چار ستمبر-عید کا پانچواں روز اور کتابوں کا اتوار بازار

0 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Sep 4, 2011, 10:14:50 AM9/4/11
to 5BAZMeQALAM, sfaseeh...@yahoo.com, arif.waqar, Moinuddin Aqeel, anwer....@bbc.co.uk, Tasleem Elahi Zulfi, Maqsood Sheikh, Safia Siddiqi

کبھی جن راہوں میں اے بے وفا تو ساتھ ہوتا تھا
ترا دیوانہ اب ان راہوں سے تنہا گزرتا ہے


عید پرسکون گزری، شب و روز ہنگامہ خیز رہے، حکومت وقت کے حکم پر تنخواہیں قبل از عید ادا کردی گئی تھیں، سو جیبیں بھی بھاری نظر آئیں

عید کا پانچواں روز آتے آتے جو بچا تھا، سوچا کتابوں کے اتوار بازار میں لٹا آئیں، یہ خیال بھی پیش نظر تھا کہ اس اتوار شاید ہی کتب فروش بازار کا رخ کریں لیکن صاحب یہ طبقہ ایسی عیاشی کا سوچ بھی کہاں سکتا ہے، سو ‘کورم‘ پورا نظر آیا!  

نجمہ عثمان صاحبہ کے اعزاز میں کل شام چھ بجے سے رات نو بجے تک جاری رہنے والی تقریب کا احوال لکھتے لکھتے نصف شب جاچکی تھی لیکن اتوار بازار کا چسکہ  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا کیجیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

رات تین بجے گلشن اقبال میں غروب ہوئے تو علی الصبح صدر میں واقع اتوار بازار میں طلوع ہونا لازمی ٹھہرا  

طبیعت مضمحل تھی اور رہی سہی کثر موسم نے تمام کی
کراچی، کراچی نہ لگتا تھا . . . . مجال ہے کہ ایک پودا بھی اپنی جگہ سے ہل جائے، جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گزارے ہوئے دن اور وہاں کا ساکت و جامد موسم یاد آگیا ۔ ۔ ۔ ۔

فضا میں بلا کا حبس ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ لو کی دعا مانگی جائے!

کراچی کا موسم کچھ ایسا ہی رہتا ہے، مشتاق یوسفی نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ کراچی کے موسم پر 
ہمیشہ صادق آتی رہے گی، فرماتے ہیں کہ "کراچی کا موسم ایسا ہے کہ جو کپڑا بھی پہن کر نکلو، دو گھنٹے بعد غلط معلوم ہونے لگتا ہے"


خیال تھا کہ اس مرتبہ اتوار بازار میں "نیا مال" شاید ہی نظر آئے لیکن ایک پہچان کا کتب فروش آہستہ سے کان میں سرگوشی کرگیا: ‘ بائی صاب! دس منٹ میں آ جانا‘ -- یہ ایک پشتو بولنے والا شخص ہے، شاید شہر کراچی کا واحد ٹھیٹھ پشتو بولنے والا شخص جو اردو کی کتابیں فروخت کرتا ہے، مردم شناس ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ گاہک کی وضع قطع دیکھ کر دام کھرے کرتا ہو، جو دیجیے خامشی سے رکھ لیتا ہے، دام کم ہوں تو آہستگی سے احتجاج جسے گاہک سنی ان سنی کرکے آگے بڑھ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں! اس کو جاتا دیکھ کر نسوار کی پچکاری پھینکنا اس کا حق بھی ہے اور بے ضرر سا رد عمل بھی!

ہم اس کے پاس پہنچے  ۔ ۔ ۔ ۔  کچھ ہی دیر میں اس کے خفیہ پیغام کا عقدہ کھلا اور ساتھ ہی چار عدد پٹ سن کے مظبوط بورے بھی!

صاحبو! بوتل کُھلنے کی بھی کیا خوشی ہوتی ہوگی جو آج "بورا" کھلنے پر گاہکوں کے چہروں پر دیکھی۔

ایک عرصے بعد شہر کراچی میں ‘بورا‘ کھلنے پر اس میں صرف اور صرف پرانی کتابیں ہی برآمد ہوتی دیکھیں اور وہ بھی صحیح سلامت، سالم، مکمل حالت میں!

شکنجے ٹُوٹ گئے ، زخم بدحواس ہوئے
ستم کی حد ہے کہ اہلِ ستم اُداس ہوئے

کتابیں خوب عمدہ حالت میں، تعارف پیش خدمت ہے:


01- تلاش حیات گم گشتہ
وحید الدین قریشی
خودنوشت
صفحات: 302
سن اشاعت: 1991
مقام اشاعت: کراچی


قریشی صاحب کے اجداد کا تعلق سہارنپور سے تھا جہاں سے وہ ہجرت کرکے وسط ہندوستان کے ایک خطہ زمین بنام مالوہ کے قصبے بھانپور میں جا بسے تھے۔

وحید الدین قریشی صاحب نے اس کتاب میں اپنی اہلیہ کا نوحہ لکھا ہے جن کی وفات (1989) کے بعد انہیں ایسا گہرا صدمہ پہنچا کہ یہ کتاب وجود میں آئی، اپنی ایک تصویر کا عنوان رکھتے ہیں " اے مرگ ناگہاں، تجھے کیا انتظار ہے" -- مصنف کو اپنی اہلیہ سے ایسی محبت کہ کتاب میں جہاں ان کے پہلی بار یرقان میں مبتلا ہونے کا احوال شامل ہے وہاں ان سے فون پر ہونے والی آخری گفتگو بھی شامل کی گئی ہے، عالم بالا میں اپنی اہلیہ کی ممکنہ پذیرائی کا منظر بھی بیان کیا گیا ہے!


اہلیہ سے عشقیہ خط و کتابت بھی جاری رہی، سو کتاب میں شامل ہے

صاحبو! کسی ستم ظریف کا کہنا ہے کہ "بیوی سے عشقیہ گفتگو کرنا ایسا ہی ہے جیسے انسان وہاں خارش کرے جہاں نہ ہورہی ہو"

لیکن قریشی صاحب کی روداد کے ایک ایک لفظ سے ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ جس نوعیت کی شدید جذباتی وابستگی ظاہر ہوتی ہے، اس کے احترام میں قاری کا دل بھی گداز ہوجاتا ہے چاہے قاری کی اپنی اہلیہ کتنی ہی خونخوار کیوں نہ ہو!

یہ تو وہی جانتا ہے جس کا عمر بھر کا ساتھ چھوٹ گیا ہو، عموما یہی دیکھا گیا ہے کہ کسی ایک کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اس کے غم میں گھلتا ہوا ساتھی بھی دنیا چھوڑ گیا۔ ان دنوں پٹنہ کے کلیم احمد عاجز کی دلچسپ خودنوشت "جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی " زیر مطالعہ ہے۔ ایک عجب پر اثر واقعہ اس کتاب میں پڑھا، کلیم صاحب کے پڑوس میں سید کبیر الدین رہتے تھے،  چھوٹا ناگپور کے محکمہ جنگلات میں داروغہ تھے، بہت خاموش آدمی، لوگوں سے ملنا جلنا بہت ہی کم، جب گھر آتے تو گھر پر ہی رہتے، کبھی زور سے نہ بولتے، ان کی بیوی کلیم صاحب کی چچی تھیں۔ وہ بھی کم سخنی اور کم آمیزی میں اپنے شوہر کا جواب تھیں۔ میاں بیوی میں مثالی پیار تھا

پھر یوں ہوا کہ بیوی بیمار پڑیں، چچا ملازمت پر تھے، چند ہی روز میں حالت بگڑ گئی، خبر بھی نہ جاسکی اور وہ چل بسیں

تین چار روز بعد کبیر صاحب آئے، کلیم احمد عاجز کو اچھی طرح یاد تھا کہ ان کے چچا یکنگر کے اسٹیشن سے سائکل پر آئے تھے، گھر کے دروازے تک سائکل تھامے چلتے آئے، کسی کی بات کا، مزاج پرسی کا کوئی جواب نہیں دیا، ساتھ میں کوئی سامان نہ تھا، مع سائکل گھر کے اندر داخل ہوئے، کلیم صاحب کی بہنیں، چچا کی لڑکیاں گھر میں تھیں، ان کے دروازے میں داخل ہوتے ہی ایک بار سب چیخ کر رو پڑیں، کبیر چچا ایسے مہین ریشمی انسان جن کی آواز بھی کم سنی جاتی تھی، اتنے زور سے ڈپٹ پڑے کہ سب کو سکتہ ہوگیا۔ سائکل سائبان تلے کھڑی کی، جس حال میں، جس لباس میں تھے اسی کمرے میں داخل ہوئے جس میں ان کی بیوی رہتی تھیں، دو بار گھوم کر کمرے کا جائزہ لیا، پھر اس پلنگ کے پاس آئے جس پر چچی سوتی تھیں، دیر تک سرہانے خاموش کھڑے رہے، پھر بیٹھ گئے اور چند ہی منٹ بعد پلنگ پر لیٹ رہے  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  تمام دن کسی سے کچھ نہ بولے، قریب آنے والوں کو آہستگی سے  چمکار کر واپس بھیجتے رہے

اگلے روز اسی پلنگ سے ان کا بھی جنازہ اٹھا!    

رہے نام اللہ کا!


02- علی گڑھ کی تربیت گاہ
مصنف: محمد عشرت حسین
صفحات: 159
ناشر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائش ایسوسی ایشن، کراچی
سن شاعت: اکتوبر 1996

03- داستان کمال  (فلمی اداکار سید کمال)
خودنوشت
تحریر: سید کمال
سن اشاعت: 1998
مقام اشاعت: کراچی
صفحات:  167

مصنف نے یکم جولائی 2005 کو اپنے دستخط سے یہ نسخہ کسی امان  اللہ خاں کی خدمت میں خلوص کے ساتھ پیش کیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔

آج مورخہ 4 ستمبر 2011 کے روز مصنف کے خلوص کی قیمت لگی، مبلغ 50 روپے!


04- دلی جو ایک شہر تھا-یادگار لوگ، ناقابل فراموش باتیں
مصنف: ملا واحدی
ناشر: آکسفورڈ یونیورسٹی  پریس
سن اشاعت: 2003  
صفحات: 196

05- سو وہ بھی ہے آدمی
اخباری کالمز کا مجوعہ
مصائب و آلام میں گھرے عام انسانوں کی داستانیں
سن اشاعت: 2002
ناشر: منشورات، لاہور

6-مجھولی کا آدم خور تیندوا
شکاریات
طابع: ڈاکٹر اعجاز حسین قریشی
ناشر: مکتبہ اردو ڈائجسٹ، لاہور
سن اشاعت: 1991


خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے


صفحات: 318








 

 

 

 

 

 




talash e hayat gum gashta-waheed uddin qureshi-1991.jpg
ali garh ki tarbiyat gah e awal-m ishrat hussain-oct 1996.jpg
dastan e kamal-syed kamal-alhasn academy khi-dec 1998.jpg
dili jo ek sheher tha-mullah wahidi-OUP-2003.jpg
so wo bhi hai admi-abdul latif abushamil-mansoorat-2002.jpg
majholi ka adam khoor taindwa-1991.jpg

Shamim Jaffrey

unread,
Sep 4, 2011, 1:02:55 PM9/4/11
to bazme...@googlegroups.com
Rashid bhai  EID KE TUFFFE ATWAR BAZAR ki ittni achi report ka bhoot bhoot shukerya.
kya indaz e bIyan aur naqsha kashi  hay MashaALLAH.Umeed hay hay ka safir jari hehyga.
Mamnoon aur maskur.
Shamim Jaffrey
Stockholm-SWEDEN


2011/9/4 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثبات http://www.esbaat.com/
اردو سخن http://www.urdusukhan.com/
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"

Shamim Jaffrey

unread,
Sep 4, 2011, 12:54:10 PM9/4/11
to bazme...@googlegroups.com
Salam

 EID TOUFFE KA BHOOT BHOOT SHUKERYA

2011/9/4 Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>

syed maeraj jami

unread,
Sep 8, 2011, 12:01:29 AM9/8/11
to bazme...@googlegroups.com
عزیزم راشد میں نے اس کو دیکھا نہیں اور تم سے اتوار کی کتابوں کی تفصیل جاننے کا لکھ دیا اب دیکھ رہا ہوں لہذا اس جملے کو نظر انداز کر دینا بالآخر اس مرتبہ بھی پالا مار لیا
جامی


From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
To: 5BAZMeQALAM <bazme...@googlegroups.com>
Cc: sfaseeh...@yahoo.com; arif.waqar <arif....@gmail.com>; Moinuddin Aqeel <moinudd...@gmail.com>; anwer....@bbc.co.uk; Tasleem Elahi Zulfi <zu...@rogers.com>; Maqsood Sheikh <maqsood....@googlemail.com>; Safia Siddiqi <safia....@yahoo.com>
Sent: Sunday, 4 September 2011, 19:14
Subject: {5595} چار ستمبر-عید کا پانچواں روز اور کتابوں کا اتوار بازار

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages