. وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللّهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ
وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ آمَنُواْ مِنكُمْ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللّهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌO (التوبه/61)
61. اور ان (منافقوں) میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو نبی (مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں: وہ تو کان (کے کچے) ہیں۔ فرما دیجئے: تمہارے لئے
بھلائی کے کان ہیں۔ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان (کی باتوں) پر یقین کرتے ہیں
اور تم میں سے جو ایمان لے آئے ہیں ان کے لئے رحمت ہیں، اور جو لوگ رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (اپنی بدعقیدگی، بدگمانی اور بدزبانی کے ذریعے) اذیت
پہنچاتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہےo
(التوبه/61)
رسول خدا (صلى اللہ عليہ و آلہ وسلم) نے فرمایا:
" فاطمة بضعة منّي فمن أغضبها أغضبني
فاطمہ (س) میرے جسم و جان کا ٹکڑا ھے جس نے انہیں غضبناک
کیا اس نے مجھے غضبناک کیا اور یہ واضح ھے کہ جس نے رسول
خدا کو غضبناک کیا اس کی سزا قرآن مجید میں یوں بیان ہوئی ھے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ھیں:
« فاطمةُ انّ اللّه يغضبُ لِغضبك و يَرضى لرضاك»
بیٹی فاطمہ! خدا آپ کے غضب پر غضبناک ھوتا ھے اور آپ کی
خوشنودی پر خوش ھوتا ھے.