آدمی ہیں چند دن میں مر رہیں گے دیکھنا- ڈاکٹر خالد حسن قادری انتقال کرگئے

0 views
Skip to first unread message

Rashid Ashraf

unread,
Jan 13, 2012, 7:55:11 AM1/13/12
to 5BAZMeQALAM, qamar ali abbasi, sultan Jamil, arif.waqar, drmuni...@yahoo.com, Aqeel Jafri, aqeel abbas

خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے

مولانا حامد حسن خاں کے فرزند محقق، شاعر و ادیب ڈاکٹر خالد حسن قادری کل بروز جمعرات 12 جنوری 2012 کو لندن میں انتقال کرگئے۔ خاکسار کو یہ خبر آج مجھ حقیر پر مہربان ڈاکٹر معین الدین عقیل نے پہنچائی۔ ذیل میں ان کا پیغام من و عن پیش کررہا ہوں:

عزیزم راشد اشرف صاحب
شاید آپ کے علم میں ہو یا نہ ہو اور شاید آپ جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں، کل رات لندن میں اردو کا ایک مثالی اور ایک بڑا اسکالر ہمیشہ کے لیے ہم سے رخصت ہوگیا۔ ڈاکٹر خالد حسن قادری  اردو کے ایک بہت بڑے محقق، مؤرخ، اور ادیب و شاعر مولانا حامد حسن قادری کے فرزند تھے اور قریبا ً پچاس سال سے لندن میں مقیم تھے جہاں لندن یونیورسٹی میں اردو کے استاد کی حیثیت سے اردو زبان و ادب اور اردو تدریس کی مثالی خدمات انجام دیں۔ انتہائی سنجیدہ موضوعات پر مطالعہ و تحقیق میں مصروف رہے اور اپنی اور اپنے والد کی نایاب کتابیں شائع کرتے رہے۔ تاریخ گوئی میں اپنے والد کی طرح دل چسپی لے کر اس علم کے فروغ میں عہد حاضر میں ایک مقام پیدا کیا۔ انگلستان، یورپ بلکہ عالمی سطح کے اسکالرز کی معاونت اور مدد کرتے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے اردو اسکالز سے قریبی رابطے میں رہے  اور اپنے علم اور تبحر سے فیض پہنچاتے رہے۔
مجھ پر بے حد مہربان تھے اور حد درجہ حوصلہ افزائی اور کرم فرماتے تھے۔ مجھے ان کی خدمت میں ۱۹۸۷ء  سے  نیاز حاصل رہا اور بارہا بالمشافہ استفادے کے مواقع میسر آئے۔ ان کے ساتھ واقعتا ً  اگلی شرافت کا ایک نمونہ بلکہ ایک شائستہ تہذیبی دور اور ایک سنجیدہ علمی روایت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
خدا رحمت کند ایں عاشقان ِ پاک طینت را۔
راشد صاحب، آج کی نوجوان نسل ایسی مثالی شخصیات سے واقف نہیں۔ کم از کم اپنے حلقہ ٔ احباب کو ان کے رخصت ہونے ہی سے باخبر کردیجیے۔
معین الدین عقیل
 

ڈاکٹر معین الدین عقیل کے حکم کی تعمیل میں اپنے حلقہ احباب کو خبر کررہا ہوں، یہ حلقہ بزم قلم ہے!

ڈاکٹر خالد حسن قادری کے والد گرامی مولانا حامد حسن قادری اردو کے نامور مورخ، ادیب و نقاد تھے۔ وہ 25 مارچ 1887 کو مراد آباد میں پیدا ہوئے۔ 1955 میں مولانا حامد کراچی منتقل ہوئے۔ ساٹھ برس تک اردو کی خدمت کرنے والے مولانا حامد حسن قادری 6 جون 1964 کو اللہ کو پیارے ہوئے۔ آپ کی تدفین پاپوش نگر کراچی کے قبرستان میں ہوئی۔ مولانا حامد حسن قادری کے فرزند ڈاکٹر خالد حسن قادری نے اپنے والد محترم کی کئی خصوصیات ورثے میں پائیں۔ بنیادی طور پر وہ ایک محقق تھے۔ شاعری سے شغف تھا، ان کا یہ شعر ملاحظہ ہو:        

                  آدمی ہیں چند دن میں مر رہیں گے دیکھنا
                  ہم ہزاروں سال دنیا میں رہیں پتھر نہیں

ڈاکٹر خالد حسن قادری ایک تازہ غزل کے چند اشعار دیکھیے:

                            ہجر کی بات یا وصال کی بات
                         دل نے پھر کی تیرے ملال کی بات
                             مرمٹے اہل حال لب نہ کھلے
                           حرف منصور صرف قال کی بات
                           مشکل انکار حسن کو ہو مگر
                       سخت ہے عشق پر سوال کی بات
                          کیسے ہر راہ بر کے ساتھ چلیں
                      ے سروں سے ہو کیسے تال کی بات
                             وہ کہاں اور حرف تلخ کہاں
                        تم نے کی ہوگی اشتعال کی بات

ڈاکٹر خالد حسن قادری تحقیق کے آدمی تھے، ان کا ایک دلچسپ مضمون "مرنے کی اپنے روز اڑائی خبر غلط" ہے جو گزشتہ صدی کی دوسری  دہائی میں نوجوان ذوالفقار علی بخاری (زیڈ اے بخاری) کی شاعری سے متعلق ہے۔ ڈاکٹر خالد حسن قادری نے رسالہ پیشوا دہلی کے 24 فروری 1927میں پہلے صفحے پر درج زیڈ اے بخاری کی نظم ‘میرا آقا سب سے اچھا‘  کے چند اشعار نقل کیے ہیں، اس ضمن میں وہ لکھتے ہیں:

نظم کا عنوان ہے "میرا آقا سب سے اچھا"، لطف کی بات یہ ہے کہ عنوان کے نیچے لکھا ہے اثر خامہ ترجمان جذبات جناب مولانا سید ذوالفقار علی صاحب بخاری بے ریش و بروت سوٹ اور ٹائی اور منہ میں ٹیڑھا پائپ شرلاک ہومز کے مشابہہ نوجوان کو مولانا لکھنا خاصہ دلچسپ پے۔"

آخر میں ڈاکٹر خالد حسن قادری کا یہ شعر ملاحظہ ہو:

        معراج     کمال    قدوسی،   آغاز     شعور     انساں    ہے
        کیا کوئی حقیقت تجریدی، الفاظ میں بھی محصور ہوئی ?  

 


                 



M.Shahid Rizwan

unread,
Jan 14, 2012, 1:33:12 AM1/14/12
to bazme...@googlegroups.com
راشد بھائی
جزاک الله ، ایک چھوٹی سی تصیح کر لیجئے مولانا "حامد حسن خان" نہیں "حامد حسن قادری " ہے
 
Mohammed Shahid Rizwan
"woh gunah jis ka tumhein ranj ho Allah kay nazdeik
us neiki say behter hay jis say tum mein ghuroor paida ho jaey"

Hazrat Ali (KUWH)


From: Rashid Ashraf <zest...@gmail.com>
To: 5BAZMeQALAM <bazme...@googlegroups.com>
Cc: qamar ali abbasi <qamar...@msn.com>; sultan Jamil <sultanja...@yahoo.com>; arif.waqar <arif....@gmail.com>; drmuni...@yahoo.com; Aqeel Jafri <aqeelab...@hotmail.com>; aqeel abbas <aqeelab...@gmail.com>
Sent: Friday, January 13, 2012 4:55 PM
Subject: {8425} آدمی ہیں چند دن میں مر رہیں گے دیکھنا- ڈاکٹر خالد حسن قادری انتقال کرگئے

--
زبان اور ادب کی بے لوث خدمت میں مصروف چند ادارے
کسوٹی جد http://www.kasautijadeed.com/cms/
اردو آڈیو اور ویڈیوکا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ www.urduaudio.com
سہ ماہی اثباتwww.esbaatpublications.com
کمپیوٹرانٹرنیٹ پر مائکروسوفٹ ورڈ میں اور ای میل میں اردو تحریر کے لیےwww.urdu.ca - www.mbilalm.com
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
راشد اشرف کی تحریروں کے لیے
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
To read the archives https://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/topics
 
To receive an invitation to JOIN send mail to bazme...@gmail.com
 
To invite your friends to Bazm e Qalam group http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM/members_invite
 
To UNSUBSCRIBE please send a blank mail to bazme...@googlegroups.com with subject "UNSUBSCRIBE"


Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages