You do not have permission to delete messages in this group
Copy link
Report message
Show original message
Either email addresses are anonymous for this group or you need the view member email addresses permission to view the original message
to Aijaz Shaheen
بھٹکل میں 26،27مارچ کو نابینا حفاظ کرام کے مابین ہوگا کل ہند حفظ قرآن مسابقہ بھٹکل 04جنوری (فکروخبرنیوز )شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں حفاظ کرام کی مشہورومعروف تنظیم جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کے زیرِ اہتمام جنوبی ہند میں پہلی بار اپنی نوعیت کا شاندار عالیشان حفظ قرآن کا مسابقہ منعقد کیا جارہا ہے، جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کے صدر حافظ مولانا نعمت اللہ ندوی کے بیان کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا الگ ہی مسابقہ ہوگا ، 26،27مارچ بروز جمعرات و جمعہ دو روزہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ملکی سطح پر کل ہند منعقد ہونے والے اس مسابقہ میں صرف نابینا حفاظ کرام شرکت کریں گے اور انہیں کے درمیان حفظ کا مسابقہ ہوگا،مولانا موصوف نے کہا کہ کئی سارے نابینا حفاظ کرام ملک بھر سے حصہ لینے کے لیے دلچسپی دکھا رہے ہیں اور رابطے کا سلسلہ جاری ہے، یہ مسابقہ بھٹکل کی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ جنوبی ہند میں اپنی نوعیت کا منفرد،پہلا اور مثالی پروگرام ہوگا،: ملک بھر سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام، مدارس کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقے کے نابینا حفاظ کرام تک اس بات کو پہنچانے کی زحمت فرمائیں۔ اس اجلا س کے مسابقین قیمتی انعامات و ہدایاسے نوازیں جائیں گے۔ تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: حافظ مولانا نعمت اللہ ندوی : 09343410276 حافظ مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی : 09901359172 حافظ مولانا سمعان خلیفہ ندوی(کنوینر ) :09916841734
(براہ کرم اس خبر کو اپنے اپنے اخبارات میں شائع کرکے نابینا حفاظ کرام تک اس خبر کو پہنچانے میں ہماری مدد کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں)