میں‌

 

وہ جس کے معجزے نے نظم ہستی کو سنوارا ہے

جو بے یاروں‌ کا یارا بے سہاروں‌ کا سہارا ہے

 

وہ نورِ  لَم یزل جو باعث تخلیقِ  عالم ہے

خدا کے بعد جس کا اِ سمِ  اعظم اِ سم اعظم ہے

 

ثنا خواں جس کا قرآن ہے ثنا میں جس کی قرآن میں

اسی پر میرا ایماں ہے وہی ہے میرا ایماں میں


Tanwir Phool

unread,
Jul 13, 2014, 11:27:02 AM7/13/14
to 5BAZMeQALAM
سبحان اللہ ، جزاک اللہ خیر
مخلص صاحب ! والسلام
تنویرپھولؔ


Syed Ahmed

unread,
Jul 15, 2014, 5:10:39 AM7/15/14
to bazme...@googlegroups.com

سبحان الله بهت خوب




------------------------------
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages