Bazm-e-Urdu Library Android App.

24 views
Skip to first unread message

Mukarram Niyaz

unread,
Feb 3, 2015, 5:49:53 PM2/3/15
to bazmeqalam

موبائل پر اردو لائبریری ، ہزارہا کتب، محبان اردو کے لئے تحفۂ خاص
استعمال بالکل مفت ۔ یونی کوڈ فارمیٹ میں ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں
اب کمپیوٹر/موبائل پر بھی لفظ/فقرہ کی تلاش کی سہولت کے ساتھ کتابیں پڑھی جا سکتی ہیں
منماڑ کے ڈاکٹر سیف قاضی اور حیدرآباد کے اعجاز عبید کا کارنامہ

اسمارٹ فون کی اہمیت اور اس سے مستفید ہونے والے بڑے طبقے کو ذہن میں رکھ کر مختلف زبانوں کے فروغ کے لئے کام کرنے والے اشخاص بھی منظر عام پر آتے گئے ۔ مختلف زبانوں کی جامع لغات ، وسیع تر لائبریریاں اور زبانوں پر عبور حاصل کرنے کے لئے مختلف موبائل ایپس [Mobile Apps] متعارف کروائے گئے ۔ نت نئے گیم، ڈکشنریاں ، فوٹو ایڈیٹنگ پروگرام اور گفتگو و پیغام رسانی کے لئے چھوٹے چھوٹے اپلی کیشنز متعارف کرائے گئے جنہوں نے نہ صرف عوام کی زندگیوں کو آسان کیا بلکہ ان کی سہولت کے مطابق ایپس [Apps] کے حصول کو بھی ممکن بنایا۔

اردو میں اس کمی کو بہت شدت سے محسوس کیاجارہا تھا۔ اردو زبان و ادب کی خدمت کے لئے جو ایپس متعارف کروائی گئیں ، ان کا جائزہ لینے کے بعد یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ لغات، تفاسیر و تلاوت قرآن، احادیث اور دیگر کچھ اہم ایپس کو چھوڑ کر باقی تمام ایپس غیر معیاری او ر ناقابل استعمال ہیں۔

اردو کتابوں کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو تقریباً تمام ہی ایپس اپنے امیج فارمیٹ کی وجہ سے صارفین کو راغب کرنے میں ناکام رہی ہیں لیکن حال ہیں "بزم اردو لائبریری" کے نام سے گوگل پلے اسٹور میں ایک ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو محبان اردو کے لئے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے ۔
یہ کارنامہ ڈاکٹر سیف قاضی نے انجام دیا ہے ۔ اس لائبریری میں ہزاروں دینی، علمی اور ادبی کتب جمع کردی گئی ہیں ۔ اس لائبریری ایپ کی سب سے بڑی خصوصیت ان تمام کتب کا یونی کوڈ فارمیٹ میں دستیاب ہونا ہے۔

یونی کوڈ فارمیٹ کی وجہ سے کتاب کے صفحات کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑتا بلکہ پوری کتاب چند ساعتوں میں موبائل فون میں نظر آنے لگتی ہے۔ اس لحاظ سے 2-جی جیسے سست رفتار کنکشن والوں کے لیے بھی یہ ایپ انتہائی مفید ہے۔ چونکہ یہ کتابیں تصویری اردو کے بجائے تحریری متن میں دستیاب ہیں لہذا فیس بک ٹوئٹر واٹس-اپ وغیرہ پر اقتباس شیئر کرنے کے لیے صارف/قاری اپنی مرضی کا ٹیکسٹ کاپی/پیسٹ کر سکتا ہے۔

اس ایپ کی دوسری بڑی خصوصیت کتابوں کا جملہ حقوق سے آزاد ہونا ہے۔ عام طور پر انٹرنیٹ پر پائی جانے والی لائبریریوں میں مصنّفین و ناشرین کے حقوق کا پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا لیکن اس ایپ میں شامل کتابیں مصنّفین کی اجازت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔ جو پرانی کتابیں جملہ حقوق سے آزاد ہو جاتی ہیں ان کتابوں کو لائبریری سے منسلک رضاکار دوبارہ یونی کوڈ فارمیٹ میں ٹائپ کرتے ہیں اور بعد میں یہاں اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔

ایپ میں موجود تمام کتابوں کو دین و مذہب ، نثری ادب ، شعری ادب ، بزم اطفال اور متفرقات کے تحت زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ دین و مذہب میں کسی ایک مسلک کی نمائندگی کرنے کے بجائے اس ایپ میں تمام مکاتب فکر کی کتابیں جمع کی گئی ہیں ۔ ان کتابوں کی جمع و ترتیب اور انتخاب میں حیدرآباد کی مشہور علمی و ادبی شخصیت اعجاز عبید نے کلیدی رول نبھایا ہے ۔

تاریخ میں اپنا کارنامہ رقم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وسائل کے بغیر محض یقین پیہم اور جہد مسلسل کو بروئے کار لاکر کچھ کر دکھایا جائے۔ بزم اردو لائبریری کی ویب سائٹ اور اینڈروئیڈ ایپ اسی کی ایک مثال ہے کہ ایک ماہر ارضیات (اعجاز عبید، حیدرآباد‘انڈیا) نے اردو یونی کوڈ کتابوں کی جمع و ترتیب و تدوین کا ذمہ اپنے سر لیا اور ایک ڈاکٹر ( سیف قاضی، منماڑ) نے اپنی ذاتی لگن اور محنت سے تکنیکی ٹیم کی عدم موجودگی میں نہ صرف ویب سائٹ تیار کی بلکہ اینڈروئیڈ ایپ تیار کر کے اردو ادب کے اس سرمایہ کو آپ کے موبائل تک پہنچا دیا۔
امید قوی ہے کہ خادمین زبان و ادب کی س طرح کی کوششوں کو سراہا جائے گا اور ایک بڑا طبقہ اس ایپ سے مستفیذ ہوگا۔ محبان اردو کے لیے یہ ایپلی کیشن بالکل مفت دستیاب ہے۔ جسے درج ذیل ربط سے انسٹال کیا جا سکتا ہے:

بزم اردو اینڈروئیڈ ایپ



--
Syed Mukarram Niyaz
www.taemeer.com|https://www.facebook.com/taemeer|http://twitter.com/taemeer|https://plus.google.com/+MukarramNiyaz|http://www.youtube.com/user/taemeer|http://www.pinterest.com/taemeer/
www.taemeernews.com : the very 1st daily Urdu News searchable web portal on the net
www.urdukidzcartoon.com : the very 1st Urdu cartoon/comics project on the net

Abdul Mateen Muniri

unread,
Feb 3, 2015, 10:55:22 PM2/3/15
to Aijaz .Shaheen
ڈاکٹر سیف قاضی صاحب اور اعجاز عبید صاحب نے مل کر یونیکوڈ میں اردو لائبریری پر جو محنت کی ہے وہ قابل داد ہے ، واقعی بڑا پتہ ماری کا کام ہے جو ان احباب نے انجام دیا ہے ،البتہ اس میں جو مود پیش کیا جاتا ہے اس کے معیار پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ یہ کام جتنی محنت کا متقاضی ہے اسی معیار کی چیزیں سامنے آئیں تو سونے پر سہاگہ سونے پر سہاگہ ہوگا ۔ شکریہ
عبد المتین منیری

 Abdul Mateen Muniri
Bhatkal , Karnataka, India


--
http://urducouncil.nic.in/E_Library/Urdu-Duniya-December-2014.pdf
www.urduaudio.com
http://hudafoundation.org/
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "بزمِ قلم" group.
Visit this group at http://groups.google.com/group/BAZMeQALAM.

Reply all
Reply to author
Forward
0 new messages