دستایز-دوحہ/دہلی-اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء نمبر

0 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Nov 12, 2014, 11:37:51 PM11/12/14
to 5BAZMeQALAM
دستایز-اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء نمبر

درج ذیل تعارفی سطور مدیر دستاویز جناب عزیز نبیل کی تحریر کردہ ہیں جبکہ زیر نطر پوسٹ کے ہمراہ مذکورہ شمارے کا سرورق اور فہرست مشمولات راقم الحروف نے اسکین کرکے منسلک کیے ہیں۔

 سات سو  صفحات پر مشتمل دستاویز کے "اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء نمبر" کے چند نسخے مدیر دستاویز پاکستانی احباب کے لیے راقم کو ارسال کررہے ہیں۔ قیمت کا تعین بھی وہی کریں گے۔ نسخے پہنچتے ہی یہاں محفل میں احباب کے لیے اطلاع اور حصول کا طریقہ کار پیش کردیا جائے گا
۔

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے 


---------------------------------


مجلہ دستاویز، دوحہ/ دہلی کا نیا شمارہ

آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ مجلہ دستاویز، دوحہ دہلی کا نیا شمارہ شائع ہوچکا ہے

۔726 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ اردو کے اہم غیر مسلم شعراءوادباء کے نام ہے

 اردو کی  500 سالہ ادبی تاریخ سے چندربھان برہمن، ولی رام لاہوری، ٹیک چند بہار اور رائے سرب سکھ دیوانہ سے لے پریا تابیتا، سوپنل تیواری اور ابھیشک شکلا تک تقریبا 180 شعراء و ادباء کی نادر و نایاب تخلیقات

۔شاعری، فکشن، تنقید، تحقیق، طنزومزاح
۔500 سے زائد اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء کے سوانحی اشاریے
نادرو نایاب تصویریں اور بہت کچھ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رابطہ کے لیے برقی پتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
azizn...@yahoo.com
0097455296335








01.jpg
10.jpg
11.jpg
12.jpg
13.jpg
02.jpg
03.jpg
04.jpg
05.jpg
06.jpg
07.jpg
08.jpg
09.jpg

Firoz Alam

unread,
Nov 12, 2014, 11:56:48 PM11/12/14
to BAZMe...@googlegroups.com
Delhi ke ek jalse mein janab Shahid Ali Khan, Editor Kitab Numa ne kaha tha ke main ne zidagi mein teen jinnat dekhe jo kabhi khaali nahin baithte aur hamesha bade bade kaam karte rahte hain, us waqt wo aap se waqif hote to teen ki bajay chaar naam lete. Sir, bahut shukriya musalsal  itni qeemti ittalaat ki farahmi ke liye.

--
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-November-2014.pdf
www.urduaudio.com
http://hudafoundation.org/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.



--
Dr.Firoz Alam
Asst.Professor of Urdu
Directorate of Distance Education
Maulana Azad National Urdu University
Gachibowli, Hyderabad - 500 032 (A.P.)

Rashid Ashraf

unread,
Nov 13, 2014, 12:04:53 AM11/13/14
to 5BAZMeQALAM, Firoz Alam

شکریہ فیروز عالم صاحب

بندہ پرور۔ مگر میں عرض کروں کہ اصل جن تو میرے عزیز دوست جناب عزیز نبیل ہیں جنہوں نے غیر مسلم شعراء و ادباء پر یہ موقر نمبر نکالا جسے آپ جب پڑھیں گے تو ان کی محنت کا بخوبی اندازہ ہوگا۔
فہرست مشمولات سے ان کے کام کا ایک واضح اندازہ تو بہرحال ہوتا ہی ہے۔

جرائد و رسائل کے کئی مدیران ایسے رہے ہوں گے جو اس قسم کے موضوعات پر کام کرنا چاہتے ہوں گے لیکن اس کے لیے پاک و ہند  میں پرخلوص اور کام کرنے والے لوگوں کی ضرورت اور سرمایہ، دونوں ہی درکار ہوں گے اور خوش قسمتی سے مدیر دستاویز کو یہ سہولیات میسر ہیں۔ ساڑھے سات سو صفحات پر مشتمل، عمدہ سفید کاغذ اور بڑے سائز میں اس قسم کا پرچہ نکالنا بجائے خود ایک قابل ستائش عمل ہے۔

ایک انتہائی اہم موضوع پر دستاویز کے اگلے نمبر کی تیاری بھی انشاء اللہ جلد شروع ہونے والی ہے۔

راشد

Mukarram Niyaz

unread,
Nov 13, 2014, 1:55:26 AM11/13/14
to bazmeqalam
انڈیا میں یہ نمبر کہاں سے دستیاب ہو سکتا ہے؟
Syed Mukarram Niyaz
www.taemeer.com|https://www.facebook.com/taemeer|http://twitter.com/taemeer|https://plus.google.com/+MukarramNiyaz|http://www.youtube.com/user/taemeer|http://www.pinterest.com/taemeer/
www.taemeernews.com : the very 1st daily Urdu News searchable web portal on the net
www.urdukidzcartoon.com : the very 1st Urdu cartoon/comics project on the net

Rashid Ashraf

unread,
Nov 13, 2014, 2:20:53 AM11/13/14
to 5BAZMeQALAM, Mukarram Niyaz
میں نے جو صفحات منسلک کیے ہیں ان میں تیسرا صفحہ دیکھیے، ہندوستان میں دستیابی کی تمام تفصیلات درج ہیں۔

راشد

Rashid Ashraf

unread,
Nov 13, 2014, 2:22:26 AM11/13/14
to 5BAZMeQALAM, Mukarram Niyaz

دستاویز کے تینوں شماروں کی تفصٰیل:

(۱) رفتگاں نمبر 462 صفحات پر مشتمل اس شمارہ میں سن 2000 سے 2009 کے درمیان وفات پائے اہم شعراء و ادباء کی نمایاں تخلیقات کویکجا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس دوران وفات پائے تین سو سے زائد شعراء و ادباء کا سوانحی اشاریہ بھی شامل کیا گیا ہے.

(۲) اردو کے اہم ادبی رسائل و جرائد نمبر، 700 صفحات پر مشتمل اس شمارہ میں اردو کے اہم ادبی رسائل وجرائد (از ابتدا تا حال) سے شاہکار تخلیقات کو شامل کیا گیا ہے اور آخر میں 600 سے زائد اردو کے ادبی رسائل و جرائد کا اشاریہ بھی شامل ہے.. جن رسائل کے گوشے شامل ہیں ان میں مخزن،زمانہ،افکار، نیرنگ خیال، نگار، ساقی، نقوش، شاعر، آج کل، ادب لطیف، سب رس، تحریک، ادبی دنیا شب خون، فنون اور اوراق جیسے رسائل شامل ہیں.

(۳) اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء نمبر، 700 صفجتن پر مشتمل اس شمارہ میں اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء کی تخلیقات کو یکجا کرکے ایک بہت اہم دستاویز تیار کی گئی ہے. حسبِ روایت رسالہ کے آخر میں 400 سے زائد غیر مسلم شعراء و ادباء کا سوانحی اشاریہ بھی ہے

Ahmad Ali

unread,
Nov 13, 2014, 3:02:02 AM11/13/14
to 5BAZMeQALAM, Firoz Alam
کام دستاویز کا برقی ہے یہ تاریخ ساز
اس کو حاصل ہو جہانِ فکر و فن میں امتیاز

ہندو شعرا اور ادبا کا ہے اس میں تذکرہ
تھے فروغِ اردو میں ہر دور میں جو کارساز
احمد علی برقی اعظمی

Maqsood Sheikh

unread,
Nov 13, 2014, 4:03:09 AM11/13/14
to BAZMe...@googlegroups.com


ہمت مردان مدد خدا ۔ واقعی نبیل صاحب کی محنت اور اعلٰٰی و معیاری کام کا اجر ان کو غیب سے ملے گا ۔ مبارکباد
مقصود۔

This email is free from viruses and malware because avast! Antivirus protection is active.


Firoz Alam

unread,
Nov 13, 2014, 5:51:25 AM11/13/14
to BAZMe...@googlegroups.com
Aap ki baat ba sar o chashm qubool janab e aali.

Muhammad Hamid Siraj

unread,
Nov 13, 2014, 2:00:56 PM11/13/14
to BAZMe...@googlegroups.com
راشد بھائی ۔۔۔۔ سلام ورحمت 
امید ہے مزاج بہ خیر ہوں گے ۔ کل اپنے روٹیں میڈیکل چیک اپ کے لئے شفا انٹر نیشنل ھسپتال اسلام آباد جا رہا ہوں ۔ دعا کی درخواست ہے ۔
دستاویز" کی میری کاپی محفوظ کر لیجئے ۔۔۔۔۔۔ اللہ آپ کو ان نیکیوں کا اجر عطا کرے 

Muhammad Hamid Siraj
Post Office : Chashma Barrage
District : Mianwali
Pakistan
Cell : 0092-333-6833852
Res fone : 0092-459-377133

Rashid Ashraf

unread,
Nov 13, 2014, 10:59:51 PM11/13/14
to 5BAZMeQALAM, Muhammad Hamid Siraj
بہت بہتر۔
خیریت سے جائیے اور خیریت سے واپس آئیے۔

راشد
 
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages