News

3 views
Skip to first unread message

Naikabad

unread,
May 25, 2023, 1:55:42 PM5/25/23
to
”یوم تکریم ِ شہداء “کے موقع پر گجرات میں عظیم الشان ریلی۔
گجرات: (پریس ریلیز) شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان کے تحفظ کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کا فخر ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوم تکریم شہداء کے موقع پر عالمی تنظیم اہلسنت گجرات کے زیر اہتمام شاہین چوک سے مدینہ بازار تک عظیم الشان ریلی سے مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کی قیادت پیر حسنین افضل قادری، علامہ ساجد القادری، علامہ صفدر، شیر اسلام حمیر علی، سید قاسم شاہ، مولانا مدثر شریف نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء ،طلباء اور مختلف شعبۂ ِ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر۔ تاجدار ختم نبوت زندہ باد۔ پاکستان زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مدینہ بازار کے سامنے ”یوم تکریم شہداء“ کے سلسلہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر اسلام حمیر علی قادری نے کہا کہ شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وطن عزیز کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شہداء کی یادگاروں اور افواج پاکستان کے حساس مقامات پر حملہ کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازش میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جب کچھ لوگوں نے دشمنان وطن کی ایماپر پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی تو سب سے پہلے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے اس پاکستان دشمن فتنہ کے بارے میں پاکستانی قوم کو آگاہ کیا اور واضح کیا کہ پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ پاکستان کے دفاع ، سلامتی اور بقا پر حملہ ہے۔ اور اس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔ ریلی میں ہر عمر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وطن عزیز کے تحفظ کا عہد کیا۔
Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages